پاکپتن میں سیلاب سےگاؤں سوڈا مکمل دریابُرد، ایم 5 موٹر وے ملتان سے جھانگڑا انٹرچینج تک بند
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
(ویب ڈیسک )دریائے چناب اور ستلج کے سیلاب سے متاثرہ جلال پور پیر والا شہر سمیت درجنوں بستیوں میں پانی اب بھی موجود ہیں، نوراجہ بھٹہ کے مقام پر شگاف بند کرنے کا کام جاری ہے۔
موٹر وے پولیس کے مطابق سیلاب سے متاثرہ ایم 5 موٹر وے 13ویں روز بھی ملتان سے جھانگڑا انٹرچینج تک بند ہے، بحالی کے لیے پانی اترنے کا انتظار کیا جارہا ہے۔
پاکپتن میں دریائے ستلج سے زمینی کٹاؤ کا عمل جاری ہے، گاوں سوڈا مکمل دریا بُرد ہوگیا ، چک باقر کے 50 گھر بھی کٹاؤ کی زد میں آگئے۔
آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے
کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتِ حال
دوسری جانب دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتِ حال برقرار ہے۔
ٹھٹہ سجاول پل پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کچےکے 10 سے زائد دیہات زیرِ آب آگئے۔
پانی کی سطح میں اضافے کے باعث کئی ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی زیرِ آب آگئیں جس کے بعد مکینوں نے حفاظتی بند پر پناہ لے لی۔
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خصوصی سہولت کا اعلان
مٹیاری میں کچے کے علاقے متاثر
مٹیاری میں کچے کے علاقے بھی متاثر ہو گئے، مکین اپنی مدد آپ کے تحت کشتیوں کے ذریعے نقل مکانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سعید آباد کے کچے کے علاقے زیرِ آب آنے سے فصلیں بھی متاثر ہوگئیں۔
احمد پور سیال میں سیلاب کے پانی سے تعفن پھیلانے لگا
احمد پور سیال کے محلہ امیر پور میں سیلاب کے پانی سے تعفن پھیلانے لگا ، سیلاب متعدد مکانات تباہ ہوگئے ، اہل محلہ کہتے ہیں سیلابی پانی سےمچھر پرورش پا رہاہے جس سے بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔
Currency Exchange Rate Thursday September 25, 2025
عارف والا میں نظام زندگی مفلوج
عارف والا دریاۓ ستلج کے سیلاب زدہ علاقوں میں نظام زندگی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گیا، متعدد دیہات کے زمینی رابطے تاحال بحال نہ ہوسکے جبکہ سیلابی پانی سے سڑکیں بہہ جانے سے مکینوں کو آنے جانے میں دشواری کا سامنا ہے ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔