Jasarat News:
2025-12-13@00:48:41 GMT

ڈنمارک میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی تیاری

اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوپن ہیگن (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کی جانب سے 16 سال سے کم عمر نوجوانوں پر سوشل میڈیا پابندی کے فیصلے کے بعد اب ڈنمارک بھی اسی طرز کی پابندی لگانے کی تیاری کر رہا ہے۔ ڈنمارک کی حکومت نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ 15 سال سے کم عمر انٹرنیٹ صارفین کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جو یورپی یونین میں نوعمروں کے سوشل میڈیا استعمال کو محدود کرنے کی ایک اہم پیش رفت ہوگی۔ یہ قانون فی الحال ایک تجویز کی صورت میں ہے جسے حکومتی اور حزبِ اختلاف کی جماعتوں کی حمایت حاصل ہو چکی ہے، منظوری کی صورت میں یہ قانون 2026 ء تک نافذ ہو سکتا ہے۔پابندی کے باوجود یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ والدین 13 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو اجازت دے سکیں گے تاہم 13 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹ بنانے کی اجازت نہیں۔ رپورٹس کے مطابق ڈنمارک میں 13 سال سے کم عمر 98 فیصد بچے اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ رکھتے ہیں، جس سے قوانین پر عمل کے مسائل نمایاں ہوتے ہیں۔ ڈنمارک کی وزیر برائے ڈیجیٹل امور کیرولین اسٹیج نے کہا کہ جس طرح حقیقی دنیا میں عمر کی بنیاد پر پابندیاں موجود ہیں، ویسے ہی ڈیجیٹل دنیا میں بھی نگرانی کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل دنیا میں کوئی باڈی گارڈ موجود نہیں اور ہمیں اس کی سخت ضرورت ہے۔ پابندی سے متعلق ایک خدشہ یہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ اس سے نوجوان اپنے آن لائن دوستوں سے رابطہ کھو سکتے ہیں، تاہم کئی والدین نے اس اقدام کی حمایت کی ہے۔عمر کی تصدیق کے لیے ڈنمارک ایک ڈیجیٹل ایویڈنس ایپ متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے، جس کے ذریعے پابندی پر عمل یقینی بنایا جا سکے گا۔

انٹرنیشنل ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سال سے کم عمر سوشل میڈیا

پڑھیں:

میٹا وفد، شزا فاطمہ ملاقات، ڈیجیٹل پالیسی اور آن لائن سیکیورٹی پر اہم گفتگو

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) میٹا کا اعلیٰ سطحی وفد 11 دسمبر 2025 کو وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام میں وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ سے ملا، جس میں ڈیجیٹل پالیسی، ٹیکنالوجی گورننس اور سوشل پلیٹ فارمز کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے سوشل سیفٹی، شہری مرکوز تحفظ اور بالخصوص خواتین اور بچوں کی آن لائن سلامتی کو مزید بہتر بنانے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ آن لائن فراڈز اور ان سے نمٹنے کے حفاظتی پروٹوکولز پر بھی غور کیا گیا۔

پاکستان اور میٹا نے محفوظ، ذمہ دار اور شفاف ڈیجیٹل اسپیس کی تشکیل کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل نے پرائمری اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی عائد کردی
  • ڈنمارک نےبھی کمسن بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کردی
  • پاکستان نے کرپٹو کرنسی کی تیاری کیلیے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو اجازت نامہ جاری کردیا
  • ایک اور ملک 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کیلئے تیار
  • حکومت نے ایکس پر دوبارہ پابندی لگانے کا عندیہ دےدیا
  • میٹا وفد، شزا فاطمہ ملاقات، ڈیجیٹل پالیسی اور آن لائن سیکیورٹی پر اہم گفتگو
  • حکومت کاایکس پردوبارہ پابندی لگانے کا عندیہ
  • آسٹریلیا نابالغ بچوں پر سوشل میڈیا پابندی لگانے والا پہلا ملک بن گیا
  • آسٹریلیا میں 16سال سےکم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا اطلاق ہوگیا