توانائی کے شعبے میں تعاون چین اور روس کے عملی تعاون کی ایک مثال ہے، چینی نائب وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
توانائی کے شعبے میں تعاون چین اور روس کے عملی تعاون کی ایک مثال ہے، چینی نائب وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے بیجنگ میں روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک کے ساتھ مشترکہ طور پر چین۔روس توانائی تعاون کمیٹی کے بائیسویں اجلاس کی صدارت کی۔ہفتہ کے روز ڈنگ شوئے شیانگ نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں تعاون چین اور روس کے مساوی، باہمی فائدہ مند اور عملی تعاون کی ایک مثال ہے۔
حالیہ سالوں میں، صدر شی جن پھنگ اور صدر پیوتن نے متعدد ملاقاتوں اور مذاکرات کے ذریعے گہرے اسٹریٹجک روابط کو فروغ دیا ہے ، جس سے چین۔روس جامع توانائی شراکت داری کو استحکام اور فروغ ملا اور دونوں ممالک کے عوام کو حقیقی فوائد پہنچے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین روس کے ساتھ مل کر دونوں رہنماؤں کے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، توانائی تعاون کو اعلیٰ سطح تک لے جانے اور دونوں ممالک حتیٰ کہ عالمی توانائی کی سلامتی اور پائیدار ترقی میں زیادہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔روس کے نائب وزیر اعظم نوواک نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی اسٹریٹجک قیادت میں، روس۔چین توانائی تعاون نے شاندار نتائج حاصل کیے ہیں۔ روس چین کے ساتھ مل کر فریقین کے درمیان توانائی تعاون کو بڑھانے اور باہمی تعلقات کی اعلیٰ سطح کی ترقی میں بہتر تعاون پر آمادہ ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا پاکستان میں سونے کی قیمت آج مزید کم ہوگئی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار سے تجاوز کر گیا سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ برطانیہ نے پی آئی اے کو کارگو کے بعد مسافر پروازوں کی بھی اجازت دیدی دنیا کے پہلے چین-یورپ آرکٹک کنٹینر فاسٹ شپنگ روٹ کا باضابطہ آغاز ایف بی آر کا جیولرز کیخلاف شکنجہ، 57 ہزار کا ڈیٹا اکھٹا کر لیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: روس کے
پڑھیں:
ڈار صاحب ترمیم کے حوالے سے نمبر پورے ہیں؟نائب وزیراعظم نے جواب دیدیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے 27ویں ترمیم کیلئے نمبر گیمز کے حوالے سے سوال کا جواب دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے،صحافی کے سوال ’’ڈار صاحب ترمیم کے حوالے سے نمبر پورے ہیں؟کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہاکہ جی انشاءاللہ نمبرپورے ہیں۔
ایک اور سوال ’’کیا نیشنل پارٹی آئینی ترمیم کی حمایت کرے گی‘‘کے جواب میں نائب وزیراعظم نے کہاکہ ووٹنگ کے وقت آپ کو پتہ چل جائے گا۔
حکومت کو آئینی ترمیم کیلئے سینیٹ میں 64 اور قومی اسمبلی میں 224 ووٹ درکار
مزید :