وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر ہم پر تنقید کرنے والے اپنے صوبے میں کام کر لیتے تو وہاں کے متاثرین کا بھی بھلا ہوتا۔ پنجاب پہلا صوبہ ہے جس نے سیلاب کے دوران 25 لاکھ افراد کی مدد کی۔

سیلاب سروے مہم کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ راتیں جاگ کر متاثرین کی خدمت کی۔ جب تصویریں بنتی ہیں تو عوام کو احساس ہوتا ہے کہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہےm کام کرنے والے ہی کیمروں کا سامنا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی سادگی اور خدمت سیلاب متاثرین کے دلوں میں گھر کر گئی

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب عملی اقدامات میں مصروف ہے جبکہ دیگر لوگ صرف تنقید کر رہے ہیں۔ دفتر میں بیٹھ کر تصاویر بنوانا آسان ہے، لیکن اصل سکون چپ کرکے بیٹھنے میں نہیں بلکہ کام کرنے میں ہے۔

امداد کیلئے کبھی ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی: مریم نواز #Maryamnawaz #flood2025 #DiscoverPakistan pic.

twitter.com/oiomObJcJa

— Discover Pakistan TV (@DiscoverpakTv) September 27, 2025

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کو واضح پیغام دینا چاہتی ہوں کہ پنجاب حکومت ان کے ساتھ ہے۔ صوبے کے حکمران محلات میں سونے کے بجائے عوام کے درمیان رہ کر خدمت کر رہے ہیں۔ دو سے3 ماہ میں پنجاب کی حالت ایسی ہو گی جیسے یہاں سیلاب آیا ہی نہیں تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب پر ہی تنقید اس لیے ہو رہی ہے کیونکہ پنجاب کام کر رہا ہے۔ عوامی خدمت میری ذمہ داری ہے، مشکل وقت میں دکھی انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مراد علی شاہ بہتر وزیراعلیٰ ہیں، مریم نواز تو لاہور میں صدر کا استقبال نہیں کرتیں، ندیم افضل چن

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں اتنا ہولناک سیلاب پہلے کبھی نہیں آیا۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار دریائے ستلج، راوی اور چناب میں آنے والے تباہ کن سیلاب نے شدید نقصان پہنچایا۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے کے 25 شہر حالیہ سیلاب سے متاثر ہوئے جہاں عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے انتظامیہ نے 24 گھنٹے کام کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں مثالی ہیں۔ صوبائی وزرا، انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور پولیس سب نے مل کر متاثرین کی مدد کے لیے دن رات کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’مجھے کہا جاتا ہے کہ دنیا سے امداد کیوں نہیں مانگتی، میں نواز شریف کی بیٹی ہوں، امداد کے لیے کبھی ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news امداد پاکستان پنجاب سیلاب مریم نواز مسلم لیگ ن وزیراعلی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان سیلاب مریم نواز مسلم لیگ ن وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ کہ پنجاب کام کر کے لیے

پڑھیں:

پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی، مشورے اپنے پاس رکھیں، مریم نواز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈی جی خان : وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی، سندھ کا کیا حال ہے میں بات نہیں کرنا چاہتی، اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں ہم پنجاب کو سنبھال لیں گے۔

ڈی جی خان میں الیکٹرک بس مںصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ مجھے کہا جارہا ہے کہ میں کیوں دنیا کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلا رہی، میں نواز شریف کی بیٹی ہوں کسی کے آگے امداد کے لیے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی، کوئی باعزت شخص امداد مانگنے کی بات کیسے کرسکتا ہے؟ مجھے کسی امداد کی ضرورت نہیں، پنجاب کے عوام کا پیسہ پنجاب کے عوام پر ہی خرچ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول میرا چھوٹا بھائی ہے مگر انہیں کہنا چاہتی ہوں کہ پیپلز پارٹی کے ترجمانوں کو سمجھائیں، سندھ میں کیا ہورہا ہے میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتی آپ اپنے صوبے کو دیکھیں اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں ہم پنجاب کو سنبھال لیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی بات کرنے والوں کو یہاں بھی اقتدار ملا تھا، جنوبی پنجاب میں کام تو نواز شریف اور شہباز شریف نے کیا تھا، ماضی میں جنوبی پنجاب کو نعروں کے سوا کچھ نہیں ملا ہم یہاں عملی کام کررہے ہیں، جنوبی پنجاب کے صوبوں میں اسکول کے بچوں کو دودھ بھی دیا جاتا ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ بار بار جنوبی پنجاب کی بات کرکے لکیر کھینچنے کی کوشش کی جاتی ہے، جنوبی پنجاب کی بات کرنے والوں نے ایک دھیلے کا بھی کام نہیں کیا، جنوبی پنجاب میرے لیے اپنے بیٹے جنید کی طرح ہے، کسی کو پنجاب کے لوگوں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دوں گی، میں جنوبی اور وسطی کی نہیں پورے ایک صوبے کی وزیراعلی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی میں صرف دس ہزار کی امداد ہے جب کہ ہم دس لاکھ روپے کی مدد کرنا چاہتے ہیں، جن کا لاکھوں کا نقصان ہوگیا اس کو دس ہزار سے کیا ہوگا؟مریم نواز نے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن کیلیے 101 بسیں چلیں گی، لیہ، مظفرگڑھ، راجن پور، تونسہ، کوٹ ادو میں ای بسیں چلیں گی، ماحول دوست بسوں میں خواتین، طلبہ، بزرگوں کیلیے مفت سفر ہوگا، معذور اور خصوصی افراد کیلیے بسوں میں ریمپ کی سہولت موجود ہے، خواتین کیلیے بسوں میں محفوظ اور باعزت الگ جگہ ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بارڈر ملٹری پولیس میں پہلی بار خواتین کی شمولیت سے خوشی ہوئی، تمام شہروں کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کام کررہا ہے باقی لوگ تنقید کررہے ہیں، تنقید کرنے والے بھی کچھ کام کرلیں: مریم نواز
  • مریم نواز نے سیلاب بحالی پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کر دیا
  • پنجاب میں کام پر تنقید کرنے والے اپنے صوبوں میں تو کام کرلیں، مریم نواز
  • مریم نواز کے بیانات تفرقہ پیدا کرنے والے اور تنگ نظری پر مشتمل ہیں، پیپلز پارٹی
  • سندھ کا کیا حال ہے، بات نہیں کرنا چاہتی، بینظیرانکم سپورٹ کے 10ہزار سے متاثرین کا کچھ نہیں بنے گا، مریم نواز
  • پی پی نے پنجاب میں سیلاب پر سیاست کی، برائے مہربانی مشورے اپنے پاس رکھیں، مریم نواز
  • پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی، مشورے اپنے پاس رکھیں، مریم نواز
  • پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی، مریم نواز
  • پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی، مشورے اپنے پاس رکھیں:مریم نواز