وزیرِاعظم کی ہدایت پر انکم ٹیکس ریٹرن فارم سے ’مارکیٹ ویلیو‘ کا کالم ختم
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )ایف بی آرنے وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025 سے ’مارکیٹ ویلیو‘ کا کالم ختم کر دیا ہے۔وزیراعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر ایف بی ار نے انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025 سے تخمینہ شدہ مارکیٹ ویلیو کا کالم ختم کر دیا ہے،یہ اقدام ٹیکس دکان کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے ایف بی ار کی طرف سے جاری کیے جانے والے ایک بیان کے مطابق وزیراعظم نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی صدارت میں ایک کمیٹی قائم کی جس نے انکم ٹیکس فارم میں متعارف کرا ئے جانے والے تخمینہ شدہ مارکیٹ ویلیو کے کالم کا جائزہ لیا،اس کالم کے تحت ریٹرن فائل کرنے والے ٹیکسٹ دہندہ سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنی منقولہ اور غیرمنقولہ جائیداد کا تخمینہ شدہ فیئر مارکیٹ ویلیو کو لکھے،کمیٹی نے ٹیکس فائلرز کے لیے اس کالم کے مضمرات کا جائزہ لیا اور سفارش کی کہ اس حوالے سے درستگی کا قدم اٹھایا جائے،کمیٹی میں وزیر مملکت خزانہ اٹارنی جنرل اف پاکستان سیکرٹری خزانہ چیئرمین ایف بی ار اور دیگر اعلی حکام شامل تھے،کمیٹی نے اجلاس منعقد کیا اور اس معاملے پر تفصیلی غور و خوص کیا،کمیٹی نے تمام پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد سفارش کی کہ ریٹرن فائل کرنے کے عمل کو سادہ بنانے کے لیے اس کالم کو ہٹا دیا جائے اس سفاررش کو وزیراعظم کو بھیجا گیا اور وزیراعظم نے اس سفارش کو منظور کر لیا،ایف بی ار نے وضاحت کی ہے کہ یہ کالم صرف اکنامک سروے کے لیے اعداد و و شمار کو جمع کرنے کے مقصد کے لیے متعارف کروایا گیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مارکیٹ ویلیو انکم ٹیکس ایف بی ار کے لیے
پڑھیں:
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ کروڈ پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا، جبکہ امریکی خام تیل بھی 90 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گیا۔
تازہ عالمی مارکیٹ رپورٹس کے مطابق خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال اور سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے خام تیل کی قیمتوں کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔
ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید کشیدہ ہوئی اور تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو برینٹ کروڈ کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔
تیل کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات، بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے بحری سرگرمیوں میں رکاوٹ اور اہم تجارتی راستوں پر بڑھتے ہوئے خطرات نے عالمی توانائی مارکیٹ کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے اہم آئل ٹرمینل جزیرہ خارگ کو کسی بھی ممکنہ نقصان یا تیل کی صنعت میں ہڑتال کی صورت میں عالمی سطح پر سپلائی مزید متاثر ہو سکتی ہے، جس سے قیمتوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔
پاکستان پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟
توانائی ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو پاکستان میں بھی پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، بجلی کی پیداوار، صنعتی لاگت اور مہنگائی پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی تیل منڈی میں جاری غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف توانائی کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں بلکہ عالمی معیشت اور سپلائی چین بھی شدید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔