مریم نواز کے حوالے سے نازیبا گفتگو کی ویڈیو وائرل کرنے والے ٹک ٹاکرز گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بارے میں نازیبا گفتگو کی ویڈیو وائرل کرنے والے تین ٹک ٹاکرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے متعلق نازیبا گفتگو کی ویڈیو وائرل کرنے والے 3 ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان نے کہا کہ سرگودھا کے علاقے چک 37 ایس بی کے رہائشی ٹک ٹاکرز احد عباس، بدر زمان اور قاسم علی نے ٹک ٹاک پر نازیبا گفتگو کی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب پر بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ملزمان گزشتہ روز جنرل بس سٹینڈ فیصل آباد پر موجود تھے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے سب انسپکٹر عامر سلطان نے مخبروں کی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت تین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایشیا کپ اور غیر ملکی لیگز کے میچز پر آن لائن جوا کروانے والے تین بکی گرفتار
ایشیا کپ اور غیر ملکی لیگز کے میچز پر آن لائن جوا کروانے والے تین بکی گرفتار کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں جوہر ٹاؤن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان عمران ، عماد اور اسلام کو گرفتار کیا۔
ملزمان نے پاک بھارت ایشیا کپ فائنل میچ پر جوا لگایا ہوا تھا۔
ملزمان کے قبضے سے دو عدد لیپ ٹاپ، تین موبائل فونز اور ایک لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی۔
ملزمان بین الاقوامی کرکٹ ورلڈ کپ میچز پر بھی جوا کرواتے تھے۔
ملزمان نے مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے گروپ جوا کروانے کا انکشاف کیا۔
ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔