ناران آنیوالے سیاحوں کیلئے 50 فیصد رعایت
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
ویب ڈیسک: وادی ناران کے ہوٹل مالکان نے عالمی یوم سیاحت کے موقع پر سیاحوں کے لئے پچاس فیصد رعایتی پیکج کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سیاحتی مقام ناران قدرتی اور اپنے طلسماتی حسن کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کا مسکن رہتا ہے۔
عالمی یوم سیاحت کے موقع ہر ناران ہوٹل مالکان کی جانب سے سیاحوں کے لئے ہوٹل کمروں اور جیب کے کرایوں میں پچاس فیصد رعایت کا اعلان کردیا ہے۔
مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار
ناران آنے والے سیاحوں نے رعایتی پیکج کو خوش آئیند قرار دیا ہے، غیر ملکی خاتون سیاح بھی عالمی یوم سیاحت کے موقعے پر ناران میں موجود ہیں جہاں ان کی موج مستیاں جاری ہیں۔
پاکستان کے سیاحتی مقامات کی عالمی سطح ہر اہمیت اجاگر کرنے کے لئے حکومتی سطح پر غیر معمولی اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پراپرٹی ٹیکس عوام کو بڑا ریلیف
سٹی42َ: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس دہندگان کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے 30 ستمبر تک 5 فیصد رعایت کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ رعایت حاصل کرنے کے لیے صرف 3 دن باقی رہ گئے ہیں، شہری مقررہ تاریخ تک پراپرٹی ٹیکس جمع کروا کر اس رعایت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ٹیکس دہندگان کی سہولت کے پیش نظر ریجن اے اور بی کے دفاتر اتوار کے روز بھی کھلے رہیں گے۔ تمام افسران اور عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دفاتر میں موجود رہیں تاکہ ٹیکس گزاروں کی مکمل رہنمائی کی جا سکے۔
مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار
افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بڑے ٹیکس گزاروں سے براہ راست رابطہ کریں تاکہ ٹیکس ادائیگی کے عمل کو مزید مؤثر اور تیز بنایا جا سکے۔ شہری اتوار کے روز بھی ایکسائز دفاتر میں قائم بینک بوتھز کے ذریعے ٹیکس کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔