data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی: انسدادِ دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے دوران جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ایک بار پھر تنازع کا شکار ہوگئی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا نے ویڈیو لنک کے ذریعے کارروائی کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ اس بارے میں فیصلہ نہیں کرتی، اس وقت تک سماعت آگے نہ بڑھائی جائے۔

عدالت کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ واٹس ایپ کے ذریعے ٹرائل غیر منصفانہ ہے، کیونکہ نہ ملزم اپنے وکیل کو دیکھ سکتا ہے اور نہ ہی گواہوں کو۔ وکلائے صفائی کا کہنا تھا کہ یا تو عمران خان کو عدالت میں پیش کیا جائے یا پھر جیل کے اندر اوپن کورٹ میں کارروائی ہو۔

پراسیکیوشن نے وکلائے صفائی کے اعتراضات کو ’’تاخیری حربہ‘‘ قرار دیا اور کہا کہ پہلے ہی وہ سماعتوں کا بائیکاٹ کرچکے ہیں، اس لیے عدالت اس درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دے۔ پراسیکیوٹر کے مطابق آج تین گواہان موجود ہیں، اس لیے ان کے بیانات ریکارڈ کیے جانے چاہئیں۔

عدالت نے بھی آج 3 گواہوں کو طلب کیا تھا جن میں سکیورٹی برانچ کے انسپکٹر عصمت کمال، انسپکٹر تہذیب الحسن اور ڈی ایس پی اکبر عباس شاہ شامل تھے۔

سماعت کے دوران جیل سے ویڈیو لنک فعال نہ ہونے کے باعث عدالت نے وقفہ دیا اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم دیا کہ 11 بجے تک واٹس ایپ کال کے ذریعے لنک بحال کیا جائے۔ دورانِ سماعت وکلا اور پراسیکیوٹرز کی بڑی تعداد عدالت میں موجود تھی جبکہ کچہری کے اندر اور باہر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ یہ تیسری بار ہے جب بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے ویڈیو لنک کارروائی کو چیلنج کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کیس میں مجموعی طور پر 119 ملزمان اور اتنے ہی گواہان شامل ہیں، جن میں سے اب تک 41 کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں۔ 12 گواہوں پر جرح باقی ہے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو واضح ہدایت دی ہے کہ آئندہ سماعتوں کے لیے ویڈیو لنک کے تمام انتظامات پہلے سے مکمل رکھے جائیں تاکہ کارروائی میں مزید تعطل نہ آئے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ویڈیو لنک

پڑھیں:

دہشت گردوں کا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام،2خوارج مارے گئے

حملہ اور دہشت گردوں نے کیڈٹ کالج وانا کی بیرونی دیوار پار کرنے کی کوشش کی
چوکس سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشتگردوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، آئی ایس پی آر

جنوبی وزیرستان میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام بنا دیاگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ اور دہشت گردوں نے کیڈٹ کالج وانا کی بیرونی دیوار پار کرنے کی کوشش کی۔چوکس سیکورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور بہادری سے کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ 3 دہشت گرد کالج کے ایڈمن بلاک میں محصور ہیں جس کیلئے کلیٔرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد افغانستان میں موجود اپنے آقاؤں سے رابطے میں ہیں۔کیڈٹ کالج وانا پر حملہ آرمی پبلک سکول پشاور کے سانحے کو دہرانے کی مذموم کوشش تھی۔دہشت گردوں کا مقصد سابقہ قبائلی علاقوں کے نوجوانوں میں خوف و ہراس پھیلانا ہے۔افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی طالبان رجیم کے دعوؤں کی نفی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کو افغانستان میں موجود دہشت گردوں اور ان کی قیادت کے خلاف کارروائی کا حق ہے۔”عزمِ استحکام” کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پاکستان سے دہشت گردی کی جڑیں اکھاڑنے کیلئے پرعزم ہیں۔پاکستانی عوام اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے متحد ہیں

متعلقہ مضامین

  • کیڈٹ کالج وانا کے تمام کیڈٹس محفوظ، ریسکیو کیے گئے طلبا کی ویڈیو سامنے آگئی
  • دہشت گردوں کا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام،2خوارج مارے گئے
  • شیخ رشید کو عمرہ سے روکنے پر حکومت کو نوٹس، ڈی جیز عدالت طلب
  • عمران خان سے وکلاء کی ملاقات نہ کرانے پر عدالت برہم، سیکرٹری داخلہ و دیگر کو نوٹس
  • عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر عدالت برہم، سیکرٹری داخلہ اور جیل حکام کو نوٹسز جاری
  • سابق ججز اور وکلا کا چیف جسٹس سے 27ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ
  • ہرجانہ کیس: عمران خان کے وکیل کی جرح کیلئے مہلت کی استدعا منظور
  • ہرجانہ کیس، عمران خان کے وکیل کی جرح کیلئے مہلت کی استدعا منظور
  • شہباز شریف کی جانب سے ہرجانے کا کیس، عمران کے وکیل کی جرح کیلئے مہلت کی استدعا منظور
  • عمران خان کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری