2025-10-26@16:37:03 GMT
تلاش کی گنتی: 75155

«کے شعبوں»:

    پیرس: کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور دنیا کی مشہور گلوکارہ کیٹی پیری نے دونوں کے درمیان رومانوی تعلقات کی تصدیق کردی اور تقریب میں خوش گوار موڈ میں نظر آئے، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو نے بالآخر اپنے تعلقات کا باقاعدہ اعلان کردیا اور پیرس میں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے نظر آئے جو مداحوں کے سامنے پہلی جھلک ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گلوکارہ کیٹی پیری کی 41 ویں سالگرہ منانے کے لیے کینیڈا کے سابق وزیراعظم 53 سالہ جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری پیرس کے کریزی ہارس شو میں نظر آئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیٹی...
    وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس کی اختتامی نشست سے خطاب کیا، اس کانفرنس میں 20 سے زائد ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے اپنے خطاب کے دوران کہا ہے کہ ٹرانس افغان ریلوے اور اسلام آباد، تہران، استنبول ریلوے کوریڈور پر کام کر رہے ہیں، علاقائی روابط میں اضافے سے معاشی اور تجارتی شعبے میں انقلاب آئے گا، وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ ہوائی روابط میں بہتری اور ٹی آئی آر کنونشن ایسے فریم ورک بھی ہمارے علاقائی تعاون کو مضبوط بنا رہے ہیں۔ یہ عظیم منصوبے خطے کے ممالک کی معاشی طاقت کو یکجا کر کے تجارت، معاشی تعاون اور توانائی کے اشتراک...
    —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا آزاد کشمیر پاکستانِ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فارورڈ بلاک کے 9 وزراء پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔آزاد کشمیر کے وزیرِ ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک سمیت 9 وزراء نے یکے بعد دیگرے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔زرداری ہاؤس اسلام آباد میں فریال تالپور اور چوہدری ریاض سے پی ٹی آئی فاروڈ بلاک کے پہلے 5 وزراء اور بعد میں مزید 4 وزراء نے ملاقات کی۔فریال تالپور سے ملنے والے آزاد کشمیر کے وزراء میں فہیم اختر ربانی، عبدالماجد خان، محمد اکبر ابراہیم، عاصم شریف بٹ، محمد حسین، چوہدری اخلاق اور چوہدری رشید شامل ہیں۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق مہاجر نشستوں اور بیرسٹر سلطان گروپ کے ارکان نے بھی حکومت سازی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر فارورڈ بلاک کے 5 وزرا نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔آزاد کشمیر حکومت کے پانچ وزرا نے پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور سے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔زرداری ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں چوہدری رشید، یاسر سلطان، چوہدری ارشد، چوہدری اخلاق اور سردار محمد حسین شامل تھے، آزاد کشمیر کے پانچوں وزرا نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔فریال تالپور نے رہنماؤں کا خیرمقدم اور ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ آزاد کشمیر کے عوام کی سچی نمائندہ جماعت رہی ہے۔اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے وزیرہائرایجوکیشن ظفراقبال ملک بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔انہوں نے بھی...
    پاکستان کے لیے دو راستے ہیں، ایک وہ راستہ جو اس ملک کا تاریخی پس ِ منظر ہے یعنی آئین سے محروم رکھنا، مسلسل جمہوریت سے انحراف،پھر ان جمہوریت مخالف قوتوں کا افغانستان سے گٹھ جوڑ۔ دوسرا راستہ پاکستان کے پاس یہ ہے کہ تاریخ کی صحیح سمت کا تعین کیا جائے،غیر ملکی حملہ آوروں کی تاریخ کوہیرو نہیںبلکہ غاصب قرار دیا جائے،مذہب کا استعمال سیاست میں نہ کیا جائے، محمدعلی جناح کی گیارہ اگست کی تقریر کو آئین کا حصہ بنایا جائے، ان ’’شرفاء‘‘ سے نجات پائی جائے جو منشیات، اسلحے کی خریدو فروخت، قبضہ ، بھتہ خوری میں ملوث ہیں۔ تقسیم ہند کے بعددراصل ہم افغانستان کے مسائل میں ملوث رہے،ان مسائل سے نکل ہی نہ سکے۔حیرت اس...
    اسلام آباد: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی20 سیریز کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی۔ اسلام آباد میں پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور جنوبی افریقہ کے کپتان ڈونوون فریرا نے ٹرافی کی تقریب رونمائی میں حصہ لیا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی20 میچ 28 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
    ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا سے برابری کی سطح پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ہم نے سفارتکاری سے کبھی انکار نہیں کیا، ہم مذاکرات کے ذریعے امریکا کو مناسب حل دے سکتے ہیں۔ عباس عراقچی نے مزید کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ہونے والے آئندہ مذاکرات باہمی احترام کے ساتھ کیے جائیں گے، جس میں کوئی ملک کم یا زیادہ اہمیت پر نہیں شامل ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایرانی قوم کے بنیادی حقوق پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے اور نہ کسی کے دباؤ میں آئیں گے۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کےلیے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کے بغیر نمبر پورے کرلیے۔آزاد کشمیر کے وزرا فہیم اختر ربانی، محمد عاصم شریف، چوہدری محمد اکبر اور عبدالماجد خان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت ہوگئے۔ آزاد کشمیر کے وزرا نے فریال تالپور سے ملاقات کے بعد شمولیت اختیار کی۔آزاد کشمیر کے وزیر اعلیٰ تعلیم ظفر اقبال ملک، چوہدری یاسرسلطان، سردارمحمد حسین، چوہدری محمد اخلاق، چوہدری ارشد حسین اور چوہدری رشید بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی کو 27 اراکین کی حمایت درکار ہو گی جبکہ آئین ساز اسمبلی میں اس وقت پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد 17 ہے۔ مسلم لیگ ن...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء کے غلط الزامات کا اخلاقی طریقے سے جواب دیا ہے۔ کرک میں جلسے سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے جس دن بانیٔ پی ٹی آئی نے میرا نام وزارتِ اعلیٰ کے لیے تجویز کیا، اس دن سے جو لوگ نوجوانوں کو موقع نہیں دیتے انہوں نے شور شرابا شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء نے ان پر پریس کانفرنس میں غلط الزامات لگائے لیکن انہوں نے اخلاقی طریقے سے جواب دیا۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ میں اڈیالہ جیل گیا، اسی وقت وزیرِ اعظم کی کال آئی، پرائم منسٹر شہباز شریف نے مجھے وزیرِ...
    جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے قاتل ڈاکوؤں کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔ میرپور خاص میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ حکومت نے ڈاکوؤں سے ہتھیار ڈلوانے کے لیے کتنے میں ڈیل کی؟ انہوں نے کہا کہ یہ ڈاکو باہر نکلنے کے بعد کہتے ہیں کہ وہ آزاد صحافت کریں گے، کیا اب ڈاکو گروپ صحافی بن کر ہمارا انٹرویو کرے گا؟ جے یو آئی رہنما نے کہا کہ حکومتی اقدامات اس کی رٹ کو مزید کمزور کریں گے، عوام کی جان و مال خطرے میں ڈال دی گئی ہے۔ علامہ راشد...
    دراندازی کے واقعات افغان حکومت کے ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں،آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغانستان سے دراندازی کے واقعات عبوری افغان حکومت کے دہشت گردی سے متعلق ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کی دراندازی کے واقعات ایسے وقت ہو رہے ہیں جب پاکستان اور افغانستان کے وفود ترکیے میں مذاکرات میں مصروف ہیں۔ دراندازی کے واقعات عبوری افغان حکومت کے دہشت گردی سے متعلق ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کر چکا ہے کہ وہ اپنی سرحدی نگرانی کو...
    ڈپٹی ڈائریکٹر چیئرمین سینیٹ چودھری ناصر رفیق کے والدِ محترم کے ایصال ثواب کیلئے ختم و قل خوانی کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سینیٹ آف پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے چیئرمین سینیٹ، چودھری ناصر رفیق کے والدِ محترم چودھری محمد رفیق مرحوم کی ختم و قل خوانی اسلام آباد کے سیکٹر جی7میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ختم و قل خوانی میں وزارتِ اطلاعات و نشریات کے پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن، ایڈیشنل سیکرٹری وزیرِاعظم آفس محیب علی، جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ ہاوسنگ عدنان دیار، سی ای او پی آئی ڈی سی ایل (وزارتِ ہاوسنگ)وسیم حیات باجوہ، ڈائریکٹر...
    ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی کے عوام کے لیے کراچی 2047ء ماسٹر پلان لا رہی ہے، یہی ان کی تکلیف کی اصل وجہ ہے، ان کے وہ دن گزر گئے جب افسران، عوام اورسیاسی مخالفین کو ڈرا دھمکا کر چپ کرایا جاتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا شور ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے ہوتا ہے۔ ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پہلے اپنے گھر کے معاملات ٹھیک کر لے، پھر دوسروں پر بات کرے، ان کے کارکن ان کی نہیں سن رہے تو عوام...
    ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید—فائل فوٹو سندھ حکومت کی ترجمان  سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا شور ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے ہوتا ہے۔ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پہلے اپنے گھر کے معاملات ٹھیک کر لے، پھر دوسروں پر بات کرے، ان کے کارکن ان کی نہیں سن رہے تو عوام ان کو کیا سنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں دوسروں کے مینڈیٹ پر قبضہ کر کے راج کرنے والے ماسٹر پلان کیوں نہ بنا سکے؟ 2007ء سے 2013ء تک یہ لوگ ہماری حکومت کاحصہ رہے، تب بھی انہیں ماسٹر پلان یاد نہیں...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے نمبر پورے کر لیے ہیں، اور اب کسی بھی وقت وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی جائےگی۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) آزاد کشمیر امور کی انچارج فریال تالپور سے بیرسٹر سلطان محمود گروپ اور عبدالماجد کے ساتھ وزرا نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، اور وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے لیے حمایت کا اعلان کیا۔ بیرسٹر سلطان محمود گروپ کے ارکان اسمبلی میں سردار محمد حسین، چوہدری ارشد حسین، چوہدری محمد رشید، چوہدری محمد اخلاق، چوہدری اور یاسر سلطان شامل ہیں، جبکہ وزیر تعلیم کالجز آزاد کشمیر جو فارورڈ بلاک کا حصہ ہیں، انہوں نے بھی فریال تالپور سے ملاقات...
    حیدر آباد میں اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکنِ قومی اسمبلی وسیم حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم سڑکوں پر آتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ افراتفری پھیلا رہے ہیں، بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے مطالبہ ہے کہ کرپٹ میئر کو نکال باہر کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے اراکینِ اسمبلی نے کہا ہے کہ ڈینگی کے حملے سے حیدرآباد شہر کا کوئی فرد محفوظ نہیں، ڈینگی سے اموات پر سرکاری سطح پر کوئی ذمے داری لینے کو تیار نہیں۔ حیدر آباد میں اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکنِ قومی اسمبلی وسیم حسین نے کہا کہ ہر گھر میں 2 سے 3 افراد ڈینگی کا شکار ہیں، شہر...
    پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران اسرائیلی ماہر نے کہا کہ حزبِ اللہ اور مغربی کنارے کے فلسطینیوں کی شرکت، 1948 کے عرب (اسرائیلی شہریت رکھنے والے عرب) اور ایران کی حمایت کے بغیر اسرائیل کو شکست دینا اور اس کا خاتمہ ممکن نہیں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ طوفان الاقصیٰ آپریشن کے حوالے سے جہاد اور سیاسی اسلام امور کے اسرائیلی ماہر نے میڈیا پر گفتگو میں کہا ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن نے اسرائیل کو مکمل بربادی کے کنارے تک پہنچا دیا تھا۔ نیوز ون کی ایک رپورٹ کے مطابق عوفر بنستوک، جو جہاد اور سیاسی اسلام کے امور کے ماہر ہیں، انہوں نے پوڈ کاسٹ سے گفتگو میں کہا کہ حماس کی طرف سے 7 اکتوبر 2023 کو کی گئی کارروائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: امریکا اور چین میں ٹک ٹاک ڈیل کا فریم ورک طے، امریکی اور چینی صدور جنوبی کوریا میں ٹک ٹاک معاہدے کو حتمی شکل دینگے۔میڈیاذرائع کے مطابق دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی معاہدے کی راہ ہموار ہوگئی، امریکا اور چین کے درمیان ٹک ٹاک سے متعلق معاملات طے پاگئے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر جنوبی کوریا میں ٹک ٹاک معاہدے کو حتمی شکل دینگے۔یہ بات امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہی۔امریکی وزیر تجارت اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے چین امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کیلئے تیار ہے ۔ چین پر 100 فیصد ٹیرف سے متعلق مزید بات چیت ہوگی ۔ حمتی فیصلہ صدر ٹرمپ اور صدر شی جن پنگ کریں گے۔اسکاٹ...
    میرپور خاص میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی رہنما نے کہا کہ حکومتی اقدامات اس کی رٹ کو مزید کمزور کریں گے، عوام کی جان و مال خطرے میں ڈال دی گئی ہے، ڈاکوؤں سے ہتھیار خریدنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے قاتل ڈاکوؤں کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔ میرپور خاص میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ حکومت نے ڈاکوؤں سے ہتھیار ڈلوانے کے لیے کتنے میں ڈیل کی؟ انہوں نے کہا کہ یہ ڈاکو باہر نکلنے کے بعد کہتے ہیں کہ...
    اپنی گفتگو میں ایرانی جنرل نے کہا کہ نے کہا ٹرمپ مستقبل میں استکباری نظام بلکہ خود امریکہ کی تباہی اور زوال کا باعث بنے گا، وہ کم فہم ترین صدور میں سے ایک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق معاون کوارڈینیٹر جنرل محمد رضا نقدی نے ملکی دفاعی صلاحیتوں میں مسلسل پیشرفت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہمارے دفاعی آلات اور توانائیاں 12 جنگ روزہ کے زمانے کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط اور پیشرفتہ ہیں، اور یہ ترقی تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دفاعی  ٹیکنالوجی مکمل طور پر مقامی اور خودانحصاریت کا نتیجہ ہے، اسی لیے اسے ہم مسلسل ترقی اور جدیدیّت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا...
    پی ٹی آئی آزادکشمیر فارورڈ بلاک کے 5وزرا کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر فارورڈ بلاک کے 5 وزرا نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی آزادکشمیر کے 5وزرا نے فریال تالپور اور چوہدری ریاض سے ملاقات کی جس میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پیپلز پارٹی پارلیمانی گروپ کی تعداد 22 تک پہنچ گئی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر آصف زرداری نے آزادکشمیر میں عدم اعتماد لانے اور آزادکشمیر میں حکومت بنانیکی منظوری دی۔آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی میں حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی کو 27 اراکین کی حمایت درکار ہے جبکہ قانون سازاسمبلی میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روالپنڈی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ افغانستان سے دراندازی کے واقعات عبوری افغان حکومت کے دہشت گردی سے متعلق ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کی دراندازی کے واقعات ایسے وقت ہو رہے ہیں جب پاکستان اور افغانستان کے وفود ترکیے میں مذاکرات میں مصروف ہیں۔ دراندازی کے واقعات عبوری افغان حکومت کے دہشت گردی سے متعلق ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کر چکا ہےکہ وہ اپنی سرحدی نگرانی کو مؤثر بنائے۔ افغانستان دوحہ معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ افغانستان اپنی سرزمین کو خوارج کے ذریعے پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔آئی...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا کا کہنا ہے کہ بچوں کی تربیت اور گھریلو امور میں مردوں کو بھی برابر ذمہ داریاں اُٹھانی چاہئیں۔ حال ہی میں اداکار ایک پوڈکاسٹ میں دکھائی دیئے جہاں انہوں نے دوسری بار والد بننے کے تجربے اور بیٹے کی پیدائش کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلیوں پر بات کی۔ دورانِ انٹرویو انہوں نے کہا کہ بچوں کہ پرورش کرنا، ان کی دیکھ بھال کرنا صرف ماں کی ذمہ داری نہیں بلکہ دونوں والدین کو مل کر یہ ذمہ داری اُٹھانی چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آتا اکثر باپ بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتے ہوئے کراہت کیوں محسوس کرتے ہیں؟ پہلے اپنی بیٹی اور اب اپنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نےتیل کمپنیوں کے حصص کی بلااجازت فروخت روکنے کا حکم دے دیا۔میڈیاذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کے شعبےمیں قومی سلامتی سے متعلق ضابطہ جاتی نظم و ضبط نافذ کرنے میں ناکام ہو رہا ہے کیونکہ ایک کمپنی کے غیرقانونی شیئرز کی فروخت سامنے آئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فرنٹیئر ہولڈنگز لمیٹڈ (ایف ایچ ایل) اور سپڈ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس ای پی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں تبدیلی اور ان کے شیئرز کسی غیر ملکی خریدار کو فروخت کرنے کے عمل پر پابندی لگا دی ہے، جبکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پیٹرولیم کنسیشنز (ڈی جی پی سی) فروخت سے حاصل...
    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ بدقسمتی سے کراچی کسی ایک ادارے کے کنٹرول میں نہیں ہے، تمام اداروں کو یکجا کرنے کے لیے کراچی ماسٹر پلان کا نفاذ ناگزیر ہے، یہ ماسٹر پلان کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ تحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ کراچی ماسٹر پلان نافذ ہو جاتا تو پیپلز پارٹی کے وزرا کنگلے ہو جاتے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے دباؤ پر بلدیاتی انتخابات کرائے گئے، کراچی ماسٹر پلان کی اتھارٹی لوکل گورنمنٹ سے چھین لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی...
    امریکی ریاست نیواڈا میں منعقد ہوئے مس امریکا کے مقابلے کا تاج ریاست نبراسکا کی آڈی ایکرٹ کے سر سجا دیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مس امریکا کے 74 ویں ایڈیشن کے لیے 50 حسیناؤں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں 22 سالہ آڈی ایکرٹ کامیاب ہوگئیں۔ آڈی ایکرٹ پیشے کے اعتبار سے ایک مقامی کمپنی میں سوشل میڈیا اور مارکیٹنگ کوآرڈینیٹر ہیں۔ آڈی ایکرٹ کا بطور مِس امریکا انتخاب مِس یو ایس اے کے انتظامی امور میں تبدیلیوں کے بعد ایک نیا آغاز سمجھا جارہا ہے، اس سے قبل مِس امریکا کا ٹائٹل کئی بار تنازعات کا شکار ہوچکا ہے مثال کے طور پر 2023ء میں ریاست یوٹاہ سے منتخب ہونے والی نویئلا فوگٹ نے بطور مِس...
    ڈیرہ غازی خان میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز ڈیرہ غازی خان(آئی پی ایس )ڈیرہ غازیخان میں سرچ آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کرکے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ڈی پی او ڈیرہ غازی خان طارق ولایت کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف متعدد کامیاب کارروائیاں کی گئیں جس کے بعد دہشت گرد علاقہ چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔ ڈی پی او نے بتایا کہ علاقہ کے مکینوں نے آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، حکومت پنجاب کے اپ گریڈیشن کیلئے 28 کروڑ روپے کے فنڈ سے پولیس کا مورال بلند ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں...
    کراچی (نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 2026 کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں دو مرحلوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز کھیلی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 30 جنوری سے 5 فروری تک کھیلی جائے گی جو بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ 2026 سے قبل ہوگی۔ ورلڈ کپ کے بعد دوسرے مرحلے میں تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 13 سے 19 مارچ تک شیڈول ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی سیریز کے مقامات اور تفصیلی شیڈول کا باضابطہ اعلان کرے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے 3 جون کو ایک آن لائن پریس کانفرنس کے دوران...
    کراچی (نیوز ڈیسک)شہر قائد میں آگ لگنے کے تین واقعات میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح بلدیہ اتحاد ٹاؤن خیبرچوک کے قریب گودام میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی، آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے، آگ نے گودام میں کھڑی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی اطلاع پر کے ایم سی فائربریگیڈ کا ایک فائرٹینڈر موقع پر پہنچا اور عملے نے آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید فائر ٹینڈرز اور باؤزر کو طلب کرلیا گیا۔ فائربریگیڈ کے عملے نے موقع پرموجود شہریوں کی مدد سے...
    ملک بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے ایک لاکھ 40 ہزار امیدوار، ٹیسٹ کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز لاہور، اسلام آباد، کراچی(آئی پی ایس )ملک بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا آغاز ہو گیا، امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی، طبی حکام بھی موقع پر موجود ہیں۔ملک کے 188 سرکاری و نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ہو رہا ہے ملک میں 35 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ ایک بین الاقوامی مرکز ریاض میں قائم کیا گی،پنجاب میں 46، سندھ میں 17،...
    پشاور (نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوابی اور نوشہرہ سمیت متعدد اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت سونے کی غیرقانونی کان کنی سمیت سرگرمیوں پر پابندی میں توسیع کردی۔ خیبرپختونخوا محکمہ داخلہ وقبائلی امور نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ضلع صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں میں دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کناروں پر سونے کی غیر قانونی کان کنی کی تمام سرگرمیوں پر عائد پابندی میں توسیع کر دی ہے۔ صوبائی حکومت کے محکمہ داخلہ نے بتایا کہ یہ حکم فوری طورپر نافذالعمل ہو کر 30 دن تک لاگو رہے گا اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ صوبائی حکومت نے بتایا...
    امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واضح کیا ہے کہ امریکا کے پاکستان کے ساتھ مضبوط ہوتے تعلقات بھارت یا کسی دوسرے ملک کے ساتھ دوستی کی قیمت پر نہیں ہیں۔ کوالا لمپور میں ایسٹ ایشیا سمٹ کے موقع پر بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات سے ایک روز قبل امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک تعلقات بھارت کے ساتھ دوستی یا تعلقات پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سامنا کرنے سے ہچکچانے لگے بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر اتوار کو کوالا لمپور پہنچے  ہیں، جہاں وہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی نمائندگی کرتے ہوئے ایسٹ ایشیا...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ افغانستان سے دراندازی کے  واقعات عبوری افغان حکومت کے دہشت گردی سے متعلق ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق  فتنہ الخوارج کی دراندازی کے واقعات  ایسے  وقت ہو  رہے ہیں جب پاکستان اور افغانستان کے وفود ترکیے میں مذاکرات میں مصروف ہیں۔ دراندازی کے  واقعات عبوری افغان حکومت کے دہشت گردی سے متعلق ارادوں   پر  سنجیدہ  سوالات اٹھاتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کر چکا ہےکہ وہ اپنی سرحدی نگرانی کو مؤثر بنائے۔ افغانستان دوحہ معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ افغانستان اپنی سرزمین کو خوارج کے ذریعے پاکستان کے خلاف استعمال ہونے...
    کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان ایشین یوتھ گیمز کے مینز والی بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ بحرین میں ہونے والے گیمز میں قومی والی بال ٹیم نے کوارٹر فائنل میں چین کو 0-3 سے شکست دے دی۔ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ افغانستان اور انڈونیشیا کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ گروپ ای کے دوسرے میچ میں سعودی عرب کو 1-3 سے ہرا کر گروپ چیمپین کی حیثیت سے کوارٹر فائنل میں شرکت کا حق حاصل کیا ہے۔ پاکستان نے اپنے پہلے گروپ میچ میں ازبکستان کو 0-3 سے ہرایا تھا۔
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے آزاد کشمیر میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے پی پی پی آزاد کشمیر امور کی انچارج فریال تالپور نے ملاقات کی ہے، جس کے بعد ان کے گروپ کے ارکان اسمبلی نے چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک اعتماد کی کامیابی کے لیے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’آزاد کشمیر حکومتی تبدیلی: پیپلز پارٹی کو 27 ارکان کی حمایت ملتے ہی وزیراعظم انوارالحق استعفیٰ دے دیں گے‘ فریال تالپور کی صدر ریاست بیرسٹر سلطان کے ساتھ ملاقات میں سابق سینیئر مشیر آزاد کشمیر چوہدری ریاض بھی شامل تھے۔ بیرسٹر سلطان محمود...
    —فائل فوٹو ایم کیو ایم پاکستان کے اراکینِ اسمبلی نے کہا ہے کہ ڈینگی کے حملے سے حیدرآباد شہر کا کوئی فرد محفوظ نہیں، ڈینگی سے اموات پر سرکاری سطح پر کوئی ذمے داری لینے کو تیار نہیں۔ حیدر آباد میں اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکنِ قومی اسمبلی وسیم حسین نے کہا کہ ہر گھر میں 2 سے 3 افراد ڈینگی کا شکار ہیں، شہر میں اگر اسپرے نہیں ہو رہا تو یہ ایچ ایم سی کی ذمے داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سڑکوں پر آتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ افراتفری پھیلا رہے ہیں، بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے مطالبہ ہے کہ کرپٹ میئر کو نکال باہر کیا جائے۔وسیم حسین نے...
    مرحوم جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ جنید نے انکشاف کیا کہ والد نے طیارہ حادثے سے چند ماہ قبل شہادت کی دعا کرنا شروع کر دی تھی۔ جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ جنید نے حال ہی میں جیو پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اپنے والد سے جڑی یادیں اور ان کے آخری ایام سے متعلق جذباتی گفتگو کی۔ سیف اللہ جنید نے بتایا کہ ان کے والد کا انتقال اس وقت ہوا جب ان کی عمر صرف 14 سال تھی، انہیں یاد ہے کہ والد کی شہادت سے تقریباً چھ سے آٹھ ماہ قبل انہوں نے والدہ سے کہنا شروع کردیا تھا کہ تم ناراض مت ہونا، لیکن وہ اللہ سے اپنے لیے شہادت کی دعا مانگ...
    اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈراما سیریل ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں دکھائے جانے والے استاد اور طالبہ کے درمیان رومانوی تعلق کی وجہ سے لاہور کے کئی تعلیمی اداروں نے اپنے کیمپس میں ڈراموں کی شوٹنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ’میں منٹو نہیں ہوں‘ اپنی کہانی اور کرداروں کی وجہ سے کافی پسند کیا جا رہا ہے، تاہم اسے شدید تنقید کا بھی سامنا ہے۔ ڈرامے میں ہمایوں سعید نے یونیورسٹی کے استاد جب کہ سجل علی نے یونیورسٹی کی طالبہ کا کردار ادا کیا ہے اور دونوں کو رومانوی تعلق میں دکھایا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ڈرامے کی ایک قسط میں سجل علی اپنی یونیورسٹی کی کلاس فیلو لڑکیوں اور لڑکوں کے...
    پاکستان میں لوہے اور اسٹیل کے اسکریپ کی درآمدات 2021 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جو حکومت کی درآمدی پالیسی میں تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہیں۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کو عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں لوہے اور اسٹیل اسکریپ کی درآمدات 3 لاکھ 59 ہزار 759 ٹن رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 30 فیصد اور اگست کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہیں۔ مالی سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی اسکریپ درآمدات 12 فیصد اضافے کے ساتھ 9 لاکھ 35 ہزار 981 ٹن تک پہنچ گئیں، مالیت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: سٹی ٹریفک پولیس لاہور کا اسموگ کے پیش نظردھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ٹریفک پولیس کے مطابق بغیرفٹنس سرٹیفیکیٹ کمرشل گاڑیوں کا لاہور میں داخلہ ممنوع ہے ۔جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں اور مختلف مقامات پراسپیشل ٹیمیں تعینات کردی گئیں۔رواں ماہ 13 ہزار سے زائد دھواں چھوڑنے اور اسموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں،مختلف مقامات پراسپیشل ٹیمیں تعینات ہیں ۔سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ بغیرفٹنس سرٹیفیکیٹ کوئی بھی گاڑی شہر میں داخل نہیں ہو سکتی ۔ رواں ماہ اٹھارہ ہزار پانچ سو کے قریب بغیر فٹنس سرٹیفیکیٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ ویب...
    پٹرولیم ڈویژن تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کے شعبےمیں قومی سلامتی سے متعلق ضابطہ جاتی نظم و ضبط نافذ کرنے میں ناکام ہو رہا ہے کیونکہ ایک کمپنی کے غیرقانونی شیئرز کی فروخت سامنے آئی ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے فرنٹیئر ہولڈنگز لمیٹڈ (ایف ایچ ایل) اور سپڈ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس ای پی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں تبدیلی اور ان کے شیئرز کسی غیر ملکی خریدار کو فروخت کرنے کے عمل پر پابندی لگا دی ہے، جبکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پیٹرولیم کنسیشنز (ڈی جی پی سی) فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کی جانچ پڑتال میں ناکام رہا ہے۔ عدالت نے دونوں کمپنیوں کی ملکیت یا...
    سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے والد کے انتقال کے وقت اپنے تجربے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ رات دیر تک مہمان نوازی میں مصروف رہیں اور بار بار تعزیت کے لیے آئے مہمانوں سے پوچھتی رہیں کہ کیا انہوں نے کھانا کھایا یا نہیں۔ نادیہ افگن نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ریل شیئر کرتے ہوئے جنازے پر مہمانوں کو کھانا کھلانے کے رواج پر تنقید کی ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ ان کے والد کے انتقال کے وقت سب سے زیادہ پریشان کن پہلو یہ تھا کہ کالونی کے انچارج ان کے پاس آئے اور پوچھا کہ کرسیاں، ٹینٹ اور کھانا کہاں سے کروانا ہے۔ نادیہ افگن کے مطابق اس دن وہ رات دیر تک...
    پی ڈی پی کی صدر نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کے بعد دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد تحقیقات یا مقدمے کا سامنا کرنے والے بہت سے باشندے جموں اور کشمیر سے باہر جیلوں میں بند ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی ہے جس میں طویل عرصے سے جیلوں میں بند زیر سماعت قیدیوں کے حقوق کے تحفظ کی مانگ کی گئی ہے۔ اپنی درخواست میں محبوبہ مفتی نے عدالت پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ زیر سماعت افراد کو بروقت انصاف اور مناسب قانونی مدد ملے۔...
    سٹی 42:  : وفاقی حکومت نے آزادکشمیرکےلیے14ارب روپےکے ترقیاتی فنڈزجاری کرنےکی منظوری دے دی گئی ۔  یہ منظوری جولائی تاستمبراوراکتوبرتا دسمبر 2025کی 2 سہ مائیوں کےلیےدی گئی۔فنڈزکےلئےوزارت منصوبہ بندی نےاپ فرنٹ ون لائنراتھارایزیشن دی ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان فنڈزکاآزادکشمیرمیں موجودہ سیاسی صورتحال سےکوئی تعلق نہیں ہے۔پہلی 2 سہ مائیوں کےترقیاتی فنڈزکی منظوری کچھ دن پہلے دی گئی۔ ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں وفاقی ترقیاتی بجٹ میں رواں مالی سال آزادکشمیرکے لیےکل45ارب روپےمختص ہیں۔وفاقی ترقیاتی فنڈزکی منظوری صرف آزادکشمیر تک محدود نہیں ہے۔وفاقی وزارتوں، ڈویژنزسمیت دیگرکے لیےفنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ مالی سال کی پہلی2 سہ مائیوں میں کل 335ارب 43کروڑکےاجراء کی منظوری دی گئی۔رواں مالی سال...
    اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل غزہ یا لبنان میں اہداف پر حملے کے لیے کسی سے اجازت نہیں لے گا، چاہے جنگ بندی کے معاہدے ہی کیوں نہ طے پا جائیں۔ عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل ایک خودمختار ریاست ہے، ہم اپنی حفاظت اپنے وسائل سے کریں گے اور اپنی قسمت کا فیصلہ خود کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے یرغمالیوں کی واپسی کی شرط رکھ لی انہوں نے مزید کہاکہ ہم اس سلسلے میں کسی کی منظوری کے محتاج نہیں، ہماری سلامتی ہمارے اپنے ہاتھ میں ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا...
    —فائل فوٹو پنجاب بھر میں فضائی آلودگی بڑھنے کی وجہ سے اسکولوں کے اوقاتِ کار بدل دیے گئے۔وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ پیر 27 اکتوبر سے اسکول صبح 8 بج کر 45 منٹ پر کھلیں گے جبکہ چھٹی ڈیڑھ بجے ہوا کرے گی۔محکمۂ اسکول نے اسموگ کے پیشِ نظر پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں کے اوقاتِ کار تبدیل کر دیے، اس سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جمعے کے روز اسکولوں کی ٹائمنگ صبح پونے 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوں گی۔سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے آنے والی ہواؤں کے باعث لاہور آلودگی میں پہلے نمبر پر آتا ہے۔انہوں...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، 24 اور 25 اکتوبر 2025 کو ضلع کرم کے علاقے غکی اور ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام کے بالمقابل پاک۔افغان سرحد پر دو بڑے گروہوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی جو پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان خوارج کے گروہوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔نتیجتاً، سپین وام (شمالی وزیرستان) میں 15 دہشت گرد، جن میں چار خودکش بمبار بھی شامل تھے اور جو بھارتی پراکسی تنظیم "فتنہ الخوارج" سے تعلق رکھتے تھے، جہنم واصل کر دیے گئے۔اسی طرح، غکی (کرم ضلع) میں 10 مزید درانداز خوارج مارے گئے۔مارے...
    کوالالمپور: کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان برسوں سے جاری سرحدی تنازع بالآخر ختم ہوگیا، دونوں ممالک نے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں امن معاہدے پر دستخط کر دیے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ آسیان سمٹ کے 47ویں اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں طے پایا،  اس موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم، کمبوڈین وزیراعظم ہن منیت اور تھائی وزیراعظم انوٹن چرن ویراکول بھی موجود تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ دونوں ممالک تمام دشمنیوں کے خاتمے اور اچھے ہمسایہ تعلقات کے قیام پر متفق ہو گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ معاہدے کے تحت 18 کمبوڈین جنگی قیدیوں کی رہائی بھی عمل میں آئے گی...
    کوالالمپور: دنیا کی دو بڑی معیشتوں چین اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے، ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان بات چیت کا دوسرا روز جاری رہا جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین ملکی ایشیائی دورے کے آغاز پر ملائیشیا پہنچے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق چینی وفد کی قیادت نائب وزیراعظم ہی لی فینگ کر رہے ہیں جبکہ امریکی وفد کی سربراہی امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کر رہے ہیں،  یہ فریقین کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور ہے۔ اس سے قبل بات چیت جنیوا، لندن، اسٹاک ہوم اور میڈرڈ میں ہوچکی ہے۔ امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر نے کوالالمپور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا...
    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس بات کا تعین کرے گا کہ کون سی غیرملکی طاقتیں ‘ناقابل قبول’ ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ایک خودمختار ریاست کے طور پر اسرائیل اپنی سیکیورٹی پالیسی کا تعین کرے گا اور فیصلہ کرے گا کہ کن غیرملکی افواج کے ساتھ کام کرنا ہے۔ نیتن یاہو نے کابینہ کے اجلاس سے پہلے کہا کہ “ہم اپنی سیکیورٹی خود کنٹرول کرتے ہیں، اور ہم نے بین الاقوامی افواج پر واضح کر دیا ہے کہ اسرائیل فیصلہ کرے گا کہ کون سی قوتیں ہمارے لیے ناقابل قبول ہیں اور ہم اسی طرح کام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔” ان کا کہنا تھا کہ یقیناً، یہ امریکا...
    ترکیہ کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے، جہاں ثالثی کردار ادا کرنے والے فریقین کی موجودگی میں دونوں جانب سے نئی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول میں جاری ان مذاکرات سے قبل فریقین نے ایک دوسرے کی سابقہ تجاویز پر اپنے تحریری جوابات دینے کے ساتھ ساتھ متبادل نکات بھی سامنے رکھے۔ یہ بھی پڑھیں: افغان مہاجرین کی باعزت واپسی، اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، پاکستان افغانستان کا اتفاق ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران ثالث بھی متحرک کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ فریقین کے درمیان کسی ممکنہ پیش رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔ یاد رہے کہ...
    غزہ میں امن معاہدے کے باوجود اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 6فلسطینی زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز غزہ(آئی پی ایس )اسرائیل کی جانب سے امن معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ تازہ اسرائیلی حملوں میں مزید 6 فلسطینی زخمی ہوگئے۔فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق، غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد سے اب تک 93 فلسطینی شہید اور 320 زخمی ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں مجموعی طور پر 68 ہزار 519 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 70 ہزار 382 افراد زخمی...
    روس نے اپنے نئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے جوہری کروز میزائل “بوریویسٹنک” کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ روسی فوج کے سربراہ جنرل ویلری گراسیموف نے صدر ولادیمیر پیوٹن کو بتایا کہ یہ تجربہ 21 اکتوبر کو کیا گیا۔ ان کے مطابق بوریویسٹنک میزائل نے 14 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور تقریباً 15 گھنٹے تک فضا میں موجود رہا۔ جنرل گراسیموف نے کہا کہ یہ میزائل کسی بھی اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم کو ناکام بنا کر اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ روسی صدر کو یہ بریفنگ روسی جوائنٹ گروپ آف فورسز کے کمانڈ سینٹر کے دورے کے دوران دی گئی۔ ولادیمیر پیوٹن نے اس موقع پر کہا کہ بوریویسٹنک ایک...
    سٹی 42: ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور میں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی  نے پریس  کانفرنس  کرتے ہوئے کہا 31دسمبرکو اسلام آباد تہران استنبول ٹرین سروس بحال کریں گے۔ حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبہ کیلئے 400کلومیٹر تک نیا ٹریک بنائیں گے ۔روہڑی کراچی پانچ سو کلومیٹر ورلڈ ایشن بینک سے دو بلین ڈالر کا معاہدہ کےلئے بات چیت جاری ہے۔جولائی 2026ء تک روہڑی کراچی ٹریک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ٹریک کی بہتری کےلیے بات چیت چل رہی ہے ایم ایل ٹو پر بھی معاملات پر غور و خوض ہو رہا ہے۔کراچی اسٹیشن لاہور سے کئی گنا بڑھ گیا ہے۔شالیمار ایکسپریس کے افتتاح کیلئے سات نومبر کا وزیر اعظم سے وقت مانگ رہے ہیں۔عوام رحمان بابا ایکسپریس کو اپ گریڈ...
    سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں فتنۃ الخوارج کی سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 25 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق  خوارج کے 2  بڑے گروہوں نے24-25 اکتوبرکو گھکی کرم اور اسپن وام کے علاقوں میں دراندازی کی کوشش کی، اسپن وام میں فورسز کی مئوثر کارروائی کے دوران 4 خود کش بمباروں سمیت 15 خوارج ہلاک کردیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کرم کے علاقے گھکی میں مزید 10 درانداز خوارج مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد...
    موسمِ سرما میں اسکول کے اوقات تبدیل کر دیے گئے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے موسمِ سرما کے لیے اسکول کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا۔ سردیوں میں اسکول صبح 8:45 بجے شروع ہوں گے جب کہ کلاسز دوپہر 1:30 بجے تک جاری رہیں گی، پرانے اوقات کار منسوخ کر دیے گئے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے موسمِ سرما کے آغاز کے پیشِ نظر صوبے بھر میں اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔وزیرِ تعلیم کے مطابق سردیوں کے دوران تعلیمی ادارے صبح 8:45 بجے کھلیں گے اور کلاسز دوپہر 1:30 بجے تک جاری رہیں گی، جبکہ پرانے اوقاتِ کار کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔رانا سکندر حیات نے کہا کہ موسم میں مسلسل سردی اور دھند کے باعث بچوں کی صحت و سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اوقات میں یہ تبدیلی کی گئی ہے، موسمِ سرما میں اسکول کے اوقات میں معمولی تاخیر بچوں کی آمدورفت کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری ہے تاکہ وہ سرد موسم اور کم دکھائی دینے والے...
    وزیراعظم کا ملک بھر کے گھریلو صارفین کیلئے گیس کنیکشنز کھولنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آر ایل این جی سے گھریلو صارفین کو معیاری ایندھن کی فراہمی ممکن ہوگی، ملک بھر میں لاکھوں صارفین گیس کنکشنز کے منتظر ہیں، ہماری حکومت نے ملک میں بیس بیس گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بھی حل کیا تھا، پاکستان کی ترقی کیلئے دن رات محنت کرنی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس کے گھریلو کنکشنز کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس...
    راولپنڈی: تھانہ جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق زیر حراست افراد نے میرے بیٹے سے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ جاتلی پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا، متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔ ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، بچوں سے زیادتی یا تشدد ناقابل برداشت ہے۔
    کراچی: لانڈھی مانسہرہ کالونی کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوا۔ ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ واقعہ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر کے باعث پیش آیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والے ضعیف العمر شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ دوسری جانب، سہراب گوٹھ براق پیٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوا۔ پولیس کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل سوار شخص کے سامنے کسی جانور کے آنے کے باعث پیش آیا۔ موٹر سائیکل سوار شخص سامنے آنے والے جانور کو بچانے کی کوشش کے دوران توازن برقرار نہیں رکھ پایا...
    سٹی 42: سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کے والد ملک محمد جاوید اقبال وفات پاگئے۔مرحوم ملک محمد جاوید اقبال کی نماز جنازہ عصر کیولری گراونڈ خالد مسجد میں ادا کی گئی مرحوم نیشنل ہسپتال میں عرصہ دراز سے زیر علاج تھے، مرحوم کی عمر سو سال تھی۔نماز جنازہ میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر ذمان ، ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ ،سیکرٹری لائیو اسٹاک احمد عزیز تارڑ، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا  شریک ہوئے ۔ ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں نماز جنازہ میں ڈی سی راجن پور شفقت اللہ مشتاق، ڈی جی اوقاف طاہر رضا بخاری ،ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن عدنان رشید، کمشنر...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ  ان کی فلسطین کے لیے حمایت ہمیشہ واضح رہی ہے، وہ  اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر فلسطین کے حق میں آواز اٹھاتے رہے ہیں، ان کا ایک کلپ کاٹ کر پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں چوہدری سالک حسین نے کہا کہ " ہمارے لیے فلسطین ہماری شہ رگ کے قریب ہے اور ہم کسی بھی جبر یا قبضے کے ساتھ کبھی نہیں کھڑے ہوئے۔ ہماری فلسطین کے لیے حمایت ہمیشہ واضح رہی ہے۔ اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر فلسطین کے حق میں آواز اٹھاتا رہا ہوں۔" ضمنی انتخاب، مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے نام فائنل...
    پنجاب حکومت نے صوبے میں بڑھتی ہوئی اسموگ کی سنگین صورتحال کے پیش نظر پیر سے تعلیمی اداروں کے اوقاتِ کار میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق اسکولوں میں اب کلاسز صبح 8 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوں گی۔ تین روز سے لاہور دنیا کے سب سے آلودہ شہروں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے اور ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 412 تک پہنچ گیا ہے۔ گھنی اسموگ کے باعث شہریوں کو صحت کے مسائل کے حوالے سے متنبہ کیا گیا ہے، جب کہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے ذرائع کے خلاف صوبے بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اینٹی اسموگ آپریشن کے باوجود لاہور...
    سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری پرملازمین کے حقوق کا دفاع کرینگے،چوہدری محمد یسین WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )ایف ای ایس ایشیا پیسیفک کے ڈیسک آفیسر برادر بینی ڈکٹ، ایف ای ایس پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر برادر فلیکس، پروگرام ڈائریکٹر عبداللہ دایو نے پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے سی ڈی اے مزدور یونین سی بی اے کے جنرل سیکرٹری اور قائد مزدور چوہدری محمد یسین، پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اسد محمود، چوہدری اسد الرحمن عاصی، واجد گجر، سلیم بھٹی، محمد سرفراز ملک، چوہدری بلال، ارشاد بی بی، چوہدری اظہر لطیف، زاہد کاٹھیا، شاہد ستی، گوہرالہی، حاجی جنید، فاروق نور سمیت عہدیداران سے...
    ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ حمل کے دوران اور بچوں کے ابتدائی برسوں میں چینی کے استعمال کو محدود رکھنے سے دل کی خطرناک بیماریوں کے امکانات نمایاں طور پر کم ہو سکتے ہیں۔ تحقیق میں برطانیہ کے 63 ہزار سے زائد بالغ افراد کا ڈیٹا شامل کیا گیا، جن میں سے زیادہ تر اُن ماؤں کے ہاں پیدا ہوئے تھے جو 1950 کی دہائی کے اوائل میں چینی کی راشننگ کے دور میں زندگی گزار رہی تھیں۔ اُس وقت حاملہ خواتین کے لیے روزانہ چینی کا استعمال 40 گرام سے کم مقرر تھا، جبکہ دو سال سے کم عمر بچوں کو کسی بھی قسم کی اضافی چینی نہیں دی جاتی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ذیابطیس نوجوانوں میں...
    واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کی آزمائش شروع کر دی ہے۔ ویبیٹا انفو کے مطابق میٹا کی زیرِ ملکیت واٹس ایپ ایک ایسے نئے شارٹ کٹ پر کام کر رہی ہے جو صارفین کو چیٹ ونڈو ہی سے اسٹوریج اسپیس مانیٹر کرنے اور غیر ضروری فائلز حذف کرنے کی سہولت فراہم کرے گا، تاکہ سیٹنگز میں جانے کی ضرورت نہ پڑے۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کو نوسربازوں سے بچانے کے لیے میٹا کی منصوبہ بندی یہ فیچر صارفین کو ان تازہ ترین فائلز کی نشاندہی اور صفائی میں مدد دے گا جو واٹس ایپ اسٹوریج پر قبضہ کیے ہوئے ہیں۔ یہ نیا فیچر واٹس ایپ بیٹا...
    پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ ضمنی انتخابات کے لءے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ ضمنی انتخابات میں این اے 96 سے بلال بدر چوہدری، این اے 104 سے راجا دانیال ریاض، این اے 143 سے محمد طفیل جٹ، پی پی 203  سے محمد حنیف جٹ، پی پی 98 سے آزاد علی تبسم کو مسلم لیگ ن کی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا ہے۔
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کنکشنز کھولنے کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد میں آر ایل این جی گیس کنکشنز کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ گھریلو صارفین کے لیے گیس کنکشنز اہم تقاضا تھا، حکومت نے ملک گھر میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کنکشنز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2022 میں پی ڈی ایم حکومت کے دوران گیس کی فراہمی ایک بڑا چیلنج تھا، عوام کا یہ اہم مطالبہ تھا کہ گیس کنکشنز کا اجرا ءکیا جائے لیکن اس وقت گیس دستیاب نہیں تھی اس لیے عوام سے معذرت کرنا پڑی۔ وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ نئے گیس کنکشنز کے لیے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ تنازع کو بہت جلد ختم کروا دیں گے۔ ان کے مطابق پاکستان کے وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل “زبردست لوگ” ہیں اور مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔ ملائیشیا میں تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ آپ جانتے ہیں، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی جنگ ان آٹھ جنگوں میں سے ایک تھی جنہیں میری انتظامیہ نے گزشتہ آٹھ ماہ میں ختم کروایا ہے۔ یہ اوسطاً ہر ماہ ایک جنگ بند کروانے کے برابر ہے، اب صرف ایک باقی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ پاکستان...
    مالی سال 2026ء کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی اسکریپ درآمدات 12 فیصد اضافے کے ساتھ 9 لاکھ 35 ہزار 981 ٹن تک پہنچ گئیں۔ اسلام ٹامز۔ پاکستان میں لوہے اور اسٹیل کے اسکریپ کی درآمدات 2021ء کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جو حکومت کی درآمدی پالیسی میں تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہیں۔ عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں لوہے اور اسٹیل اسکریپ کی درآمدات 3 لاکھ 59 ہزار 759 ٹن رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 30 فیصد اور اگست کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہیں۔ مالی سال 2026ء کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی اسکریپ درآمدات 12 فیصد اضافے...
    بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے ڈیم میں دریا کے بہاؤ کو روکنے کا کام کامیابی سے مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز چینی کمپنی کے زیر اہتمام ڈیم کے مرکزی حصے کی تعمیر کا آغاز ہو گیا اسلام آباد (سب نیوز) چینی کمپنی کے زیر تعمیر پاکستان کے بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے ڈیم میں دریا کے بہاؤ کو روکنے کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا، جس کے ساتھ ہی منصوبے کی تعمیر کا نیا مرحلہ یعنی ڈیم کے مرکزی حصے کی تعمیر کا آغاز ہو گیا۔ بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں دریائے کنہار کے کنارے واقع ہے، جو دارالحکومت اسلام آباد سے تقریباً 220 کلومیٹر کے فاصلے پر...
    ماسکو: روس نے ایک نیا لانگ رینج جوہری کروز میزائل بوریویسٹنک (Burevestnik) کامیابی سے آزماتے ہوئے اپنی عسکری طاقت کا ایک اور مظاہرہ کیا ہے۔ روسی فوج کے سربراہ جنرل ویلری گراسموف نے صدر ولادیمیر پیوٹن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ تجربہ 21 اکتوبر کو کیا گیا۔ ان کے مطابق، میزائل نے 14 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور تقریباً 15 گھنٹے تک فضا میں رہا۔ جنرل گراسموف کا کہنا تھا کہ یہ جدید میزائل کسی بھی اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اپنے ہدف کو درستگی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ روسی صدر پیوٹن نے اس موقع پر کہا کہ یہ ایک منفرد ہتھیار ہے جو فی الحال دنیا کے...
    چین نے کامیابی کے ساتھ نیا سیٹلائٹ لانچ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز بیجنگ (آئی پی ایس) چین نے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے اتوار کے روز لانگ مارچ ۔3 بی راکٹ کے ذریعے گاؤ فن نمبر14-02 سیٹلائٹ کو کامیابی سے خلا میں روانہ کیا۔ سیٹلائٹ مقررہ مدار میں داخل ہو گیا اور یہ مشن مکمل کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ یہ سیٹلائٹ قومی معیشت، قومی دفاع کی تعمیر اور “بیلٹ اینڈ روڈ” سمیت اہم قومی حکمت عملیوں کے نفاذ کے لیے بنیادی جغرافیائی معلومات کی سہولت فراہم کرے گا۔یہ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 603 واں مشن تھا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن نے قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے 3 اور صوبائی اسمبلی کے 2 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔ جس کے لیے مسلم لیگ ن نے اپنے امیدواروں کا فیصلہ کر لیا۔ مسلم لیگ ن نے آئندہ ضمنی انتخابات  میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 96 کے لیے بلال بدر چوہدری کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ این اے 104 سے راجہ دانیال ریاض امیدوار ہوں گے۔ قومی اسمبلی کی نشست این اے 143 سے محمد طفیل کو انتخابی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وائرلیس...
    آزاد کشمیر رجمنٹ کے بہادر سپوت نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (ہلالِ کشمیر) کا 77واں یومِ شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ نائیک سیف علی جنجوعہ نے 1948 کی پاک۔بھارت جنگ کے دوران پیر کلیوہ پوسٹ پر دشمن کے خلاف بہادری اور عزم کی لازوال داستان رقم کی۔ وہ 23 اپریل 1922 کو کھنڈہار، تحصیل مہندر پونچھ (آزاد جموں و کشمیر) میں پیدا ہوئے۔ 1947 میں پاکستان واپس آکر سردار فتح محمد کریلوی کی ‘حیدری فورس’ میں شامل ہوئے، جسے بعدازاں ‘شیرِ ریاستی بٹالین’ کا نام دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیرِ اعظم کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشانِ حیدر کی 54ویں برسی پر خراجِ عقیدت سیف علی جنجوعہ کو ان کی قابلیت کے پیشِ نظر...
    پولیس کے مطابق دونوں ملزم باپ اور بیٹے واردات کے بعد ٰکے پی کے میں جا کر روپوش ہوگئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی ایسٹ زون انویسٹی گیشن پولیس نے ڈالمیا شانتی نگر میں پیپلز پارٹی کے یوسی وائس چیئرمین فائق خان سمیت 2 افراد کے قتل میں ملوث باپ اور بیٹے کو کے پی کے سے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایسٹ زون انویسٹی گیشن پولیس نے ڈالمیا شانتی نگر میں پیپلز پارٹی کے یوسی وائس چیئرمین فائق سمیت 2 افراد کے قتل میں ملوث باپ اور بیٹے کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے رواں سال 17 مارچ کو شانتی نگر میں فائرنگ کرکے فائق خان کو قتل کیا تھا، جس کے قتل کا مقدمہ عزیز بھٹی تھانے میں...
    فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشنز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گیس کنکشنز کی بحالی سے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا۔اسلام آباد میں آر ایل این جی گیس کنکشنز کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 2022 میں پی ڈی ایم حکومت کے دوران گیس کی فراہمی ایک بڑا چیلنج تھی اور اُس وقت حالات کے باعث صارفین سے معذرت کرنا پڑی۔شہباز شریف نے ماضی کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 20 گھنٹے سے زائد تھی، لیکن مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اندھیروں کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات کیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یروشلم: اسرائیلی وزیرِ دفاع یسرائیل کاٹز نے ایک متنازع بیان میں اعلان کیا ہے کہ انہوں نے فوج کو ہدایت دی ہے کہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے باوجود غزہ کے زیرِ قبضہ حصے میں تباہی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس  کے مطابق اسرائیلی وزیرِ دفاعنے اسرائیلی فوج (IDF) کو حکم دیا ہے کہ وہ زرد زون  جو فی الحال اسرائیل کے کنٹرول میں ہے، اس میں عمارتوں کو مسمار کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام امریکی حکام سے جاری مشاورت کے ساتھ کیا جا رہا ہے جن میں نائب صدر، وزرائے خارجہ و دفاع، صدارتی ایلچی اور CENTCOM کے کمانڈرز شامل ہیں، یہ سب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی ہنگو دھماکے میں شہید ایس پی اسد زبیر کے گھر گئے اور شہید کے اہلِ خانہ سے ملاقات اور تعزیت کا اظہار کیا۔ کوہاٹ میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے سابق وزیر داخلہ اور رکن قومی اسمبلی شہریار خان آفریدی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ہنگو بم دھماکے میں شہید ہونے والے شہریار آفریدی کے کزن اور ایس ایس پی آپریشن ہنگو، شہید اسد زبیر آفریدی کی شہادت پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلاسہ اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے قوم کو باور کرایا کہ وہ اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور اس واقعہ کی شدید مذمت کی۔...
    پاکستان کی قومی والی بال ٹیم **ایشین یوتھ گیمز** کے مینز ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل تک پہنچ گئی ہے۔ بحرین میں جاری مقابلوں میں قومی ٹیم نے **کوارٹر فائنل** میں چین کو 3-0 سے شکست دی۔ اب سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا **افغانستان اور انڈونیشیا** کے درمیان کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ گروپ مرحلے میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھائی، پہلے میچ میں ازبکستان کو 3-0 سے ہرایا اور دوسرے میچ میں سعودی عرب کو 3-1 سے شکست دے کر **گروپ چیمپئن** کے طور پر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ پاکستان کی یہ کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی اور عزم کی عکاسی کرتی ہے۔  
    کراچی ایسٹ زون انویسٹی گیشن پولیس نے **ڈالمیا شانتی نگر** میں پیپلز پارٹی کے یوسی وائس چیئرمین **فائق خان** سمیت دو افراد کے قتل میں ملوث باپ اور بیٹے کو **خیبر پختونخوا** سے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے **17 مارچ 2025** کو شانتی نگر میں فائرنگ کرکے فائق خان کو قتل کیا تھا۔ اس واقعے کے مقدمے کی رپورٹ **عزیز بھٹی تھانے** میں درج کی گئی تھی۔ بعد ازاں، اس واردات کے گواہ **اسمٰعیل** کو بھی ملزمان نے چند ماہ قبل فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ ملزمان ابتدائی طور پر واقعے کے بعد خیبر پختونخوا میں روپوش ہوگئے تھے، تاہم انویسٹی گیشن پولیس نے انہیں گرفتار کرکے کراچی منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک افغان تنازع کے حل میں گہری دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل کو جلد اور بہتر انداز میں حل کر لیں گے۔ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری آسیان سمٹ سے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی جنگ ان آٹھ جنگوں میں سے ایک ہے جو میں نے صرف آٹھ ماہ میں رکوا دی ہیں، اب ایک اور جنگ رکوانا باقی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اطلاعات ملی ہیں کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوبارہ مسائل سر اٹھا رہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ میں اس مسئلے کے حل کے لیے کچھ مؤثر...
    پنجاب پولیس کے ایک اور سب انسپکٹر نے سی ایس ایس امتحان میں کامیابی حاصل کرلی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی ایس ایس کوالیفائی کرنے والے سب انسپکٹر بلال شاہد سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی اور اہلخانہ کو بھی مبارک باد دی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق بلال شاہد کا انتخاب ان لینڈ سروسز گروپ میں ہوا۔ بلال شاہد سی ٹی ڈی پنجاب میں خدمات انجام دے رہے ہیں، بلال شاہد نے 2018 میں بطور سب انسپکٹر محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سب انسپکٹر نے سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کر کے محکمہ پولیس کا نام روشن کیا۔ انہوں نے بلال شاہد کو...
    دم نکل گیا تو پولیس والوں نے لاش پر بھی ڈنڈے مارے ، پولیس حراست میں نوجوان کے قتل میں نئے انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی مبینہ حراست میں جاں بحق بہاولپور کے نوجوان عرفان بلوچ کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے مقدمے میں نامزد دو اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ واقعے کے خلاف مقتول کے لواحقین نے سہراب گوٹھ پر تابوت اٹھا کر شدید احتجاج کیا جو سات گھنٹے بعد ختم ہوا۔ تفصیلات کے مطابق 22 اکتوبر کو کراچی میں ایس آئی یو پولیس کی حراست میں نوجوان عرفان مبینہ تشدد سے جاں...
    خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 74 تصدیق شدہ کیسز سامنے آگئے ہیں۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں اس وقت ڈینگی کے فعال کیسز کی تعداد 304 ہے۔ صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں رواں سال ڈینگی متاثرہ کیسز کی کل تعداد 3 ہزار 939 ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے متاثرہ 23 نئے مریض مختلف اسپتالوں میں داخل کئے گئے۔ صوبے کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 33 ہے۔ رواں سال ڈینگی کے کل 1 ہزار 628 مریض اسپتال میں داخل کئے گئے۔ علاوہ ازیں ڈینگی سے متاثرہ 3 ہزار 633 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ رواں سال...