وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف نازیبا پوسٹس کرنے پر 3 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا اور غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق سرگودھا سے ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر وہ ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وزیر اعلیٰ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے تھے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد ان کی موجودگی کی اطلاع پر جنرل بس اسٹینڈ پر چھاپہ مارا گیا اور تینوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان کے موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں تاکہ مزید تحقیقات کی جا سکیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سوسائٹی کی زمین پرقبضہ‘پولیس افسر کوملزمان کیخلاف انکوائری کاحکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-02-20
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر میںپولیس افسران کی سرپرستی میں سوسائٹی کی زمین پر قبضہ کا معاملہ ,عدالت نے ایس ایچ او تھانہ سچل کو مبینہ ملزمان کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت مقامی عدالت میں ہوئی جہاں عدالت نے ایس ایچ او تھانہ سچل کو مبینہ ملزمان کے خلاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ایس ایچ او سچل مبینہ ملزمان کے خلاف انکوائری کرکے 13 نومبر تک رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں ،درخواست غوثیہ کوآپریٹو سوسائٹی کے رہائشی عباس حیدر و سمیت 12 رہائشیوں کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہاگیا کہ مرزا افضل بیگ، محمد اسد، ندیم احمد ، نوید غفور و دیگر ملزمان ایس ایچ او سچل کی سرپرستی میں سوسائٹی کی زمین پر قبضے کی کوشش کررہے ہیں،رہائشیوں نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کررکھی ہے ، درخواست کے باوجود پولیس ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے، ملزمان سوسائٹی کے مکینوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے۔