معرکہ حق میں دنیا نے جنگی صلاحیتیں دیکھ لیں، مستقبل پر بھی نظر رکھنی ہے: شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
باکو+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف ترکیہ اور آذربائیجان کے اظہارِ یکجہتی پر ممنون ہیں۔دشمن کے 7 بہترین جنگی طیارے مار گرائے۔ آذربائیجان کے یوم فتح کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر آذربائیجان کا تقریب میں شرکت کی دعوت دینے پر مشکور ہوں۔ یوم فتح کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث افتخار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی جانب سے آذربائیجان کی حکومت اور عوام کو یوم فتح کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان، ترکیے، آذربائیجان تین ملک، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ تینوں برادر ممالک نے کئی بار اپنی دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی کے جشن میں آذربائیجان کے دستے کی شرکت اہمیت کی حامل تھی۔ آزادی کے لیے جدوجہد، عزم اور حوصلہ ضروری ہے۔ پاکستان نے آذربائیجان کے منصفانہ مؤقف کا ہمیشہ ساتھ دیا۔ فتح کی خوشی مناتے ہوئے مستقبل پر بھی نظر رکھتی ہے۔ تقریب میں فیلڈ مارشل بھی موجود تھے۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے یوم فتح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ نے جس طرح ہمارا ساتھ دیا، اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔ آذربائیجان کے یوم فتح کی پروقار تقریب میں باکو کی فضا پاکستان کے قومی ترانے سے گونج اٹھی، وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی شرکت کی، پاکستان آرمی کے خصوصی دستہ نے بھی پریڈ میں شرکت کی۔ آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں صدر ترکیہ طیب اردوان بھی شریک ہوئے۔ آذری صدرآذربائیجان الہام علیوف نے وزیراعظم شہباز شریف کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی، تقریب میں پاکستان، ترکیے اورآذربائیجان کے قومی ترانے بجائے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر الہام علیوف نے کہا کہ تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، ترکیہ اور پاکستان نے جس طرح ہمارا ساتھ دیا وہ کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے آذربائیجان سے اظہار یکجہتی پر ممنون ہوں۔ صدر الہام علیوف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیے نے ہمیشہ آذربائیجان کی بھرپور حمایت کی ہے۔ مشکل وقت میں دوستوں نے جس طرح ساتھ دیا وہ ہمارا اثاثہ ہے۔ آذربائیجان کے صدر نے کہا کہ شوشا شہر کی آرمینیا سے آزادی ہماری عظیم فتح ہے،آذربائیجان کی افواج نے میدان جنگ میں اپنا لوہا منوایا۔ اس موقع پر ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے کہا کہ آذربائیجان کے یوم فتح کی 5ویں تقریب میں شرکت پر خوشی ہے۔ آذربائیجان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب میں شرکت پر بہت خوشی ہوئی۔ صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ہم نے اتحاد اور یکجہتی سے آگے بڑھتے رہنا ہے، ہم تین ملک ایک خاندان کی مانند ہیں۔پاکستان، ترکیے اور آذربائیجان کا اتحاد مزید مضبوط ہوگا،۔کاراباخ کی فتح سے ناانصافی کے ایک دور کا خاتمہ ہوا، امن معاہدہ آذربائیجان اور آرمینیا کی قیادت کی دانشمندی کا ثبوت ہے۔علاوہ ازیںشہباز شریف دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔ایئر پورٹ پر آذر بائیجان کے نائب وزیر اعظم ،پاکستان کے سفیر اور سفارتی عملے نے ان کو رخصت کیا۔علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج باکو میں یوم فتح کی پریڈ کے موقع پر صدر جمہوریہ ترکیہ رجب طیب اردگان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے ترکیہ کے یوم جمہوریہ کے موقع پر صدر اردگان اور ترکیہ کے برادر عوام کو تہنیتی مبارکباد پیش کی اور پاکستان-ترکیہ دوستی کے ایک طویل پرجوش تقریبات کو سراہا جو دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور پائیدار تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتی ہیں۔ وزیراعظم نے ترکیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سیاسی، دفاعی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور عوام سے عوام کے روابط پر مشتمل ایک وسیع شراکت داری میں تبدیل کرنے کے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔ اس حوالے سے یہ طے پایا کہ ترکیہ کا ایک وزارتی وفد جلد ہی پاکستان کا دورہ کرے گا۔ دونوں رہنمائوں نے باہمی تشویش کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر قریبی رابطہ کاری جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور خطے اور وسیع تر مسلم دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے اپنی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: آذربائیجان کے یوم فتح کی وزیراعظم شہباز شریف تقریب میں شرکت الہام علیوف نے آذربائیجان کی پاکستان کے نے کہا کہ ساتھ دیا کی تقریب ترکیہ کے شریف نے شرکت کی
پڑھیں:
پاکستان اور ایران دنیا کے امن اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے اپنے وفد کے ہمراہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وزیراعظم نے ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک امن، باہمی احترام اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایران نے پاک سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی
انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر مسعود پزیشکیان کے لیے خیرسگالی کے پیغامات بھی دیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران دہشتگردی کے خلاف، علاقائی امن، ترقی اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے یکساں عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے تجارت اور معاشی تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: بھارتی جعلی سائنسدان کا ایران کو ایٹمی منصوبہ فروخت کرنے کی کوشش کا انکشاف
اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے ایران اسرائیل تنازعے میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایرانی عوام پاکستان کی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سید طارق فاطمی بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایران پاکستان مسلم امہ کے اتحاد وزیراعظم شہباز شریف