وزیر اعظم کا ویڈیو لنک پر حالیہ سیلابی صورتحال اور جاری امدادی و بحالی کارروائیوں پر جائزہ اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب کے فوراً بعد ویڈیو لنک کے ذریعے حالیہ سیلابی صورتحال اور جاری امدادی و بحالی کارروائیوں پر جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم نے وزیرِ اعظم کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال اور بحالی کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے متاثرین کے لیے ریلیف اور بحالی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کی بحالی تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تقریباً ساڑھے تین لاکھ افراد امدادی کیمپس سے واپس اپنے گھروں کو جا چکے ہیں جبکہ سندھ کے کچھ کیمپ میں لوگ ابھی بھی مقیم ہیں، جہاں سیلابی پانی تیزی سے کم ہو رہا ہے،جس کے بعد جلد ان لوگوں کی بھی اپنے گھروں میں واپسی ہوجائے گی۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ متاثرین کو راشن و امداد کی فراہمی جاری ہے۔ وزیراعظم نے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو امداد و بحالی کے آپریشنز کی کڑی نگرانی اور باقاعدہ جائزہ اجلاس بلانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے این ڈی ایم اے کو بھی صوبوں اور پی ڈی ایم ایز کے ساتھ مکمل تعاون فراہم کرنے کا حکم دیا۔وزیراعظم نے ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ فصلوں اور بنیادی ڈھانچے کے نقصان کا جامع تخمینہ بنا کر امدادی اور بحالی منصوبہ بندی کی جا سکے۔ موٹروے ایم-5 کے دریائے ستلج میں سیلاب سے متاثرہ حصے کی فوری بحالی کے لیے این ایچ اے کو اقدامات تیز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی، خاص طور پر جلال پور پیر والا کے مقام پر پڑنے والے شگاف کی فوری مرمت پر زور دیا گیا۔وزیراعظم نے پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے اور سیلاب زدہ علاقوں میں موزوں فصلوں کی کاشت کے لیے بھی خصوصی حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے مثالی اقدامات کر رہی ہے اور فصلوں کے نقصانات اور کسانوں کی بحالی کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کی گئیں۔ وزیر اعظم نے آئندہ ایک ہفتے میں نقصانات کے جائزے کی جامع رپورٹ مرتب کرکے پیش کرنے کی بھی ہدایت دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی ہدایت کی بحالی کے کرنے کی کے لیے
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔