اے این ایف کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، خواتین سمیت 10 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
لاہور:
انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 خواتین سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
اے این ایف ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 1 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 91.886 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
ہتار روڈ ہری پور کے قریب کارروائی کے دوران ایک ملزم کے قبضے سے 300 گرام چرس اور 60 گرام آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرتا تھا۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی اے این ایف نے بڑی کارروائیاں کیں۔ دبئی جانے والے مرد اور خاتون کے پیٹ سے 706 گرام وزنی 99 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کیے گئے۔ دوسری کارروائی میں ریاض جانے والے مسافر کے پیٹ سے 220 گرام وزنی 33 کوکین بھرے کیپسول برآمد ہوئے۔
جی ٹی روڈ گجرات کے قریب ایک گاڑی سے 64.
ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیاں انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت کی گئیں، مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اے این ایف
پڑھیں:
اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمے سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت
اسلام آباد:یکم جنوری سے31 اگست 2025 تک منشیات کے خلاف وفاقی پولیس کے اقدامات کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردی گئی۔
جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے پولیس سے رواں سال کی تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی۔ عدالتی حکم پر ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ کی پیش کردہ رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی تعلیمی اداروں اور گردونواح سے 22 منشیات فروش گرفتار کرکے 22 مقدمات درج کیے گئے، تعلیمی اداروں کے گردونواح سے 18 کلو چرس، 3 کلو ہیروئن اور ساڑھے تین کلو گرام آئس بھی برآمد ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جن تعلیمی اداروں کے گردونواح میں کارروائیاں کی گئیں ان میں اسلام آباد کی اہم جامعات بھی شامل ہیں۔
اسلام آباد میں منشیات کے 1314مقدمات میں 1408 ملزمان گرفتار کیے گئے، ملزمان سے 261 کلوچرس، 484 کلو ہیروئن، ساڑھے چھ کلو افیون، 94 کلو گرام آئس اور 0.05 گرام کوکین بھی برآمد ہوئی۔