data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیویارک: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کا آغاز قرآنِ مجید کی آیتِ مبارکہ سے کرتے ہوئے کیا اور مظلوم فلسطینی عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم  نے کہا کہ فلسطینی عوام دہائیوں سے ظلم و ستم کا سامنا کر رہے ہیں، عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بربریت کو ختم کرے اور فلسطین کو آزادی اور حقِ خود ارادیت دلائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا ایسا فیصلہ کن جواب دیا جسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،  پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کے 7 جنگی طیارے مار گرائے، جس پر جنرل اسمبلی کا ایوان “پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے گونج اُٹھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور عزم کی واضح مثال ہے کہ ہم اپنے ملک کی خودمختاری اور سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے بروقت اور مؤثر مداخلت کرکے جنگ بندی کو ممکن بنایا، جس سے خطے میں بڑے انسانی المیے کو روکا گیا،  پاکستان صدر ٹرمپ کے اس امن کردار پر انہیں نوبیل انعام دینے کی سفارش بھی کرتا ہے تاکہ عالمی سطح پر قیامِ امن کے لیے ان کی کاوشوں کو تسلیم کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن اور مکالمے کا داعی رہا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ خطے اور دنیا کے مسائل کا پائیدار حل صرف سفارتکاری اور بامقصد مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

 انہوں نے عالمی طاقتوں سے اپیل کی کہ وہ تنازعات کے حل کے لیے یکساں اور غیر جانبدار کردار ادا کریں تاکہ دنیا کو جنگوں اور کشیدگی سے بچایا جا سکے۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب کے اختتام پر ایک بار پھر فلسطین اور کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے  کہا کہ پاکستان ان کے حقوق کی جدوجہد میں ہمیشہ ساتھ کھڑا رہے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف سے ترک صدر کی ملاقات، فیلڈ مارشل بھی شریک

وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی آذر بائیجان کے دورے کے دوران ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات ہوئی اور اس دوران چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور آذربائیجان کے صدر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ اس ملاقات میں پاکستان اور ترکیے کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے خطے اور مسلم دنیا میں امن، استحکام اور خوش حالی کے فروغ کے لیے مشترکہ خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں ترکیے کے ایک وزارتی وفد کا جلد پاکستان کا دورہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاک ترکیے دوستی دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور پائیدار تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • تکفیریت، فرقہ واریت، دہشتگردی کیخلاف متحد و بیدار ہیں، متحدہ علماء محاذ
  • پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہر قیمت اداکرےگا: وزیراعظم
  •  ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے، وزیراعظم  نے اسلام آباد دھماکے کی تحقیقات کا حکم دیدیا 
  • لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کاانکشاف،وزیراعظم نےاعلیٰ سطح تحقیقاتی کمیٹی تشکیل
  • وزیراعظم کا حکومتی و اتحادی سینیٹرز کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ، ترمیم کی منظوری پر تعاون کا شکریہ
  • منتخب وزیراعظم قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے، شہباز شریف کا استثنیٰ لینے سے انکار
  • منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے: شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ترک صدر کی ملاقات، فیلڈ مارشل بھی شریک
  • ترک صدر کی شہباز شریف سے ملاقات، پاک افغان جنگ بندی اور غزہ میں استحکام پر زور
  • ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات ،فیلڈ مارشل کی شرکت