شہباز شریف کا عالمی برادری سے کلائمیٹ فائنانس کے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
وزیرِاعظم شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ماحولیاتی مالیات یعنی کلائمیٹ فائنانس کے حوالے سے اپنے کیے گئے وعدوں کو پورا کرے۔
وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس اور برازیل کے صدر کی جانب سے بلائے گئے خصوصی ماحولیاتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کلائمیٹ فنانسنگ پر پاکستان سے بات چیت کامیاب، 1.
وزیرِاعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ قرضوں پر مبنی مالیاتی امداد کمزور اور متاثرہ ممالک جیسے پاکستان کو درپیش ماحولیاتی تباہی کا حل نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے اجلاس کے شرکا کو یاد دلایا کہ پاکستان اب بھی 2022 کے تباہ کن سیلابوں کے اثرات سے نبردآزما ہے، جن میں 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا اور لاکھوں افراد بے گھر ہوئے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں زرعی اور ماحولیاتی ایمرجنسی: اس کا مطلب اور فائدہ کیا ہے؟
انہوں نے بتایا کہ اس سال کے شدید مون سون بارشوں نے بھی 50 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کیا، 4100 دیہات تباہ کر دیے اور ایک ہزار سے زیادہ جانیں لے لیں۔
وزیرِاعظم نے اس حقیقت کی نشاندہی کی کہ عالمی گرین ہاؤس گیسوں میں انتہائی کم حصہ ڈالنے کے باوجود پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے سب سے بڑے متاثرین میں شامل ہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ اخراج میں 50 فیصد کمی کے مجموعی ہدف کے تحت پاکستان اپنی غیرمشروط 15 فیصد کمی کے وعدے پر عملدرآمد کرچکا ہے۔
وزیرِاعظم نے اعلان کیا کہ پاکستان 2035 تک توانائی کے مجموعی نظام میں قابلِ تجدید اور پن بجلی کا حصہ بڑھا کر 62 فیصد کرے گا، ٹرانسپورٹ کے 30 فیصد حصے کو صاف اور پائیدار نظام میں منتقل کرے گا اور ایک ارب درخت لگانے کی مہم کو آگے بڑھائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقوام متحدہ انتونیو گوتیریس توانائی ٹرانسپورٹ خصوصی ماحولیاتی اجلاس شہباز شریف عالمی برادری کلائمیٹ فائنانس ماحولیاتی مالیات نیویارک وزیر اعظمذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ انتونیو گوتیریس توانائی ٹرانسپورٹ خصوصی ماحولیاتی اجلاس شہباز شریف عالمی برادری کلائمیٹ فائنانس نیویارک
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات;دیرینہ و مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ
سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی ۔ پاکستان اورترکیہ کے دیرینہ و مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا ۔
جمہوریہ ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا، جو اس وقت پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں، کی آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے ترک وزیر اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ انکا یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے ملاقات میں ترک صدر رجب طیب ایردوان کیلئے تہنیتی پیغام دیا۔ وزیر اعظم نے سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات، پولیس کی تربیت، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، تجارت اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن
وزیراعظم نے اہم امور پر پاکستان کے موقف کے لیے ترکیہ کی مضبوط اور غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔ وزیرِ اعظم نے استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری امن مذاکرات میں سہولت کاری میں کردار ادا کرنے پر ترکیہ کی قیادت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
ترک وزیر داخلہ نے ان کی اور ترک وفد کی بہترین مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صدر ایردوان کی جانب سے وزیراعظم کے لیے تہنیتی پیغام پہنچایا۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں، انٹیلی جنس کے اشتراک اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
یوٹیوبرڈکی بھائی کےمقدمہ میں مبینہ رشوت لینےوالےافسران نےاستعفے دیدیئے
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، معاون خصوصی طارق فاطمی، چیئرمین این ڈی ایم اے، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے.