وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ’اس وقت میرے ملک کو شدید مون سون بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب کا سامنا ہے۔ ان قدرتی آفات نے پاکستان میں 50 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر موسمیاتی تبدیلی سے متعلق سمٹ سے اپنے خطاب میں کہا کہ ’عالمی سطح پر کاربن گیسز کے اخراج میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے لیکن ہم اس کے بہت زیادہ اثرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس سے سنہ 2020 کے سیلاب میں ہم 30 ارب ڈالر کا نقصان اٹھا چکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم پورے عزم کے ساتھ کلائمیٹ ایجنڈا پر عمل درآمد پر کاربند ہیں۔ پاکستان گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں سنہ 2023 تک 15 فیصد تک کمی لانے پر کام کر رہا ہے جبکہ ہمارا مجموعی ہدف اس اخراج میں 50 فیصد کمی لانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’قابل تجدید توانائی کے ذرائع پر کام ہو رہا ہے اور شمسی توانائی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم قابل تجدید توانائی اور ہائیڈوپاورز کو سنہ 2035 تک 62 فیصد تک بڑھا لیں گے۔ اس کے علاوہ 2030 ایٹمی توانائی کو 1200 میگاواٹ تک کر لیں گے۔  ہم 2030 تک 30 فیصد ٹرانسپورٹ کو ماحول دوست توانائی پر منتقل کر دیں گے اور اس کے لیے ملک میں تین ہزار چارجنگ سٹیشنز قائم کریں گے۔ ماحول دوست زراعت کو فروغ دیں گے اور ایک ارب درخت لگائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان موسمیاتی بحران کو حل کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ہم عالمی برادری سے توقع رکھتے ہیں کہ ہم سب کے مستقبل کی خاطر اپنے وعدوں کو ایفاء کرے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ’میری آخری لائن یہ ہے کہ قرض، اور قرض اور ان پر مزید قرض مسئلے کا حل نہیں ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے۔

???? TOSS & PLAYING XI ????

Pakistan win the toss and opt to field first ????

Unchanged team for the second ODI ????????

➡️ Download #PCBLIVE app now ????
Google Play Store: https://t.co/5mBlUcoG8g
Apple App Store: https://t.co/RpeYQPshnh
Watch Live: https://t.co/M8wsOD8omx#PAKvAUS |… pic.twitter.com/fj13lMs1Wv

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 2, 2026

آسٹریلیا نے بلی اسٹینلیک کی جگہ ایڈم زیمپا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

پاکستان ٹیم کو تین ون ڈے میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

پہلے میچ میں پاکستان ٹیم نے 5 وکٹوں سے با آسانی فتح حاصل کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • بجٹ میں سولر پینلز پر عائد ٹیکس میں کتنے فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے؟
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی
  • اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ