Islam Times:
2025-11-11@21:08:46 GMT

رہبر انقلاب اسلامی کا اہم خطاب

اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے منگل 23 ستمبر کو ایرانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے علاقائی حالات، ایران کے ایٹمی پروگرام اور امریکہ سے مذاکرات کے دعووں کے سلسلے میں کئی اہم نکات پر روشنی ڈالی۔ آپکے خطاب کے بعض نکات پر تبصرہ اس ویڈیو کلپ میں ملاحظہ فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںنقطہ نظر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے منگل 23 ستمبر کو ایرانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے علاقائی حالات، ایران کے ایٹمی پروگرام اور امریکہ سے مذاکرات کے دعووں کے سلسلے میں کئی اہم نکات پر روشنی ڈالی۔ آپ کے خطاب کے بعض نکات پر تبصرہ اس ویڈیو کلپ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)

https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نکات پر

پڑھیں:

آئینی ترمیم کے 80 فیصد نکات پر مشاورت مکمل ہوچکی ،آج مکمل کرلیا جائے گا،فاروق ایچ نائیک

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کے 80 فیصد نکات پر مشاورت مکمل ہوچکی ہے اور 20 فیصد معاملات کو آج مکمل کرلیا جائے گا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ستائیس ویں آئینی ترمیم پر پارلیمان کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس جاری ہے۔مجوزہ شقوں کی شق وار منظوری کے بعد یہ بل کمیٹی سے پاس کرایا جائے گا۔ دوسری جانب جے یو آئی نے قانون و انصاف کی مشترکہ کمیٹی کا بائیکاٹ کردیا ہے جبکہ تحریک انصاف نے ترمیم پر بحث کیلئے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مجوزہ ترامیم کے بعد اگر عمران خان الیکشن کے ذریعے اقتدار میں آ بھی جائیں تو کچھ نہیں کر پائیں گے،نجم سیٹھی

پارلیمانی لیڈر علی ظفر نے کہا ہے کہ ترمیم کا ڈرافٹ ابھی ملا ہے، پڑھے بغیر اس پر بحث نہیں کی جاسکتی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین فاروق ایچ نائیک نے میڈیا کو بتایا کہ آئینی ترمیم کے 80 فیصد نکات پر مشاورت مکمل ہوچکی ہے اور 20 فیصد معاملات کو آج مکمل کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تمام سیاسی جماعتوں کو قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ سو فیصد اتفاق رائے ہونے تک مشاورت جاری رہے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین