محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر اور قائم مقام امریکی سفیر کی الگ الگ ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر اور قائم مقام امریکی سفیر نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں انسدادِ منشیات، انسانی سمگلنگ اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی گفتگوکی گئی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے 5 برس بعد برطانیہ کے لئے فضائی آپریشن کے آغاز پر برطانوی حکومت اور ہائی کمشنر جین میریٹ سے اظہار تشکرکیا۔
برطانوی ہائی کمشنر اور قائم مقام امریکی سفیر نے منشیات کے خلاف پاک بحریہ کے حالیہ آپریشن کو سراہا،برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر داخلہ کو برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے آئندہ ماہ دورۂ پاکستان کے متعلق آگاہ کیا، نیشنل کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے دورۂ پاکستان کے دوران امیگریشن اور انسدادِ منشیات کے شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔
محسن نقوی نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ برطانوی ہائی کمیشن کے تعاون سے سینٹر آف ایکسیلنس جیسے منصوبے پاکستانی اداروں کی استعدادکار بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گے، سینٹر آف ایکسیلنس کے قیام سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان میوچل لیگل اسسٹنٹس اور ایکسٹراڈیشن کے معاملات میں تعاون مزید مضبوط ہوگا۔
برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں ۔
محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
امریکی سفیرنے اس موقع پرکہاکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں، سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔
ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اور قائم مقام امریکی سفیر برطانوی ہائی کمشنر محسن نقوی
پڑھیں:
سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔