آزادکشمیر میں پچھلا الیکشن ہمیں اسٹیبلشمنٹ نے ہرایا ، بلاول
اشاعت کی تاریخ: 1st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے آزاد کشمیر کے گزشتہ الیکشن میں ہماری جیت کو راتوں رات شکست میں بدل دیا گیا مگر آج ہم یہاں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام کا اعلان اسلام آباد سے نہیں کشمیر سے ہوگا۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج آزاد کشمیر کا پارلیمانی اجلاس تھا، پی پی اور کشمیر کی تاریخ سامنے ہے، پی پی کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ غیر سیاسی سوچ اور سازش کے نتیجے میں کشمیر میں سیاسی خلا پیدا کیا گیا جس سے عوام کو نقصان پہنچا مگر پیپلز پارٹی پھر بھی پیچھے نہیں ہٹی اور اسمبلی میں پارٹی کی نمائندگی کرتے رہے اور آج پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکی ہے، کوشش کریں گے کشمیر کے عوام کی امنگوں پر پورا اتریں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی
پڑھیں:
پیپلز پارٹی نے آزادکشمیر کے وزیراعظم کے امیدوار کا نام حتمی کرلیا
پیپلز پارٹی نے آزاد جموں وکشمیر میں وزیراعظم کے لیے اپنے امیدوار کا حتمی انتخاب کرلیا ہے۔ پارٹی نے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے طور پر چوہدری یاسین کے نام کی منظوری دی ہے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری یاسین کے نام کا اعلان بلاول بھٹو زرداری نے زرداری ہاؤس میں کیا، جس موقع پر پیپلز پارٹی کی آزادکشمیر قیادت بھی موجود تھی۔
اطلاعات کے مطابق پارٹی کے اندر وزارت عظمیٰ کے لیے چار ناموں پر غور کیا گیا: چوہدری یاسین، لطیف اکبر، فیصل ممتاز راٹھور اور سردار یعقوب۔ آخرکار چوہدری یاسین کو حتمی امیدوار کے طور پر منتخب کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، آزادکشمیر اسمبلی سیکرٹریٹ میں وزیراعظم انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کل جمع کرائی جائے گی، جس سے حکومت میں ممکنہ تبدیلی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔