01: پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لئے تیار ہے۔

02: مشرقی محاذ سے بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا، سات بھارتی طیارے مار گرائے، جنگ جیت لی، اب امن جیتنا چاہتے ہیں۔

03: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بروقت مداخلت سے بڑی جنگ روکی گئی، پاکستان نے امن کی خاطر جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی۔

04: سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اعلان جنگ کے مترادف قرار، پاکستان اپنے آبی حقوق کا بھرپور دفاع کرے گا۔

05: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر جلد ختم ہوگا، کشمیری اقوام متحدہ کی نگرانی میں حقِ خودارادیت حاصل کریں گے۔

مزید پڑھیں: بھارت کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہیں، جنگ جیت لی اب امن جیتنا چاہتے ہیں: وزیراعظم کا جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب

06: غزہ میں اسرائیلی جارحیت ناقابلِ بیان، فوری جنگ بندی ناگزیر ہے، فلسطین کو آزاد ہونا ہوگا اور 1967 کی سرحدوں پر ریاست قائم کی جائے۔

07: دہشتگرد گروہ افغان سرزمین سے آپریٹ کرتے ہیں، افغان عبوری حکومت مؤثر کارروائی کرے۔

08: پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف 90 ہزار جانوں کی قربانی دی، 150 ارب ڈالر کا معاشی نقصان اٹھایا۔

09: ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر دہشتگرد گروہوں کو پاکستان کے دشمن قرار دیا، کہا کہ یہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم ہیں۔

10: ماحولیاتی تبدیلی سب سے بڑا عالمی چیلنج ہے، 2022 اور 2025 کے سیلابوں سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا، قرضے معیشت کے لیے تباہ کن ہیں۔

11: پاکستان عالمی گیسوں کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ڈالنے کے باوجود شدید متاثرہ ملک ہے۔

مزید پڑھیں: 7 بھارتی طیاروں کو مٹی کا ڈھیر بنایا، ہمارا جواب تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف

12: معیشت کی بحالی کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، زراعت اور توانائی پر توجہ دی جا رہی ہے۔

13: چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور سی پیک کو پاکستان کی ترقی کے لیے کلیدی قرار دیا۔

14: پاکستان نے صدر ٹرمپ کو امن کے لئے نوبل انعام کے لئے نامزد کیا، ان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

15: نفرت انگیزی، اسلاموفوبیا اور ہندوتوا پر مبنی انتہا پسندی کو عالمی امن کے لئے خطرہ قرار دیا۔

16: پاکستان فلسطین، افغانستان اور یوکرین تنازع کے پرامن حل کا حامی ہے۔

مزید پڑھیں: ہم سرحد پار دہشتگردی کو شکست دے رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا بھارتی صحافیوں کو جواب

17: پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

18: وزیراعظم نے شہدا اور ان کے ورثا کو خراج تحسین پیش کیا اور عہد کیا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

19: پاکستان امن، انصاف اور ترقی کا علمبردار رہے گا، آنے والی نسلوں کے لیے بہتر دنیا بنانے کی ضرورت ہے۔

ادارے کا کالم نگار کی رائے کے ساتھ متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

مشکور علی

اہم نکات جنرل اسمبلی خطاب، شہباز شریف وزیراعظم پاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اہم نکات جنرل اسمبلی شہباز شریف وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے لئے کے لیے

پڑھیں:

نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر

ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔

 نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔

 اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری