Daily Mumtaz:
2025-09-22@10:38:25 GMT

پاکستان ایشیاء کپ کے فائنل کیلئے کیسے کوالیفائی کرسکتا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT

پاکستان ایشیاء کپ کے فائنل کیلئے کیسے کوالیفائی کرسکتا ہے؟

دبئی(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کو ایک بار پھر روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے اس اہم میچ میں بھارت نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا کر فائنل کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرلی۔

میچ کا آغاز بھارت کے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کے فیصلے سے ہوا۔ پاکستانی ٹیم نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے۔ پاکستانی بلے بازوں نے ابتدا میں پُراعتماد آغاز کیا اور درمیانی اوورز میں بھی اچھی شراکت داریوں کے ذریعے اسکور بورڈ کو مستحکم رکھا، تاہم بھارتی بولرز نے آخری اوورز میں نپی تلی گیند بازی کرتے ہوئے اسکور کو171 رنز تک محدود کیا۔

172 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بلے بازوں نے پُراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور پاکستانی بولرز کی بھرپور کوششوں کے باوجود 19ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ اس کامیابی کے ساتھ بھارت نے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف مسلسل دوسری جیت اپنے نام کی اور پوائنٹس ٹیبل پر واضح برتری حاصل کرلی۔

پاکستان فائنل کیلئے کیسے کوالیفائی کرسکتا ہے؟

اس شکست کے بعد پاکستان کے لیے فائنل میں رسائی کے امکانات محدود ہوگئے ہیں۔تاہم گرین شرٹس کو اب اپنے آئندہ دونوں میچ لازمی جیتنے ہوں گے تاکہ فائنل کی دوڑ میں شامل رہ سکیں۔ کسی ایک میچ میں بھی ناکامی کی صورت میں پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گا۔ پاکستان کا اگلا مقابلہ 23 ستمبر کو سری لنکا سے جبکہ دوسرا میچ 25 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف ہوگا۔ یاد رہے کہ بنگلادیش سپر فور مرحلے میں پہلے ہی ایک میچ جیت چکا ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر بنا چکا ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فائنل کی

پڑھیں:

ساف انڈر17 فٹبال چیمپئن شپ، پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

پاکستان نے ساف انڈر17 فٹبال چیمپئن شپ میں مالدیپ کو2-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری چیمپین شپ کےگروپ بی کے دوسرے میچ میں پہلے ہاف کے اختتام پر پاکستان کو1-4 کی برتری حاصل تھی۔

پاکستان کی جانب سے پہلا گول منصور احمد نے 12 ویں منٹ میں کیا۔ دوسرا اور تیسرا گول بھی منصور احمد نے 32 ویں اور 45 ویں منٹ میں اسکور کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

پاکستان کا چوتھا گول محمد عبداللہ نے پہلے ہاف کے اضافی وقت میں اسکور کیا۔

دوسرے ہاف میں  پاکستان کا پانچواں گول محمد عبداللہ ہی نے59 ویں منٹ میں کیا۔

مالدیپ کی جانب سے پہلا گول علیان احمد نے 42 ویں منٹ میں اور دوسرا گول محمد شایان نے 70 ویں منٹ میں کیا۔

پاکستان نے اپنے پہلے گروپ میچ میں بھوٹان کو0-4  سے شکست دی تھی۔

گروپ مرحلے کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کا ٹکراؤ پیر کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت سے شکست پر شائقین کرکٹ بابر اعظم اور رضوان کو یاد کرنے لگے
  • ہائی وولٹیج ٹاکرا، پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف
  • پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
  • پاک بھارت میچ کے لیے پلئینگ الیون فائنل،مزید ایک اورتبدیلی کردی گئی
  • بنگلادیشی کپتان لٹن داس کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑا کارنامہ
  • بھارت اکتوبر میں پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے، اعزاز چوہدری
  • کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ: پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی
  • دفاعی معاہدہ امن کیلئے، کسی کے خلاف نہیں: پاکستان
  • ساف انڈر17 فٹبال چیمپئن شپ، پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی