City 42:
2025-09-26@11:50:36 GMT

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں نئی بھرتیوں کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT

سٹی42: پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں مختلف شعبہ جات میں نئی بھرتیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ادارے کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، آفیسرز، سبجیکٹ اسپیشلسٹس، نیٹ ورک سپورٹ انجینئر، ایگزیکٹو اسسٹنٹ اور ڈرائیورز سمیت 100 سے زائد آسامیاں مشتہر کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر پروگرامز کی 18 نشستوں پر بھرتی کی جائے گی، جن کے لیے ماہانہ تنخواہ 1 لاکھ 96 ہزار 250 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروگرامز کے لیے 26 آسامیاں دستیاب ہیں، جن کی تنخواہ 1 لاکھ 31 ہزار 250 روپے ہوگی۔ اسی طرح آفیسر پروگرامز کی 40 نشستوں کے لیے تنخواہ 93 ہزار 750 روپے رکھی گئی ہے۔

ملالہ فنڈ کا غزہ میں کام کرنے والی تنظیم کو ایک لاکھ ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان

سبجیکٹ اسپیشلسٹ کے طور پر انگلش، ریاضی، سائنس اور اردو کے مضامین کے لیے 8 آسامیاں مختص کی گئی ہیں، جب کہ نیٹ ورک سپورٹ انجینئر اور ایگزیکٹو اسسٹنٹ کی اسامیاں بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ڈرائیورز کے لیے 10 نشستیں مختص کی گئی ہیں جن کے لیے ماہانہ تنخواہ 57 ہزار 500 روپے ہوگی۔

درخواست دینے کے لیے امیدوار کی عمر 33 سے 40 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ بھرتیوں کا مکمل اشتہار، اہلیت کے معیار، درخواست دینے کا طریقہ اور آخری تاریخ کا اعلان جلد پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے کیا جائے گا۔

نجی اکیڈمیز، کوچنگ سنٹرز اور ٹیوشن سنٹرز کو قانونی قواعدوضوابط میں لانے کا فیصلہ

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 کا اعلان کی گئی کے لیے

پڑھیں:

ملک بھر میں سونے کی قیمتیں گرگئیں

ملک بھر میں سونے کی قیمتیں گرگئیں، صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کم ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 95 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 39 ہزار 334 روپے ہوگئی۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 740 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں سونے کی قیمتیں گرگئیں
  • پاکستان میں سونے کی قیمت آج مزید کم ہوگئی
  • سونے کی قیمت میں لگاتار دوسرے روز بڑی کمی
  • ہونہار اسکالرشپ کی ڈیڈ لائن میں توسیع
  • آئی ایم ایف کا گزشتہ مالی سال 12 ہزار 970 ارب روپے کا ٹیکس ہدف پورا نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار
  • سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
  • سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ورلڈ بینک کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، سیلاب متاثرین کیلئے تعاون کا اعلان
  • انڈونیشیا کا بڑا فیصلہ؛ غزہ میں امن فوج کیلیے 20 ہزار سے زائد اہلکار بھیجنے کا اعلان
  • انڈونیشیا کا غزہ میں 20 ہزار سے زائد امن فوج بھیجنے کا اعلان