2025-09-27@13:50:50 GMT
تلاش کی گنتی: 9

«گواہان کو»:

    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر ۔2025 )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں زیر سماعت جی ایچ کیو حملہ کیس حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا، آئندہ سماعت پر مقدمے کے آخری 3 گواہان کو طلب کرلیا گیا ہے ہفتے کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کے دوران استغاثہ کے 3 گواہان کی شہادت قلمبند کرلی.(جاری ہے) عدالت نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی ٹرائل روکنے سے متعلق دائر درخواست خارج کر دی اے ٹی سی کے جج نے 8 گواہان کو دوبارہ طلب کرنے سے متعلق درخواست پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کر دیا سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج...
    انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ و دیگر کیخلاف ارشد پپو قتل کیس میں آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو ارشد پپو قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر یامین گجر عدالت سے غیر حاضررہا۔ تفتیشی افسر کی جانب سے گواہوں کو بھی پیش نہیں کیا جاسکا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔ عدالت نے عزیر بلوچ، زبیر بلوچ ، اکرم بلوچ اور ذاکر بلوچ کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کیے اور 22 مئی تک سماعت ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق ارشد پپو سمیت 3 افراد کو گینگ وار کے ملزمان نے بے رحمی سے...
    —فائل فوٹو انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا نے 9 مئی مقدمات میں 31 سے زائد گواہان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 9 کے حوالے سے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ 9 مئی کیسز، اے ٹی سی کو 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو 9 مئی کے مقدمات کو 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ سماعت کے دوران نامزد ملزمان عمر ایوب، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ بھی پیش نہ ہوئے۔عدالت نے عدم پیشی پر 31 گواہان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔
    بانی چیئرمین تحریک انصاف سمیت تمام ملزمان کے خلاف نو مئی GHQ حملہ کیس سماعت آج ہوگی، عدالت نے آج 12 گواہان کو طلب کررکھا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج بدھ کو کریں گے۔ یہ کیس گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے  لٹکا ہوا ہے،عدالت نے  2  سرکاری گواہان مجسٹریٹ مجتبی الحسن اور سب انسپکٹر ریاض کو 5 ویں بار طلب کیا ہے۔  گواہوں کے پیش نہ ہونے کی صورت میں سماعت ضلع کچہری عدالت میں ہوگی، آج کے لئے تمام ملزمان تفتیشی ٹیم کے بھی سختی کے ساتھ طلبی کی گئی ہے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید ،عمر ایوب خان ،شبلی...
    لاہور: پولیس افسران، اہل کاروں اور گواہوں کے عدالتوں میں بروقت نہ پہنچنے کی شکایات پر ایس ایس پی آپریشنز نے افسران اور اہل کاروں کو صبح 8 بجے لوکیشن گروپ میں شیئر کرنے کا حکم جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال کو عدالتوں میں افسران اور اہل کاروں کے بروقت پیش نہ ہونے کی شکایات موصول ہوئی تھیں اس پر ایس ایس پی آپریشنز نے حکم دیا ہے کہ صبح 8 بجے عدالت میں تمام گواہان کو بھی پیش کروایا جائے، جس ڈویژن  کے گواہان  غیر حاضر ہوں گے، ڈویژن کا لیگل انچارج اسی روز شام کو ایس ایس پی کے پاس پیش ہوگا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے اپنے حکم نامے میں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) لاہور کی سیشن عدالت نے 8سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں مجرم دلاور علی کو سزائے موت اور پندرہ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزا سنائی ۔(جاری ہے) ملزم کے خلاف مقدمہ 2020 میں تھانہ نشتر کالونی میں اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت درج کیا گیا تھا، جس میں ملزم پر الزام تھا کہ اس نے آٹھ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے اینٹیں مار کر زخمی کیاجس کے نتیجے میں بچی کی بائیں آنکھ ضائع ہو گئی۔استغاثہ کی جانب سے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر حمیرا اعجاز...
    راولپنڈی(خبرایجنسیاں) جی ایچ کیو حملہ کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگیا اور اڈیالہ جیل میں بانی تحریک انصاف عمران خان کی موجودگی میں استغاثہ کے 4 چشم دید گواہان نے بیانات ریکارڈ کرائے اور شواہد بھی پیش کردیے۔راولپنڈی 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگیا اورجج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی جہاں استغاثہ کے 4 چشم دیدگواہان نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔ استغاثہ کے گواہان میںراولپنڈی پولیس کے اے ایس ائی ثاقب، کانسٹیبل شکیل، سجاد اور یاسر شامل تھے اور انہوں نے ملزمان سے برآمد ہونے والے اہم ثبوت عدالت میں پیش کر دیے۔گواہان نے ملزمان سے برآمد اینٹی رائٹ فورس سے چھینا گیا ہیلمٹ اورپیٹرول بم عدالت میں پیش...
    جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں شروع ہوئی ہے، گواہ نے کہا کہ راجا بشارت نے مظاہرین کو اکساتے ہوئے کہا کہ بانی کی گرفتاری کا بدلہ فوج سے لینا ہے۔9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج امجد علی شاہ نے کی۔دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، مقدمے میں نامزد ملزمان شیخ رشید، فواد چوہدری اور راجا بشارت و دیگر بھی پیش ہوئے۔اس دوران استغاثہ کے 4 چشم دید گواہان نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروا دیا، جن میں راولپنڈی پولیس کے اے ایس آئی ثاقب، کانسٹیبل شکیل، سجاد اور یاسر شامل ہیں۔گواہان نے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 جنوری ۔2025 )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس حسن اظہر رضوی نے سویلین کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت میں کہا ہے کہ دیکھنا چاہتے ہیں کیا ملزمان کو اپنے دفاع میں گواہان پیش کرنے دیے گئے یا نہیں؟پیش کردہ شواہد کا معیار بھی دیکھنا چاہتے ہیں، کیا آرمی ایکٹ میں بعد میں کی گئی ترامیم کو 9 مئی پرلاگو کیا جاسکتا ہے؟.(جاری ہے) جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل جاری رکھے جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ کونسے مقدمات فوجی عدالتوں کو منتقل ہوئے اور کیوں ہوئے ؟...
۱