کراچی؛ 7 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے ملزمان کے لرزہ خیز انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
کراچی؛ 7 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے ملزمان کے لرزہ خیز انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز
کراچی(آئی پی ایس) 7 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور بعد ازاں قتل کے ملزمان نے تفتیش کے دوران لرزہ خیز انکشافات کیے ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں لانڈھی کے علاقے میں 7 سالہ بچے سعد کے اغوا، زیادتی اور قتل کے کیس میں گرفتار 2 ملزمان سہیل اور حسن نے بچے کے اغوا سے لے کر قتل تک کی تفصیلات بتا دیں۔
ملزم حسن نے اعترافی بیان میں کہا کہ میں گوشت کا کام کرتا ہوں اور 18 ستمبر کو باڑے کے پاس موجود تھا۔ میرے ساتھ ملزم سہیل بھی موجود تھا۔ بچہ جب اپنی خالہ کے گھر سے باہر آیا تو سہیل نے اسے چیز دلوائی اور باڑے میں لے آیا۔
ملزم نے بتایا کہ باڑے میں تھوڑی دیر بچے کو جانور دکھائے اور پھر کمرے میں لے گئے۔ باڑے کے کمرے میں پہلے سہیل نے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس کے بعد میں نے بچے کے ساتھ زیادتی کی۔
ملزم کے مطابق دونوں نے باری باری بچے کے ساتھ زیادتی کی اور اس کے بعد بچے کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اس کے اوپر کپڑا ڈال دیا تاکہ اس کی آواز نہ نکلے۔ بعد میں سہیل نے بچے کو کمرے سے باہر نکالا اور جوتے کے فیتے سے گلا دبایا۔ سہیل نے بچے کے سر پر بلاک مارا جس سے وہ مر گیا۔ پھر بھوسے کے کٹے میں لاش کو ڈال کر اسے گندی گلی میں پھینک دیا۔
ملزم نے اعترافی بیان میں مزید بتایا کہ سہیل اپنے گھر سے ایک قالین بھی لے کر آیا جسے لاش والے کٹے کے اوپر رکھا اور پھر بلاک رکھ دیا۔
ملزم کے مطابق بدبو کی وجہ سے 3 دن بعد لوگوں کے ساتھ لاش ڈھونڈی۔ ہمیں لاش کا معلوم تھا، اس لیے ورثا کو خود لے کر وہاں گئے۔ مگر پولیس نے ہمیں پھر بھی گرفتار کرلیا۔
ملزم سہیل نے اعترافی بیان میں کہا کہ ملزم حسن کے کہنے پر بچے کو باڑے میں لے کر گیا تھا۔ پہلے میں نے پھر حسن نے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ حسن نے بچے کو مارا جس کے بعد اسے گندے نالے میں پھینک دیا۔
بعد ازاں عدالت نے دونوں ملزمان کے اعترافی بیانات کو ریکارڈ پر رکھ لیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتوانائی کے شعبے میں تعاون چین اور روس کے عملی تعاون کی ایک مثال ہے، چینی نائب وزیراعظم صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا پاک-سعودی دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیلی حملہ نہیں، خواجہ آصف متنازع ٹویٹ کیس میں اعظم سواتی پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار گرفتاری سے بچنے کےلئے نیتن یاہو کو کیا کیا جتن کرنے پڑ رہے ہیں جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کی ٹرائل روکنے کی درخواست خارج والد میرے سیاست میں آنے پر ہچکچاہٹ کا شکار تھے، یقین ہے آج مجھ پر فخر کرتے ہوں گے: مریم نوازCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بچے کے اغوا زیادتی اور سالہ بچے قتل کے
پڑھیں:
7 سال کی بچی کو گھر لے جاکر زیادتی کرنیکا مقدمہ، ملزم کی ضمانت مسترد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)صنفی تشدد کی خصوصی عدالت میںسات سال کی بچی کو گھر لے جاکر زیادتی کرنے کا مقدمہ،عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ملزم قاسم کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی ملزم پر الزام ہے کہ زیادتی کا یہ واقعہ رواں سال جولائی میں پیش آیا، بچی مغرب کے وقت چپس لینے باہر نکلی تھی، اسی محلے میں رہنے والا ملزم زبردستی گھر لے گیا، ملزم نے کمسن بچی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔