انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے اپنا سفارتی اور سیاسی اثر و رسوخ استعمال کریں تاکہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن قائم ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما اور جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ کے نائب چیئرمین الطاف حسین وانی نے کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی حمایت اور عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر ترک صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الطاف وانی نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ترک صدر نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب میں کشمیری عوام کی حق پر مبنی جدوجہد کی مکمل حمایت کی تھی، جس سے کشمیری عوام کی عالمی سطح پر حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ رجب طیب ایردوان نے واضح کیا کہ جنوبی ایشیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کا انحصار مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل پر ہے اور بھارتی حکومت کی جنگجویانہ پالیسیوں اور توسیع پسندانہ عزائم کے باعث خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہے۔الطاف وانی نے او آئی سی اور اس کے رکن ممالک کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت کے اعادے کا بھی خیرمقدم کیا۔انہوں نے او آئی سی کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی تشدد پر اظہار تشویش اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو مودی کی ہندوتوا حکومت کی طرف سے اپنی بقا کا خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے اپنا سفارتی اور سیاسی اثر و رسوخ استعمال کریں تاکہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن قائم ہو سکے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مسئلہ کشمیر کے کشمیری عوام انہوں نے

پڑھیں:

کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس، وادی کی بگڑتی صورتحال پر تشویش

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال سمیت انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی حالت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور نے کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال سمیت انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی حالت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، نائجر اور آذربائیجان کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ کشمیری عوام کے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد بھی موجود تھا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مستقل حمایت پر او آئی سی اور رکن ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیری عوام کے مسائل پر سنجیدہ مذاکرات کیے، غیر آئینی مطالبات تسلیم نہیں کیے جا سکتے، امیر مقام
  • او آئی سی کی طرف سے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
  • کشمیریوں کا منظم استحصال
  • پہلگام حملے سے واضح ہوگیا مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں.او آئی سی رابطہ گروپ
  • او آئی سی رابطہ گروپ کا اہم اجلاس، کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ
  • او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس، کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
  • کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس
  • کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس، وادی کی بگڑتی صورتحال پر تشویش
  • روس کا مسئلہ کشمیر شملہ معاہدے اور لاہور ڈیکلیریشن کے تحت حل کرنے پر زور، پاک سعودی دفاعی معاہدے کی حمایت