وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف نازیبا پوسٹس کرنے پر 3 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
فیصل آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا اور غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق سرگودھا سے ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر وہ ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وزیر اعلیٰ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے تھے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد ان کی موجودگی کی اطلاع پر جنرل بس اسٹینڈ پر چھاپہ مارا گیا اور تینوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان کے موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں تاکہ مزید تحقیقات کی جا سکیں۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
مریم نواز سے نیوی وار کالج کے وفد کی ملاقات، حکومتی کارکردگی پر بریفنگ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان نیوی وار کالج کے 55ویں اسٹاف کورس کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں پاک فوج کے افسران کے ساتھ ساتھ 15 دوست ممالک کے نیول افسران بھی شامل تھے۔ وفد کی قیادت ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے کی۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ نے وفد کو پنجاب حکومت کے اہم اقدامات، اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ فلسطینی افسران کی شمولیت پر خیر مقدم کرتے ہوئے مریم نواز نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔
انہوں نے صحت، تعلیم، زراعت، روزگار، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر، خواتین کے تحفظ، ماحولیاتی اقدامات اور سمارٹ گورننس سے متعلق جاری منصوبوں پر روشنی ڈالی، جن میں1000 بستروں کا جدید کینسر اسپتال (لاہور)سرگودھا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی،2500 مراکز صحت کی اپگریڈیشن، اپنی چھت، اپنا گھر منصوبہ (80,000 گھر زیر تعمیر)، ارلی چائلڈ ایجوکیشن، سکول آف آٹزم، ایگری کلچر میکانائزیشن اور کسان کارڈ، 1100 الیکٹرو بسیں، ایئر پنجاب کی تیاری، پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ کا دائرہ 25 اضلاع تک، جرائم میں 70٪ تک کمی، 16 اضلاع میں کرائم زیرو، کاربن کریڈٹ، ویسٹ مینجمنٹ، سموگ کنٹرول اقدامات۔
سوال و جواب کے سیشن میں، جنوبی افریقہ کے افسر نے اپنی بیٹیوں کے لیے مشورہ مانگا تو وزیراعلیٰ نے کہاکہ بیٹیوں کو اعتماد دیں، وہ ہر میدان میں کامیاب ہوں گی۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ قوم کو تقسیم کرنے والوں کو نہیں، خدمت کرنے والوں کو ووٹ دیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب میں خواتین کو بااختیار اور محفوظ بنانے، نوجوانوں کو باعزت روزگار دینے اور عوام کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے نئی سوچ اور نئے وژن کے ساتھ کام جاری ہے۔ کمانڈنٹ ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے حکومت پنجاب کی کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں کو سراہا۔