راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، 24 اور 25 اکتوبر 2025 کو ضلع کرم کے علاقے غکی اور ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام کے بالمقابل پاک۔افغان سرحد پر دو بڑے گروہوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی جو پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان خوارج کے گروہوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔نتیجتاً، سپین وام (شمالی وزیرستان) میں 15 دہشت گرد، جن میں چار خودکش بمبار بھی شامل تھے اور جو بھارتی پراکسی تنظیم "فتنہ الخوارج" سے تعلق رکھتے تھے، جہنم واصل کر دیے گئے۔اسی طرح، غکی (کرم ضلع) میں 10 مزید درانداز خوارج مارے گئے۔مارے گئے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کا پی ایس ایل انتظامیہ پر سنگین الزام

فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے پانچ جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

شہداء کے نام درج ذیل ہیں:

حوالدار منظور حسین (عمر 35 سال، ضلع غذر)

سپاہی نعمان الیاس کیانی (عمر 23 سال، ضلع پونچھ)

سپاہی محمد عادل (عمر 24 سال، ضلع قصور)

سپاہی شاہ جہان (عمر 25 سال، ضلع وہاڑی)

سپاہی علی اصغر (عمر 25 سال، ضلع پاکپتن)

آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ دراندازی کی کوششیں اس وقت ہو رہی ہیں جب پاکستان اور افغانستان کے وفود ترکی میں مذاکرات میں مصروف ہیں ، جو عبوری افغان حکومت کے ارادوں پر سوالیہ نشان اٹھاتی ہیں کہ آیا وہ اپنی سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ ہیں یا نہیں۔

ایک سال پرانی تقریر کے چند سیکنڈ کاٹ کر پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، ہمیشہ فلسطین کا مقدمہ لڑا، چوہدری سالک حسین

پاکستان نے بارہا افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی جانب سرحدی نظم و نسق کو مؤثر بنائے اور دوحہ معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، تاکہ افغان سرزمین کو پاکستان مخالف خوارج کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کی یہ قربانیاں قوم کے عزم و حوصلے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

ملک بھر میں "عزمِ استحکام" کے وژن کے تحت جاری انسدادِ دہشت گردی کی مہم، جو نیشنل ایکشن پلان کی فیڈرل اپیکس کمیٹی سے منظور شدہ ہے، پورے عزم اور تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔

ضمنی انتخاب، مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے نام فائنل

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پاک فوج

پڑھیں:

افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی

افغانستان کرکٹ ٹیم(Afghanistan Cricket Team) اپنی آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی بھارت کے دارالحکومت دہلی میں کرے گی، جس کا باضابطہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان طویل مشاورت کے بعد اس سیریز کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا ہے، جس کے تحت تین ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 16 اور 19 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ افغانستان بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گا، جو دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان مضبوط ہوتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

اس سے قبل افغانستان کی ٹیم بھارت کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیل رہی ہے، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان بین الاقوامی کرکٹ روابط مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

مزیدپڑھیں:پنجاب میں مفت سفری سہولت ختم کرنے پر غور

بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کے لیے جوابی دورے کی خواہش ظاہر کی تھی، جس پر بھارتی بورڈ نے مثبت ردعمل دیا۔ دونوں بورڈز کے درمیان پہلے سے اچھے تعلقات موجود ہیں، جس کی بنیاد پر اس سیریز کو ممکن بنایا گیا۔

یہ بھی یاد رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم ماضی میں اپنی ہوم سیریز بھارت اور متحدہ عرب امارات میں کھیلتی رہی ہے۔ بھارت میں افغانستان نے اس سے قبل آئرلینڈ، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کی میزبانی بھی کی ہے۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق افغانستان کی جانب سے بھارت میں مسلسل ہوم سیریز کھیلنا اس بات کی علامت ہے کہ وہ عالمی کرکٹ میں اپنی موجودگی اور انتظامی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا خراب کارکردگی کے حامل فیلڈ افسران کے خلاف فوری تادیبی کارروائی کا حکم
  • 200 سال قدیم "از غیب شہید مسجد" کو مودی حکومت نے رات کی تاریکی میں مسمار کردیا
  • اٹلی میں پاکستانی اور افغان تارکین وطن کو وین میں آگ لگا کر قتل کرنے کے الزام میں دو پاکستانی گرفتار
  • وسائل پر قبضے کی جنگ: افغان طالبان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی