پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لیے نئی ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
پنجاب کے سیاحتی مقامات پر عالمی اور مقامی سیاحوں کی توجہات حاصل کرنے سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کی تعداد میں اضافہ کے لیے نئی ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بین الاقوامی معیار کی ایپ میں سیاحوں کو تمام معلومات ایک کلک پر دستیاب ہوں گی۔ذرائع کے مطابق میگنیفیسنٹ پنجاب ٹورازم ایپ میں 170 ٹورازم سائٹس کو گوگل کوآرڈینیٹس کے ساتھ شامل، ورچول سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر میگنیفیسنٹ پنجاب ٹورازم ایپ تیارکرلی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز ورلڈ ٹورازم ڈے پر ایپ کا باقاعدہ افتتاح کریں گی محکمہ سیاحت پنجاب نے پی آئی ٹی بی سے نئی ایپ تیار کروائی ہےجس میں ورچوئل اکسپیرینس کے لیے ایپ میں اے آر/ وی آر کی سہولت موجود ہوں گی ،جبکہ سیاح ایپ سے منسلک ہوکر کسی بھی سیاحتی مقام کا ورچول وزٹ کرسکے گا سیاح ہوٹلز اور ریسٹورینٹس کی بکنگ ایپ کے ذریعے کر سکیں گے،اور آن لائن ٹیکسی بک کروانے کے لئے بھی متعلقہ کمپنیز کے ساتھ معاہدہ کر دیا گیا، ایپ کے ذریعے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ایمرجنسی نمبرز پر رابطہ بھی کیا جا سکے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
گوگل میپس نے صارفین کے لیے نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیلیفورنیا: گوگل نے اپنے مشہور نیویگیشن پلیٹ فارم گوگل میپس میں ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے جو پیدل چلنے والوں کو سورج کی تیز روشنی اور الٹرا وائلٹ شعاعوں سے بچاؤ میں مدد فراہم کرے گا۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے گوگل میپس کے نئے ورژن میں ایک ایسا فیچر شامل کیا جا رہا ہے جو دن کے وقت پیدل سفر کے دوران زیادہ سورج کی روشنی والے راستوں سے بچنے میں معاون ثابت ہوگا۔ یہ فیچر ان اوقات میں خاص طور پر کارآمد ہوگا جب سورج کی شعاعیں تیز اور نقصان دہ ہوں۔
رپورٹ کے مطابق، یہ نیا آپشن “پریفر شیڈ” (Prefer Shade) کے نام سے گوگل میپس کے ٹرپ آپشنز میں دستیاب ہوگا۔ صارفین اس فیچر کے ذریعے ایسے راستوں کا انتخاب کر سکیں گے جہاں زیادہ تر سائے میں چلنا ممکن ہو۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہی فیچر سردیوں میں بھی مفید ثابت ہوگا، کیونکہ یہ ان راستوں کی نشاندہی کرے گا جہاں دھوپ سے لطف اندوز ہونا ممکن ہوگا۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ گوگل میپس راستوں کے سائے کا تعین کس طرح کرے گا، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کمپنی اس مقصد کے لیے سیٹلائٹ ڈیٹا، وقت، موسم اور مقام کی بنیاد پر الگورتھمز استعمال کرے گی۔
گوگل کی جانب سے فی الحال اس فیچر کو آزمائشی مرحلے میں رکھا گیا ہے اور کمپنی نے یہ اعلان نہیں کیا کہ اسے عالمی سطح پر کب تک صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔
یہ نیا اضافہ گوگل کے اس مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ اپنے صارفین کے لیے نیویگیشن کو نہ صرف آسان بلکہ زیادہ محفوظ اور آرام دہ بنانا چاہتا ہے۔