وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریئٹ اور امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی امور اور باہمی دلچسپی کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت داخلہ کے ملاقات اتوار کو ہونے والی ان ملاقاتوں میں پاکستان کی جانب سے برطانیہ اور امریکا دونوں کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی/ بڑی ملاقاتیں
وفاقی وزیرداخلہ
محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی الگ الگ ملاقاتیں
ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات۔خطے کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال pic.

twitter.com/05lyoMXotI

— Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) October 26, 2025

برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو 5 سال کے وقفے کے بعد فضائی آپریشنز کی بحالی اور اسلام آباد میں نئے سینٹر آف ایکسی لینس کے افتتاح جیسے اقدامات کے ذریعے ازسرِنو فعال کیا گیا ہے۔

دوسری جانب، امریکا کے ساتھ روابط سیکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون کی عکاسی کرتے ہیں۔

وزارت داخلہ کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق، بات چیت کے دوران دونوں جانب سے منشیات کے خلاف کارروائی، انسانی اسمگلنگ اور سیکیورٹی کے معاملات میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ محسن نقوی نے برطانیہ کی حکومت اور ہائی کمشنر جین میریئٹ کا پانچ سال کے وقفے کے بعد فضائی آپریشن کی بحالی پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا 5 سال بعد برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا اور اسلام آباد سے پہلی پرواز 350 مسافروں کو لے کر مانچسٹر روانہ ہوگئی۔

قومی ایئرلائن نے برطانیہ کے لیے پروازیں اس وقت شروع کیں جب اسے تھرڈ کنٹری آپریٹر کی منظوری ملی۔ دوسرے مرحلے میں پروازوں کا دائرہ برمنگھم اور لندن تک بڑھایا جائے گا۔

جولائی میں برطانیہ نے پاکستان کو اپنی ‘ایئر سیفٹی لسٹ‘ سے نکال دیا تھا، جس کے بعد پاکستانی ایئرلائنز کو برطانیہ میں پروازوں کے لیے درخواست دینے کی اجازت ملی تھی۔

ادھر، دونوں سفیروں نے پاک بحریہ کی حالیہ انسدادِ منشیات کارروائی کی بھی تعریف کی۔

23 اکتوبر کو پاک بحریہ کے جہاز ’یَرموک‘ نے عرب سمندر میں دو بادبانی کشتیوں سے 972 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کی تھیں۔

کمبائنڈ میری ٹائم فورس (جو امریکی بحریہ سمیت مختلف ممالک کی شراکت داری ہے) کے مطابق پاکستانی بحری جہاز نے 48 گھنٹوں کے اندر دو مختلف کشتیوں کو روکا۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریئٹ نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے ڈائریکٹر جنرل آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، اس دوران امیگریشن اور انسدادِ منشیات کے شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

وزیر داخلہ نقوی نے برطانوی ہائی کمیشن کی معاونت سے قائم سینٹر آف ایکسی لینس جیسے منصوبوں کو پاکستانی اداروں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی قانونی معاونت اور حوالگی کے معاملات میں تعاون کو مزید مضبوط کرے گا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لیے برطانیہ کے عزم کو دہرایا، جبکہ وزیر داخلہ نقوی نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کو دہرایا۔

دوسری جانب، امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے سیکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبوں میں مسلسل تعاون کا عہد کیا۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: برطانوی ہائی کمشنر ہائی کمشنر جین وزیر داخلہ برطانیہ کے محسن نقوی کے شعبوں کے ساتھ نقوی نے کے لیے

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ