2025-12-13@07:57:13 GMT
تلاش کی گنتی: 23325

«ہائی کمشنر جین»:

    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: مشرق وسطیٰ میں سب سے قیمتی پینٹ ہاؤس تقریباً 3.1 ارب پاکستانی روپے میں فروخت ہوگیا ہے۔یہ پینٹ ہاؤس دبئی کے مہنگے ترین علاقے بزنس بے میں واقع ہے اور اس میں 60 فلور اور 171 اپارٹمنٹس شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اس پروجیکٹ میں عالمی فٹبالرز سمیت نیمارجونیئر نے بھی اپارٹمنٹس خرید لیے ہیں۔ مشرقی وسطیٰ کا یہ پینٹ ہاؤس 47 ہزار 200 اسکوائر فٹ پر محیط ہے اور اسے 11 ہزار 650 درہم فی مربع فٹ کے حساب سے خریدا گیا، جو بزنس بے میں سب سے زیادہ فی مربع فٹ قیمت ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل دبئی کے پام جمیرہ میں ایک اور پینٹ ہاؤس سب سے مہنگا قرار دیا گیا تھا، جس کی...
    لندن میں غیر معمولی پذیرائی کے بعد پی ایس ایل روڈ شو اب نیویارک میں منعقد ہونے جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپر پی ایس ایل کا میلہ سپر پاور امریکا کے شہر نیویارک میں آج سجے گا۔ دنیا کے سب بڑے معاشی شہر میں تاریخ میں پہلی بار پی ایس ایل کے روڈ شو کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ قومی کھلاڑیوں سمیت چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی بھی نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پی ایس ایل نیویارک روڈ شو میں شرکت کریں گے۔ امریکی اور اوورسیز پاکستانی سرمایہ کار بھی نیویارک روڈ شو میں شریک ہوں گے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پی ایس ایل آج...
    مشرقی وسطیٰ کاسب سے مہنگا پینٹ ہاؤس تقریباً 3.1 ارب پاکستانی روپے میں فروخت ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کے مہنگے ترین علاقے بزنس بے میں واقع اس پینٹ ہاؤس میں 60 فلور اور 171 اپارٹمنٹس ہوں گے۔ نیمارجونیئر سمیت عالمی فٹبالرز بھی اس پروجیکٹ میں اپارٹمنٹس خرید چکے ہیں۔ اب بتایا جارہا ہے کہ مشرقی وسطیٰ کا 47 ہزار 200 اسکوائر فٹ پر مشتمل سب سے مہنگا پینٹ ہاؤس تقریباً 3.1 ارب پاکستانی روپے میں فروخت ہوگیا ہے، اس پینٹ ہاؤس کو 11 ہزار 650 درہم فی مربع فٹ ( بزنس بے میں سب سے زیادہ فی مربع فٹ قیمت ) میں فروخت کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل...
    سندھ ہائیکورٹ نے بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ جسٹس تسنیم سلطانہ پر مشتمل بینچ نے بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ملزم صارم برنی  کو 2 سال قبل کراچی ائیرپورٹ سے ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔ ملزم کی سندھ ہائیکورٹ اور ٹرائل کورٹ سے پہلےبھی ضمانت مسترد ہوچکی ہے۔ Tagsپاکستان
    انہوں نے ریاستی حکومت سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کشمیری نظربندوں کی جموں و کشمیر کی جیلوں میں منتقلی کی اپیل کی، تاکہ انصاف کے عمل کو زیادہ منصفانہ، تیز تر اور ہمدردانہ بنایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میر واعظ عمر فاروق نے دہائیوں پرانے جھوٹے مقدمات میں کشمیریوں کی گرفتاریوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کے موقعہ پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہائیوں پرانے جھوٹے مقدمات میں کشمیریوں کی گرفتاریوں پر عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے اور...
    امریکی حکام کی جانب سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر دباؤ بڑھانے کی حکمتِ عملی کے تحت اس ہفتے وینزویلا کے قریب ضبط کیے گئے تیل بردار سپر ٹینکر اسکِپر (Skipper) کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کی جانب روانہ ہو رہا ہے۔ ٹینکر ٹریکرز ڈاٹ کام کی جانب سے کیے گئے سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے کے مطابق، یہ انتہائی بڑے سائز کا خام تیل بردار جہاز وی ایل سی سی وینزویلا کے میرئی ہیوی کروڈ کے تقریباً 18 لاکھ 50 ہزار بیرل لے جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی فورسز کی کمانڈو کارروائی، وینزویلا کے تیل بردار جہاز پر قبضے کی ویڈیو وائرل بندرگاہی حکام کے مطابق جہاز اپنے بڑے حجم کے باعث ہیوسٹن شپ چینل سے...
    —فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے درخواست گزار افغان طالبہ کو داخلے کے عمل سے نہ نکالنے کا حکم دے دیا۔افغان طالبہ کی داخلہ سے متعلق درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے گزشتہ سماعت کا حکمنامہ جاری کر دیا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار طالبہ کو افغان پاسپورٹ نہ ہونے کی بنیاد پر داخلے کے عمل سے نہ نکالا جائے۔ افغان طلبہ کو مخصوص سیٹوں پر داخلہ کے لیے افغان پاسپورٹ اور ویزا رکھنا ضروری ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ درخواست گزار طالبہ کے وکیل کے مطابق پاک افغان بارڈر بند ہے، بارڈر کی بندش سے پاسپورٹ کے حصول میں کچھ وقت لگے گا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار...
     خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی لکس سٹائل ایوارڈ کے دوران ساتھی اداکاروں سے گلنے ملنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس پر صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔پاکستانی سپر اسٹار اداکارہ ہانیہ عامر نہ صرف ملک بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی اداکاری اور شخصیت کے باعث مقبول ہیں، وہ مختلف کامیاب ڈراموں میں کام کر چکی ہیں جبکہ دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ایک بھارتی پنجابی فلم میں بھی نظر آ چکی ہیں۔حال ہی میں منعقد ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 میں ہانیہ عامر اپنے سپر ہِٹ ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنیں، ایوارڈ تقریب میں ڈرامے کی پوری ٹیم موجود تھی کیونکہ اس ڈرامے کو متعدد کیٹیگریز میں نامزدگیاں...
    1971 کی جنگ میں مشرقی اور مغربی محاذوں پر پاکستان آرمی کے جوانوں نے بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں۔ پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل سلمان بیگ (ریٹائرڈ)نے 1971 کی جنگ کی آپ بیتی سناتے ہوئے کہا کہ 1971 میں بھارت نے مشرقی پاکستان پر حملہ کر کے جنگ کا آغاز کیا۔ میری یونٹ اس وقت مہرپور، جیسور سیکٹر میں تعینات تھی۔ انہوں نے بتایا کہ 1971 کی جنگ کے دوران مجھے چارلی کمپنی میں تعینات کیا گیا، چارلی کمپنی کے کمانڈر میجر زاہد الاسلام انتہائی بہادر اور نڈر تھے۔ 9 دسمبر کو بریگیڈ کمانڈر اور کمانڈنگ آفیسر نے اطلاع دی کہ بھارتی فوج کشتیا کے علاقے کی طرف حملہ کرنے آ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم...
    اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق ایڈورڈز نے واضح کیا کہ عمران خان کی حراست کے تمام پہلو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہونے چاہئیں۔ رپورٹوں کے مطابق ستمبر 2023 میں اڈیالہ جیل منتقل کیے جانے کے بعد انہیں طویل عرصے تک تنہائی میں رکھا گیا ہے، روزانہ تقریباً 23 گھنٹے ان کی بیرک بند رہتی ہے اور بیرونی دنیا تک رسائی انتہائی محدود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ کی خصوصی ماہر برائے انسدادِ تشدد، ایلس جِل ایڈورڈز نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان حکومت فوراً اور مؤثر اقدامات کرے تاکہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی حراست کے حوالے سے سامنے آنیوالی غیرانسانی اور غیر شائستہ صورتحال کو ختم کیا جا سکے۔ ان کے مطابق...
    امریکی اسپیشل فورسز کا گزشتہ ماہ بحرہند میں چین سے ایران جانے والے جہاز پر چھاپہ مار کر دفاعی سامان ضبط کرلیا۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دفاعی سامان میں ایران کے روایتی ہتھیاروں کے پرزے شامل تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران جانے والے دفاعی سامان کو موقع پر تباہ کردیا گیا۔ واضح رہے کہ جہاز سری لنکا کے قریب سمندر میں روکا گیا اور اسے تلاشی کے بعد جانے کی اجازت دی گئی۔
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی ایلس جل ایڈورڈز نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پرحراست کے دوران مبینہ غیر انسانی اور نامناسب حالات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان سے ناروا سلوک کی خبریں درست ہیں تو حکومت اقدامات کرے، میں پاکستانی حکام سے مطالبہ کرتی ہوں کہ عمران خان کی حراست کے حالات کو بین الاقوامی قوانین اور معیارات کے مطابق یقینی بنایا جائے جمعہ کو جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ روا رکھے جانے والے ایسے سلوک کی اطلاعات اگر درست ہیں تو یہ صورتحال تشدد یا غیر انسانی و ہتک آمیز سلوک...
    امریکی وزیر دفاع پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ چین کے خلاف پینٹاگون کی جنگی مشقوں میں ہم ہر بار ہار جاتے ہیں اور چین کے ہائپرسونک میزائل چند منٹوں میں امریکی طیارہ بردار جہاز تباہ کرسکتے ہیں، امریکہ کے میزائل ذخائر اسرائیل اور یوکرین کی مدد کے دوران خاصے کم ہوچکے ہیں۔ نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر جیک سلیوان بھی خبردار کرچکے ہیں کہ چین کے ساتھ جنگ کی صورت میں امریکہ کے اہم ہتھیار بہت جلد ختم ہو جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پینٹاگون کی ایک انتہائی خفیہ رپورٹ کے مطابق اگر امریکہ تائیوان پر جنگ کی صورت میں مداخلت کرے تو چین کے ہاتھوں اس کی شکست کا امکان بہت زیادہ ہوگا۔ پینٹاگون کی جنگی مشقوں میں تائیوان پر چینی...
    امریکی فورسز نے نومبر میں ایک کارگو جہاز پر کارروائی کی جو چین سے ایران جا رہا تھا، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتظامیہ کے بڑھتے ہوئے جارحانہ بحری حربوں کی تازہ ترین مثال ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے جہاز کو سری لنکا سے کئی سو میل دور بورڈ کیا۔ یہ کئی سال بعد پہلی مرتبہ تھا کہ امریکا نے چین سے ایران جانے والے کارگو پر اس طرح کارروائی کی۔ #BREAKING: The Wall Street Journal reports that U.S. forces intercepted a ship in the Indian Ocean last month, confiscated Chinese military equipment reportedly headed to Iran, and then permitted the vessel to continue sailing. pic.twitter.com/JPqbsy51qw — Intel Net (@TheIntelNet) December 13, 2025...
    ایران نے خلیج عمان میں ایک تیل بردار جہاز کو قبضے میں لیا ہے جس میں 6 ملین لیٹر غیر قانونی ڈیزل موجود تھا۔ جہاز کے عملے میں بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے 18 افراد شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکی فورسز کی کمانڈو کارروائی، وینزویلا کے تیل بردار جہاز پر قبضے کی ویڈیو وائرل ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق یہ جہاز ہرمزگان صوبے کے ساحل کے قریب سوار کیا گیا اور جہاز کے تمام نیویگیشن سسٹمز معطل تھے۔ ایرانی فورسز اکثر خلیج میں ایسے جہازوں کی اطلاع دیتی ہیں جو غیر قانونی طور پر ایندھن لے جا رہے ہوں۔ ایران میں ریٹیل ایندھن کی قیمتیں دنیا میں سب سے کم ہیں، جس کی وجہ سے...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سفارتی کشیدگی کے بعد کابل میں افغان علما و مشائخ کے بڑے اجتماع سے جاری ہونے والا بیان دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت ابھی زبانی یقین دہانی سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتی۔ وی نیوز ایکسکلوسیومیں گفتگو کرتے ہوئے انڈیپنڈنٹ اردو کے منیجنگ ایڈیٹر اور سینیئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 سے 3 ماہ میں تعلقات میں جو تناؤ بڑھا تھا، اس کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی مثبت بات سامنے آئی ہے۔ ’افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی‘ ہارون رشید کا کہنا تھا کہ کابل میں ایک ہزار سے...
    اپنے ایک بیان میں جوزف عون کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے بعض عناصر امریکہ کیجانب سے لبنانی فوج کی مدد کو بہانہ بنا کر اشتعال پھیلا رہے ہیں حالانکہ فوج کی ذمے داری صرف "حزب‌ الله" کو غیر مسلح کرنا نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عسکری پہلووں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لبنان کے صدر "جوزف عون" نے کہا کہ جب کوئی فوج جنگ میں داخل ہوتی ہے لیکن پھر بھی تنازعات کا حل نہ نکال سکے تو ایسے میں مذاکرات کی راہ اختیار کرنی چاہئے۔ انہوں نے سوال اُبھارا کہ کیا حالیہ صورت حال میں لبنان کسی نئی جنگ کا متحمل ہو سکتا ہے؟، جب کہ ہمارا سامنا ایسے دشمن سے ہو جس نے ہماری سرزمین پر قبضہ کیا ہو،...
    کراچی: لیاقت آباد جھنڈا چوک کے قریب رہائشی فلیٹ سے نومولود بچے کی لاش ملی۔ چھیپا حکام کے مطابق لیاقت آباد نمبر 2 جھنڈا چوک کباب والی گلی کے قریب فلیٹ کی ڈک سے نومولود بچے کی لاش ملی ہے۔ بچے کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فلیٹ کے اندرونی حصے سے لاش ملی ہے، تاہم واقعے کے حوالے سے مزید پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی چینلز کو انٹرویو میں کہا ہے کہ 9 مئی سے ایک سال پہلے مجھے پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا تھا۔ فیض حمید بانی پی ٹی آئی کیخلاف ثبوت اور گواہی دینے جا رہے ہیں کہ بطور وزیراعظم وہ انہیں کیا ہدایات دیتے تھے۔ پی ٹی آئی کے اندر سے ہی مائنس ون ہو رہا ہے۔ جنہوں نے بے رحمی کے ساتھ قلم چلائے ان سب کے گرد گھیرا تنگ ہو گا۔ مائنس ون ہو گیا۔ کوئی بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ نہیں کر رہا۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے بھی ویڈیو بناکر سائیڈ پر ہو جاتے ہیں۔ ایک بندے کی سینیٹر شپ...
    پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ناحق قید اور مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔ صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو قید میں سردیوں کا سامان بھی فراہم نہیں کیا جا رہا، عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن چلانا اور بے عزتی کرنا شرمناک اقدام ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت اس ناروا اور غیر انسانی سلوک کی بھرپور مذمت کرتی ہے، این ایف سی اجلاس میں صوبائی حقوق کے لیے سب کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو خوش ائند ہے، سب کمیٹی کی سربراہی صوبائی مشیر خزانہ کریں گے،...
    لاہور (خبر نگار)  ہائیکورٹ میں  سموگ تدارک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا  کہ تمام شوگر ملیںتین ماہ کے اندر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگائیں، ورنہ ایسی ملوں کو بند کردیا جائے۔ عدالت نے خبردار کیا کہ اگر تحفظات دور نہ کئے گئے تو ناصر باغ پراجیکٹ روک دیا جائے گا۔ عدالت نے لاہور کے804 پارکس کے حوالے سے بھی واضح پالیسی تشکیل دینے کا حکم دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ انویسٹرز سے سرمایہ لے کر پارکس کی خوبصورتی پر خرچ کیا جاسکتا ہے۔  عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اورنج لائن بن چکی ہے، روڈا بننے جا رہا ہے، پتہ نہیں کیا ہوگا، میرے فیصلے موجود ہیں، ڈویلپمنٹ ہوسکتی ہے مگر گرین ڈویلپمنٹ بھی...
    اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری بیوروکریسی اور ایگزیکٹیو مل کر عدلیہ سے مذاق کر رہے ہیں،، جب دل کرتا ہے عدالتی آرڈر مان لیتے ہیں، جب دل کرتا ہے آرڈر نہیں مانتے۔ جمعے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق آڈیٹر جنرل پاکستان بلند اختر رانا کو عدالتی حکم کے باوجود پینشن کی عدم ادائیگی پر سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، عدالتی حکم پر عمل درآمد کی بجائے انٹرا کورٹ اپیل زیر سماعت ہونے کے باعث وقت مانگنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے...
    حکومت نے 23شرائط مان لیں، توانائی، مالیاتی، سماجی شعبے، اسٹرکچرل، مانیٹری اور کرنسی وغیرہ شامل ہیں، سرکاری ملکیتی اداروں کے قانون میں تبدیلی کیلئے اگست 2026 کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے کھاد اور زرعی ادویات پر 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگائی جائیگی، ہائی ویلیو سرجری آئٹمز پر سیلز ٹیکس شرح عائد، ترقیاتی اسکیموں میں کمی لائی جائے گی، حکومت کا اتفاق نئے قرض روگرام کیلئے پاکستان نے آئی ایم ایف کی 23شرائط مان لیں، جن میں توانائی، مالیاتی، سماجی شعبے، سٹرکچرل، مانیٹری اور کرنسی وغیرہ شامل ہیں۔ آئی ایم ایف کی درجنوں نئی شرائط میں کھاد، زرعی ادویات، شوگر اور سرجری آئٹمز پر ٹیکس لگانے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے، جس...
    ڈائریکٹر جعفر امام صدیقی کی غیر فعالی، غیر قانونی تعمیرات سے حادثات کا خدشہ پلاٹ نمبر 1051علی بستی ، 101/4 سو کوارٹر پر خلاف ضابطہ تعمیرات شروع ضلع وسطی کے رہائشی علاقے گلبہار کی تنگ گلیوں میں حکومتی ضوابط کو نظرانداز کرتے ہوئے بغیر کسی نقشہ یا منظوری کے مکانات اور دکانوں کی غیر قانونی تعمیرات تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ تعمیرات نہ صرف شہری قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ ان سے علاقے کی بنیادی ڈھانچے پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور روزمرہ زندگی میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے مقامی افراد کے مطابق،گلیوں کی چوڑائی کم ہونے کے باوجود راتوں رات کمرشل پلازے اور رہائشی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی)کے صدر محمد ریحان حنیف نے ملک بھر میں جاری گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کارگو کی مکمل بندش پاکستان کو سنگین تجارتی وصنعتی بحران کی طرف دھکیل رہی ہے۔ہڑتال کی وجہ سے درآمدی و برآمدی مال بندرگاہوں، ہائی ویز اور صنعتی علاقوں میں پھنس کررہ گیا ہے جس کے کاروبار، صنعتوں اور قومی آمدنی پر انتہائی سنگین، طویل المدتی اور تباہ کن اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ایک بیان میں صدر کے سی سی آئی نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کی بندش نے فیکٹریوں تک خام مال کی ترسیل اور مقامی و بین الاقوامی مارکیٹوں تک تیار مال...
    لاہور: موسم سرما میں تقریباً ہر کوئی نہانے سے جھجھکتا اور اْسے مصیبت سمجھتا ہے۔ اب جاپانی کمپنی، سائنس کارپوریشن نے ’’انسانی واشنگ مشین‘‘ایجاد کر اس مشکل کا حل نکال لیا ہے۔ مشین کے گرم ماحول میں بند ہو کر انسان کو انگلی تک نہیں ہلانی پڑتی، مشینی آلات جسم پر پانی ڈالتے، صابن لگاتے اور میل کچیل دور کرتے ہیں۔ ساتھ ساتھ انسان من پسند گانے سنتا ہے۔ 15 منٹ میں یہ واشنگ مشین انسان کو صاف ستھرا کر کے باہر نکال دیتی ہے۔ جاپان میں کئی حمام و ہوٹل یہ انوکھی مشین نصب کر چکے  ہیں۔ کمپنی کے بقول واشنگ مشین انسان کو ’’جسمانی وروحانی ‘‘، دونوں لحاظ سے پاک صاف کرتی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی وومن ونگ ضلع شمالی کی ناظمہ سحر سلطانہ و دیگر ذمے داران نے واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے 17 سالہ نوجوان عابد رئیس کے اہل خانہ سے ملاقات اور فاتحہ خوانی کی، لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ جماعت اسلامی اس سانحے پر سوگوار خاندان کے غم میں مکمل طور پر شریک ہے، نوجوان عابد رئیس کا جانا ایک بڑا صدمہ ہے، اللہ ربّ العالمین اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ ناظمہ سحر کے بقول شہر میں بڑھتے ہوئے حادثات سندھ حکومت کی سنگین غفلت، بے حسی اور انتظامی نااہلی کا کھلا ثبوت ہیں۔ شہری علاقوں میںبے لگام ہیوی ٹریفک کا داخلہ شہریوں کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے سکھر بیراج کی ہائیڈرولک ماڈل اسٹڈی پر کام تیز کردیا ہے، اس سلسلے میں صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو کی زیرِ صدارت سکھر بیراج کی ہائیڈرولک ماڈل اسٹڈی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر پریتم داس، آرٹیلیا انٹرنیشنل کنسلٹنٹس کے سینئر ماہرین، ٹیم لیڈر تھیبوٹ الرش اور نیومیرکل ماڈلر اولیور برٹرینڈ سمیت محکمہ آبپاشی کے تکنیکی افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں آرٹیلیا کی جانب سے ہائیڈرولک ماڈلنگ کے تفصیلی نتائج اور بیراج و ریور ٹریننگ ورکس کی مختلف کنفیگریشنز پر بریفنگ دی گئی. ماہرین نے بتایا کہ سیلاب کے دوران بیراج گیٹس کے درمیان فلو میں عدم توازن کی بنیادی وجہ دریا کے اپروچ کنڈیشنز ہیں، جبکہ ٹریننگ...
    غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے بعد 62 ویں دن شدید موسم اور بارش نے خیموں میں قیام پذیر فلسطینیوں کی مصیبتیں مزید بڑھا دیں۔ المواصی میں پانی خیموں میں داخل ہوگیا، انسانی حالات مزید ابتر ہوگئے۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے آغاز کو موخرکردیا اورکہا کہ ’’ غزہ امن بورڈ‘‘ کا اعلان فی الحال روک دیا گیا ہے۔ میڈیا کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج نے 29 فلسطینی صحافیوں کو قتل کیا جو کہ اس سال دنیا بھر میں قتل ہونے والے صحافیوں کے مجموعی اعداد و شمار کا 43 فیصد بنتا ہے۔ غزہ کی سرزمین...
    آٹھ دسمبر کو شام میں بشار الاسد کی خاندانی آمریت کے زوال کا ایک برس مکمل ہو گیا۔مگر ملک کا طول و عرض آج بھی چودہ برس تک جاری خانہ جنگی سے شدید زخمی ہے اور ہر طرح کی دیدہ و نادیدہ رکاوٹوں کے درمیان زندہ رہنے کی سرتوڑ کوشش کر رہا ہے۔ماضی میں القاعدہ سے منسلک سابق ملیشیا حیات التحریر السلام کے کمانڈر ابو محمد الجولانی اس وقت احمد الشرح کے نام سے ملک کے صدر ہیں۔ کہاں سال بھر پہلے تک امریکا نے احمد الشرح کے سر پر ایک کروڑ ڈالر کا انعام رکھا ہوا تھا اور کہاں اب القاعدہ اور داعش والے انھیں ملحد و غدار اور مغرب کا کاسہ لیس سمجھ کر ان کے خون کے...
    تھر پارکرکا شمار ملک کے سب سے زیادہ پسماندہ اضلاع میں ہوتا ہے۔ تھر پارکر ایک وسیع العریض صحرا ہے جس کی سرحدیں پاکستان سے بھارت تک پھیلی ہوئی ہیں۔ تھرپارکر کا ہیڈ کوارٹر مٹھی ہے، جو ایک چھوٹا شہر ہے اور یہ 6 تعلقوں مٹھی، ننگر پارکر، چھاچھرو، اسلام کوٹ، ڈاھلی، ڈیپلو اور کلوئی اور 60 یونین کونسلوں پر مشتمل ہے۔ تھرپارکرکی کل آبادی 12 لاکھ بتائی جاتی ہے۔ تھرپارکر کا صرف 8.12 فیصد حصہ شہری اور بقیہ دیہی آبادی پر مشتمل ہے۔ تھرپارکر میں خواندگی کا تناسب 36.39 فیصد بتایا جاتا ہے۔ خواندگی سے متعلق اعداد و شمار پر نظر ڈالتے ہی واضح ہوتا ہے کہ مردوں میں خواندگی کا تناسب 48.50 فیصد اور خواتین میں یہ تناسب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اشک آباد (خبر ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلیے دبائو ڈالے۔ترکمانستان کی مستقل غیر جانبداری کی 30 سالہ سالگرہ پر منعقدہ عالمی فورم سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ قطر، ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ایران کے جنگ بندی کیلیے تعاون پر ممنون ہیں، تنازعات کا پر امن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادیستون ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ امن منصوبہ منظور ہوا، سلامتی کونسل کی قرارداد پاکستان کے وژن کی تائید ہے، آٹھ عرب اسلامی ممالک کے رکن کی حیثیت سے پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ناحق قید اور مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔ صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو قید میں سردیوں کا سامان بھی فراہم نہیں کیا جا رہا، عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن چلانا اور بے عزتی کرنا شرمناک اقدام ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت اس ناروا اور غیر انسانی سلوک کی بھرپور مذمت کرتی ہے، این ایف سی اجلاس میں صوبائی حقوق کے لیے سب کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو خوش آئند ہے، سب کمیٹی کی سربراہی صوبائی مشیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-08-25 کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ایم ڈی کیٹ کیخلاف طلبہ کی درخواستوں پر پی ایم ڈی سی اور دیگر سے 22 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔ جسٹس عدنان اقبال چودھری کی سربراہی میں 2 رکنی آئینی بینچ کے روبرو ایم ڈی کیٹ کیخلاف طلبہ کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نواز ڈاہری ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ 2024 کے طلبہ کو بغیرکسی فارمولے کے میرٹ پر پہلا نمبر دے دیا گیا ہے، ان طلبہ کو 2025 کے طلبہ کے ساتھ سیٹ الاٹ کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ 400 سے زاید طالبعلموں کو میرٹ سے ہٹ کر سیٹ الاٹ کی گئیں ہیں، میرٹ کی خلاف ورزی سے درخواستگزار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-08-24 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ بلدیات پنجاب نے نادرا کے اشتراک سے سی آر ایم ایس ایپ لانچ کردی، ایپ کے ذریعے پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا گھر بیٹھے آن لائن اندراج ہوسکے گا۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ای رجسٹریشن ایپ کا باضابطہ افتتاح کیا، تقریب میں سیکرٹری بلدیات شکیل احمد، سی او او نادرا سید عبدالسلام، اسپیشل سیکرٹری ارشد بیگ بھی موجود تھے۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا کہنا ہے کہ نادرا ڈیٹا سسٹم کے ساتھ لنک ہونے سے خودبخود وہاں اندراج ہو جائیگا اور سرٹیفکیٹ بھی مل سکے گا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ پنجاب جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ترقی یافتہ ممالک کے برابر چل رہا ہے۔ یہ سسٹم پنجاب بھر میں یونین کونسل کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-08-21 حیدرآباد (نمائندہ جسارت) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد سلیم میمن نے پنجاب سمیت ملک بھر میں جاری ٹرانسپورٹ ہڑتال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز اور حکومت کے درمیان جاری تنازعے کا سب سے بڑا نقصان ملک کی تاجربرادری کو پہنچ رہا ہے، خاص طور پر وہ تاجران جو جلد خراب ہونے والے فروٹ، سبزیاں اور دیگر اشیاء کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر چند ماہ بعد ٹرانسپورٹروں کی ہڑتال، حکومت کے ساتھ طویل مذاکرات اور کئی دنوں تک مسائل کا حل نہ نکلنا ایک مستقل مسئلہ بن چکا ہے۔ اس تاخیر کے باعث تاجروں کا قیمتی مال راستوں میں رُک کر خراب ہو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-08-15 کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے دستاویزات میں ردوبدل اور انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں گرفتار ملزم صارم برنی کی ساتویں درخواستِ ضمانت بھی مسترد کر دی۔ سماعت کے دوران وکیل صفائی راج علی واحد کنور نے مؤقف اختیار کیا کہ ضمانت پر رہائی ملزم کا قانونی حق ہے جبکہ صارم برنی انسانی حقوق کے شعبے میں نمایاں خدمات رکھتے ہیں اور انہیں بلاوجہ انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ وکیل صفائی نے کہا کہ ڈیڑھ برس سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے مگر اب تک ٹرائل کا آغاز نہیں ہوسکا، لہٰذا ملزم کو استغاثہ کے رحم و کرم پر جیل میں سڑنے کے لیے نہیں چھوڑا جاسکتا۔ سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-08-14 کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایس ایس جی سی لرننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر (LDC) نے 10 سے 12 دسمبر 2025ء تک اپنے کراچی ٹرمینل فیسلٹی میں ’’SSGC LDC – Skills and Innovation Expo 2025ء‘‘ کا انعقاد کیا۔ یہ ایکسپو پہلی بار نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا، جس میں سیمینارز، منصوبوں کے ڈسپلے بوتھس اور پریزنٹیشنز کے ذریعے ایل ڈی سی کے اپرینٹس (بیچ 2025-27) کی ٹیکنیکی مہارت اور وسعت پر مبنی پروجیکٹس کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا۔ایس ایس جی سی ایل ڈی سی ایکسپو میں ایل ڈی سی کی جانب سے 5اہم ووکیشنل ٹریڈز کمپیوٹر اسکلز، پی ای ویلڈنگ، اسٹیل ویلڈنگ، گیس فٹنگ اور انسٹرومینٹیشن میں کیے گئے  اسکل ڈیولپمنٹ اقدامات کو موثر انداز میں پیش کیا گیا۔ایکسپو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-08-10 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے اور کینیڈین ہائی کمیشن کا سرمایہ کاری و ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگیا، فضائی روابط میں بہتری کیلیے مشترکہ اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان میں تعینات کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے پی آئی اے ہیڈ آفس اسلام آباد میں سی ای او پی آئی اے ائر وائس مارشل عامر حیات سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات، فضائی رابطوں، تجارت، ثقافت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق، ملاقات کے دوران کینیڈین ہائی کمشنر نے کینیڈین ایئر لائنز کے ساتھ کوڈ شیئر اور ایئر کارگو معاہدوں کے حوالے سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-08-9 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ میں اپنے مقدمے کی سماعت کیلیے آنے والا شہری دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔ 70 سالہ عابد حسین کا مقدمہ، جو ان کے زیر تعمیر گھر سے متعلق تھا، عدالت عظمیٰ میں زیر التوا تھا اور آج سماعت کیلیے مقرر تھا۔ کیس کی سماعت جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس شہزاد ملک پر مشتمل 2 رکنی بینچ کے سامنے ہونی تھی  لیکن سماعت ملتوی ہونے کے بعد عدالت سے واپسی کے دوران عابد حسین کو دل کا دورہ پڑا، جس پر فوری طور پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ راستے میں ہی چل بسے۔ یہ واقعہ نہ صرف ان کے اہل خانہ کے لیے صدمہ ہے بلکہ عدالتی عمل...
    یوکرین کیجانب سے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روسی حملے میں بندرگاہ پر موجود ایک جہاز کو نقصان پہنچا، جس پر ترکیہ کا جھنڈا لگا ہوا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے یوکرین کی 2 بندرگاہوں پر حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 1 شخص زخمی ہوا ہے۔ یوکرین کی جانب سے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روسی حملے میں بندرگاہ پر موجود ایک جہاز کو نقصان پہنچا، جس پر ترکیہ کا جھنڈا لگا ہوا تھا۔ دوسری جانب یوکرین کے نائب وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ روسی حملوں کا مقصد یوکرین کی سویلین، لاجسٹکس اور تجارتی جہاز رانی کو نشانہ بنانا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ روس منظم طریقے...
    سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں نئی اجرک ڈیزائن گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تنصیب کیخلاف درخواست مسترد کردی. ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں نئی اجرک ڈیزائن گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تنصیب کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ شہری فیصل حسین نے درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ حکومت نے پرانی نمبر پلیٹس کے استعمال کو ختم کرکے اجرک ڈیزائن نمبر پلیٹس لازمی قرار دے دی ہیں، جن کی قیمت 500 سے 3000 روپے تک مقرر کی گئی ہے، جو عوام کیلئے غیر ضروری مالی بوجھ ہے۔ درخواست گزار کے مطابق حکومت نے جو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ نئی اجرک پلیٹس نہ لگانے کی صورت میں جرمانہ عائد کیا جائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">’’پارس‘‘ ایک نایاب قیمتی پتھر کا نام ہے جس کے بارے میں مشہور ہے کہ: جس چیز کو چھو لے، اسے سونا بنا دیتا ہے۔ یہ ایک ادبی اور روایتی عقیدہ ہے، حقیقی نہیں۔ اسی لیے ’’پارس‘‘ کو علامتی طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے، جیسے: پارس صفت انسان، وہ شخص جو دوسروں کی زندگی بدل دے، پارس کا پتھر، خوش قسمتی، تبدیلی، قیمتی شے۔  لیکن…  ذرا رکیں…کیونکہ جو کہانی میں آپ کو سنانے جا رہا ہوں، وہ کوئی افسانہ نہیں، کوئی دیو مالائی داستان نہیں، یہ حقیقت کا زخمی مگر روشن چہرہ ہے۔ یہ کہانی ہے ڈی ایس پی پارس باکھرانی کی؛ ایک نوجوان خاتون افسر جس نے شکارپور میں ایک ایسے آپریشن کی قیادت کی...
    اسلام ٹائمز: شہید مقداد مہدی کی شہادت سے چار سال قبل انکے قریبی دوست شہید علی رضا کی شہادت کے موقع پر شہید مقداد مہدی نے شہید علی رضا کی یاد میں کہا کہ ’’تم چلو ہم پیچھے آتے ہیں۔‘‘ بس شہید علی رضا کی شہادت کے چار سال بعد شہید مقداد مہدی کو بھی شہادت کا شرف حاصل ہوگیا۔ شہید مقداد مہدی کو شہادت کا اتنا شوق تھا کہ شہداء کے ترانے سنتے ہوئے اکثر مسکرا کر کہا کرتے تھے، یہ سارے ترانے ہم پر بنے ہیں اور اسی طرح کہتے کہ چلو جو پہلے گیا، وہ اوروں کی شفاعت کرے گا۔ رپورٹ: سید شاہریز علی بعض ایمان والے ایسے ہوتے ہیں کہ جن کا اپنے خدا پر توکل ناقابل...
    LUXEMBOURG: امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں خواتین کی کمائی آج بھی مردوں سے زیادہ نہیں ہے حالانکہ گزشتہ نصف صدی کے دوران دنیا میں خواتین کا نوکری کرنے کا رجحان عام ہوگیا ہے اور خواتین کئی بڑی کمپنیوں کی سربراہی کر رہی ہیں کئی ایسے شعبوں میں بھی کام کر رہی ہیں جو روایتی طور پر خواتین کے لیے ناسازگار سمجھے جاتے ہیں۔ خواتین نے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے اور کوئی ایسا شعبہ نہیں ہوگا جہاں خواتین موجود نہ ہوں لیکن خواتین کی کام کرنے کی شرح میں اضافے کے باوجود ان کی کمائی کی شرح میں کمی کی بدستور شکایت کی جاتی ہے اور یہ مسئلہ...
    معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے سال 2025 کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں لکس اسٹائل ایوارڈ 2025 کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شوبز ستاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے۔ ایوارڈ کی تقریب میں عابدہ پروین نے عارفانہ کلام پیش کر کے سماں باندھا۔ A post common by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial) اداکار ہانیہ عامر کو ڈرامہ کبھی میں کبھی تم میں شاندار اداکاری پر سال کی بہترین اداکارہ ایوارڈ دیا گیا۔ دراصل انہیں عوام کی جانب سے زیادہ ووٹ ملنے کی وجہ سے فاتح قرار دیا گیا۔ حرا فیصل کو سال کی خوبصورت انفلوئنسر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔   سوشل میڈیا کی...
    پاکستانی سپر اسٹار اداکارہ ہانیہ عامر نہ صرف ملک میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بے حد مقبول ہیں۔ وہ مختلف ڈراموں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ایک بھارتی پنجابی فلم میں بھی نظر آ چکی ہیں۔ حال ہی میں وہ لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 میں اپنے سپر ہِٹ ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ تقریب میں ان کی پوری ڈرامہ ٹیم موجود تھی کیونکہ ڈرامے کو متعدد کیٹیگریز میں نامزدگیاں ملی تھیں۔ ہانیہ عامر نے ایوارڈ تقریب میں اپنی ایل ایس اے ٹرافی بھی حاصل کی جبکہ اُن کے ساتھی فنکار فہد مصطفیٰ، توثیق حیدر اور نعیمہ بٹ بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرقی ونگ میں نئے بال روم کے منصوبے کے خلاف تاریخی تحفظ کی ایک اہم تنظیم نے وائٹ ہاؤس کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ یہ مقدمہ نیشنل ٹرسٹ فار ہسٹورک پریزرویشن نے دائر کیا ہے، جو 1949 میں قائم ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے اور کانگریس کے چارٹر کے تحت کام کرتی ہے۔ مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتظامیہ نے اکتوبر میں مشرقی ونگ کے ایک حصے کو مسمٹ کرنے سے قبل لازمی تاریخی اور ماحولیاتی جائزے حاصل نہیں کیے۔ یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب کا ڈونلڈ ٹرمپ سے مقدمہ نمٹانے کے لیے 24.5 ملین ڈالر کی ادائیگی پر اتفاق مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ’کوئی صدر، چاہے...
    اسلام آباد: پاکستان سمیت دیگر 8 مسلمان ممالک نے اسرائیلی فوج کے مشرقی یروشلم میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے ہیڈکوارٹرز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے کے اسکول اور طبی مراکز غزہ میں پناہ گزینوں کے لیے زندگی کی لکیر ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان، مصر، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کے تحفظ میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (آر ڈبلیو اے) برائے فلسطینی پناہ گزین کا کردار اہم ہے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ عشروں سے یو این آر ڈبلیو اے لاکھوں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی علماو مشائخ کانفرنس میں علمائے کرام نے پاک فوج سے  اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عسکری قیادت کو معرکۂ حق میں شاندار کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔  جمعیت اہلحدیث کے علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی نام نہاد سیاست دان کو پاک فوج کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جامعہ رشیدیہ کے سربراہ مفتی عبدالرحیم نے کہا کہ سیاسی قیادت اور فوجی قیادت کو یک جان ہونا چاہیے ، فتنۂ الخوارج مذہب کی بنیاد پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں ، ان کے خاتمے کے لیے علمائے کرام کی مدد کی بہت...
    سینیئر صحافی شمیم شاہد نے رحمان اللہ ایڈووکیٹ کی توسط سے ضیاء الحق سرحدی کی سول ایوارڈ کے لیے نامزدگی کے خلاف درخواست پشاور ہائیکورٹ میں دائر کردی، درخواست میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومت ، وزارت اطلاعات اور ڈپٹی سیکرٹری ایواڈ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صحافت کے بنیاد پر غیر متعلقہ شخص کی سول ایوارڈ کے لیے نامزدگی پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔ سینیئر صحافی شمیم شاہد نے رحمان اللہ ایڈووکیٹ کی توسط سے ضیاء الحق سرحدی کی سول ایوارڈ کے لیے نامزدگی کے خلاف درخواست پشاور ہائیکورٹ میں دائر کردی، درخواست میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومت ، وزارت اطلاعات اور ڈپٹی سیکرٹری ایواڈ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ریاست فلوریڈا کے ہائی وے پر ایک چھوٹا طیارہ انجن میں خرابی سامنے آنے کے بعد چلتی کار پر جاگرا حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔عالمی خبر ایجنسی کے مطابق دل دہلادینے والا یہ واقعہ فلوریڈا کے ہائی وے پر  رواں ہفتے پیش آیا۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  فلوریڈا ہائی وے پر حادثے کا شکار ہونیوالے  بیچ کرافٹ 55 ہوائی جہاز میں ایک پائلٹ اور مسافر سوار تھے جس دوران طیارے کو انجن میں خرابی کا سامنا کرنا پڑا اور طیارے نے ہائی وے پر  چلتی کار پر کریش لینڈنگ کردی۔حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار پائلٹ اور مسافر دونوں محفوظ رہے تاہم کار میں موجود 57 سالہ خاتون کو معمولی چوٹیں آئیں...
    کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں مسلسل 58 ویں روز بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر، ترسیلات میں تسلسل سے اضافے، امریکا کی پاکستان کے ساتھ اہم شراکت دار کے طور پر ابھرنے، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن اور امریکی ایگزم بینک کے تعاون سے ریکوڈک کاپر پراجیکٹ میں 7ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پلان جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو 58ویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے فنڈ کے اجرا کے بعد ادائیگیوں کا توازن مضبوط، زرمبادلہ کے ذخائر کو تقویت ملنے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر...
    صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو قید میں سردیوں کا سامان بھی فراہم نہیں کیا جا رہا، عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن چلانا اور بے عزتی کرنا شرمناک اقدام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل افریدی نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ناحق قید اور مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے۔ صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو قید میں سردیوں کا سامان بھی فراہم نہیں کیا جا رہا، عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن چلانا اور بے عزتی کرنا شرمناک اقدام ہے۔ وزیر اعلیٰ نے...
    پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک سے براہِ راست اپیل کی ہے کہ ان کے اکاؤنٹ پر مبینہ طور پر لگائی گئی ’ویژیبلیٹی فلٹرنگ‘ ختم کی جائے۔ جمائما نے اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ ان کے 2 بیٹوں کو 22 ماہ سے اپنے والد عمران خان سے ملنے یا بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، جنہیں اُن کے مطابق اقوامِ متحدہ کی رائے میں ’غیر قانونی حراست‘ میں رکھا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: عمران خان سے متعلق صورتحال تشویش ناک ہے، بیٹوں کو بھی بات نہیں کرنے دی جا رہی، جمائما گولڈ اسمتھ انہوں نے...
    کراچی (نیوزڈیسک) ملزم کی سندھ ہائیکورٹ اور ٹرائل کورٹ سے پہلےبھی ضمانت مسترد ہوچکی ہےسندھ ہائیکورٹ نے بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ جسٹس تسنیم سلطانہ پر مشتمل بینچ نے بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ملزم صارم برنی کو 2 سال قبل کراچی ائیرپورٹ سے ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔ ملزم کی سندھ ہائیکورٹ اور ٹرائل کورٹ سے پہلےبھی ضمانت مسترد ہوچکی ہے۔
    پی آئی اے اور کینیڈین ہائی کمیشن کا سرمایہ کاری و ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پی آئی اے اور کینیڈین ہائی کمیشن کا سرمایہ کاری و ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگیا، فضائی روابط میں بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان میں تعینات کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے پی آئی اے ہیڈ آفس اسلام آباد میں سی ای او پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیات سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات، فضائی رابطوں، تجارت، ثقافت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق، ملاقات کے...
    سٹی 42: شرقپور شریف میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے چیئرپرسن سہولت بازار افضل کھوکھر کے ہمراہ سہولت بازار کا افتتاح کردیا۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے وزیر اعلیٰ آئے روز اڈیالہ جیل کے باہر تماشا لگا دیتے ہیں، جو مناسب طرزِ عمل نہیں۔  اگر خیبر پختونخوا میں یہی رویہ برقرار رہا تو گورنر راج نافذ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے شرقپور شریف میں چیئرپرسن پنجاب سہولت بازار اتھارٹی افضل کھوکھر کے ساتھ ملکر شرقپور میں قائم نئے سہولت بازار کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ عمران مارتھ اور ممبر پنجاب اسمبلی رانا طاہر اقبال کے علاؤہ عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔  کشمیر...
    PIA، کینیڈین ہائی کمیشن کا سرمایہ کاری و ثقافتی تعاون پر اتفاق اسلام آباد:(نیوزڈیسک)پی آئی اے اور کینیڈین ہائی کمیشن کا سرمایہ کاری و ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگیا، فضائی روابط میں بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان میں تعینات کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے پی آئی اے ہیڈ آفس اسلام آباد میں سی ای او پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیّات سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات، فضائی رابطوں، تجارت، ثقافت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق، ملاقات کے دوران کینیڈین ہائی کمشنر نے کینیڈین ایئر لائنز کے ساتھ...
    بی این پی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان نے انقلاب منچہ کے ترجمان شریف عثمان ہادی پر فائرنگ کے واقعے پر شدید تشویش اور سخت مذمت کا اظہار کیا ہے۔ جاری کردہ بیان میں طارق رحمان نے واقعے کو ’غیر انسانی اور وحشیانہ‘ قرار دیتے ہوئے فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے حکومت اور خصوصاً قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ جلد از جلد ذمہ دار عناصر کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ یہ بھی پڑھیے: ڈھاکہ میں انتخابی امیدوار فائرنگ سے شدید زخمی، تشدد میں اضافہ تشویشناک قرار واضح رہے کہ انقلاب منچہ ایک سیاسی تنظیم ہے، اس کے ترجمان اور ڈھاکا سے آئندہ عام انتخابات کے ممکنہ...
    لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے کہاہے کہ چاہتے ہیں مسلم لیگ ن گلگت میں کامیابی حاصل کرے،الیکشن کیلئے ہم ہر امیدوار سے انٹرویو کے بعد ٹکٹ کا فیصلہ کرتے ہیں، پارٹی میں اندرونی لڑائیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، میرٹ ہمارا نصب العین ہے، میرٹ پر فیصلہ مسلم لیگ ن کا اصول رہا ہے۔ نوازشریف نے گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے پارٹی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، فضا بہت اچھی ہے، انتخابات کے نتائج اچھے آنے چاہئیں، ہمیں نظر رکھنی چاہیے کہ کون اچھا ہے اورکون نہیں، این ایف سی میں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کا بھی حصہ ہوناچاہیے۔ ان کا کہناتھا کہ 31دسمبر...
    اشک آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے زور ڈالے۔ ترکمانستان کی 30سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے حوالے سے فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اشک آباد کے شاندار شہر میں ہونا میرے لیے باعث مسرت ہے، سفید سنگ مرمرکی خوبصورتی اورترکمان عوام کی گرمجوشی قابل تعریف ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترکمانستان کی مہمان نوازی اپنی مثال آپ ہے، 2025کو بین الاقوامی سال امن واعتماد قراردینا خوش آئند ہے، پاکستان نے رواں سال سلامتی کونسل میں ذمہ داریاں سنبھالیں، ان کا کہنا ہے کہ تنازعات کا پرامن حل پاکستان کی...
    پشاور: صحافت کے بنیاد پر غیر متعلقہ شخص کی سول ایوارڈ کے لیے نامزدگی پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔  سینیئر صحافی شمیم شاہد نے رحمان اللہ ایڈووکیٹ کی توسط سے ضیاء الحق سرحدی کی سول ایوارڈ کے لیے نامزدگی کے خلاف درخواست پشاور ہائیکورٹ میں دائر کردی، درخواست میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومت ، وزارت اطلاعات اور ڈپٹی سیکرٹری ایواڈ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ وہ سینیئر جرنلسٹ ہے اور کئی قومی اور بین الاقوامی نشریاتی اداروں سے وابستہ رہ چکا ہے اور اس وقت بھی صحافت کے میدان سرگرم عمل ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ 23 مارچ اور 14 اگست کو ہر سال مختلف پیشوں سے وابستہ افراد کو سول ایوارڈز...
    کلر سیداں(نیوزڈیسک) پولیس نے برطانیہ پلٹ نوجوان کو برہنہ کرکے نازیبا ویڈیو بنانے اور طویل عرصے تک بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق مقدمہ متاثرہ نوجوان دانش علی کے بھائی عاقب حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ متن مقدمہ کے مطابق ملزم ڈیڑھ سال سے نازیبا ویڈیو کی بنیاد پر نوجوان کو بلیک میل کر رہا تھا اور اس دوران متاثرہ شخص سے برطانوی پاؤنڈز بھی وصول کیے گئے۔ مزید بتایا گیا کہ ملزم نوجوان سے 14 لاکھ روپے کا بھی تقاضا کر رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے موبائل...
    عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ناحق قید اور مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل افریدی نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ناحق قید اور مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو قید میں سردیوں کا سامان بھی فراہم نہیں کیا جا رہا، عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن چلانا اور بے عزتی کرنا شرمناک اقدام ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت اس ناروا اور غیر انسانی سلوک کی بھرپور مذمت کرتی ہے، این ایف سی...
    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے.عالمی برادری افغان حکومت پر ذمے داریوں کی ادائیگی کیلیے زور ڈالے۔ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں عالمی امن فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنازعات کا پُرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ امن منصوبہ منظور ہوا. جنگ بندی کے لیے تعاون پر قطر، ترکیہ، سعودی عرب، یو اے ای اور ایران کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرار داد 2788 پاکستان کے وژن کی تائید ہے.مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی ضروری ہے.8 عرب اسلامی ممالک...
    کابل:(ویب ڈیسک)افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے اور جو کوئی بھی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ کابل میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیر خارجہ امیر خان متقی نے علما کی جانب سے ایک روز قبل متفقہ طور پر منظور کی گئی پانچ نکاتی قرارداد کی توثیق کی۔امیر خان متقی نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے۔ علما کے فتوے کی بنیاد پر افغان قیادت اپنی سرزمین سے کسی کو دوسرے ممالک میں عسکری سرگرمیاں انجام دینے کی اجازت نہیں دیتی ۔افغان وزیر...
    راولپنڈی: تھانہ کلر سیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص دو سال سے ویڈیو کی بناء پر بلیک میل کر رہا تھا، ملزم اس سے پہلے بھی بلیک میل کر کے رقم بٹورتا رہا اور اب مزید 14 لاکھ روپے کا تقاضا کر رہا تھا۔ کلرسیداں پولیس نے متاثرہ نوجوان کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق زیر حراست شخص سے موبائل فون برآمد کیا گیا ہے، جس کی فرانزک کروائی جا رہی یے، زیر حراست ملزم کے دیگر ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا...
    وزیراعظم شہباز شریف نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے دہشت گردی کا ایک نیا خطرہ سر اٹھا رہا ہے، جس پر عالمی برادری افغان حکومت پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے دباؤ ڈالے۔ وہ ترکمانستان کی مستقل غیر جانبداری کی 30 سالہ سالگرہ کے حوالے سے اشک آباد میں منعقدہ عالمی فورم سے خطاب کر رہے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ قطر، ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ایران نے خطے میں جنگ بندی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تنازعات کا پُرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی حصہ ہے۔ ان کے مطابق سلامتی کونسل کی قرارداد 2788 پاکستان کے امن وژن کی توثیق ہے جبکہ پاکستان آٹھ...
    اشک آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی آج اشک آباد میں بین الاقوامی فورم کے موقع پر جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ترکیہ اور پاکستان کے مابین تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا۔  رواں برس پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قیادت کی سطح پر ہونے والے مسلسل روابط پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے ترکیہ کے ساتھ سیاسی، توانائی، اقتصادی، دفاع اور سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔  وزیراعظم نے پاک ترک جے ایم سی کے 16 ویں اجلاس کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا جو 7ویں HLSCC...
    ---فائل فوٹو  جامعہ کراچی کی جانب سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن  (ایچ ای سی) کی نئی الحاق پالیسی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے پالیسی پر نظرِثانی کے لیے ایچ ای سی کو خط لکھا ہے۔وی سی جامعہ کراچی کا کہنا ہے کہ مالی اور انفرا اسٹرکچر شرائط چھوٹے کالجز کے لیے مشکلات پیدا کریں گی، دو کروڑ کے اثاثوں کی شرط کم وسائل والے اداروں کے لیے ناقابل قبول ہے۔وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا ہے کہ غیرالحاق شدہ کالجز کے لیے دوبارہ الحاق کا کوئی واضح طریقہ کار نہیں دیا گیا، نئی ایچ ای سی پالیسی یونیورسٹی کی خودمختاری میں براہِ راست مداخلت ہے، الحاق شدہ کالجز کی نگرانی...
    فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ناحق قید اور مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، قید میں سردیوں کا سامان تک فراہم نہیں کیا جا رہا، جو قابلِ مذمت ہے۔صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر واٹر کینن چلانے اور بے عزتی کرنے کے واقعات کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت اس ناروا اور غیر انسانی سلوک کی سخت مذمت کرتی ہے۔این ایف سی اجلاس سے متعلق انہوں نے کہا کہ صوبائی حقوق کے لیے سب کمیٹی بنانا خوش آئند ہے اور کمیٹی کی مشیر خزانہ سربراہی...
    ملک بھر کے مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے ملکی سلامتی، استحکام اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے عسکری قیادت سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔ اسلام آباد کے  کنونشن سینٹر میں منعقدہ قومی علماء و مشائخ کانفرنس میں علماء نے مذہبی ہم آہنگی، قومی وحدت اور امن کے قیام پر زور دیتے ہوئے موجودہ ملکی صورتحال پر اہم نکات بھی پیش کیے۔ کانفرنس کے شرکاء نے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا اور یہ مؤقف اختیار کیا کہ قومی سیفٹی، قیادت کے باہمی اتحاد اور ریاستی اداروں کے مضبوط تعلق کے بغیر ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنا ممکن نہیں۔ ’فوج سے یکجہتی دین اور آئین...
    بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں جمعہ کی دوپہر انتخابی امیدوار شریف عثمان ہادی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ عثمان ہادی ڈھاکہ۔8 کے ممکنہ آزاد امیدوار ترجمان ہیں۔ پولیس کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر آئے اور بجائن نگر کے باکس کلورٹ کے علاقے میں دوپہر 2 بج کر 25 منٹ پر ہادی پر گولیاں چلائیں اور فرار ہوگئے۔ عثمان ہادی کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد ایمرجنسی وارڈ کے باہر جمع ہوگئی۔ পল্টন এলাকায় ঢাকা-৮ আসনের স্বতন্ত্র এমপি প্রার্থী ইনকিলাব মঞ্চের ওসমান হাদির উপর গুলি বর্ষণ।#Dhaka #Bangladesh #Dhaka8 pic.twitter.com/xpbQR3fybj — Basherkella – বাঁশেরকেল্লা (@basherkella) December 12,...
     ویب ڈیسک :وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ناحق قید اور مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے۔  صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو قید میں سردیوں کا سامان بھی فراہم نہیں کیا جا رہا، عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن چلانا اور بے عزتی کرنا شرمناک اقدام ہے۔   وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت اس ناروا اور غیر انسانی سلوک کی بھرپور مذمت کرتی ہے، این ایف سی اجلاس میں صوبائی حقوق کے لیے سب کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو خوش ائند ہے،  سب کمیٹی کی سربراہی صوبائی مشیر خزانہ...
    انڈر 19 ایشیا کپ میں گروپ اے کے میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کو جیت کے لیے 346 رنز کا ہدف دے دیا۔ دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں ملائیشیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو 2 وکٹیں جلد گرنے کے بعد سمیر منہاس اور احمد حسین نے تیسری وکٹ پر 293 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 345 رنز بنائے۔ سمیر منہاس نے 177 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 8 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ کپتان فرحان یوسف 8 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ احمد حسین 132 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ عثمان...
    اسلام آباد:سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے آنے والا راولپنڈی کا رہائشی چل بسا، عابد حسین کو عدالت سے واپسی پر سپریم کورٹ استقبالیہ پر دل کا دورہ پڑا۔ تفصیلات کے مطابق 70 سالہ عابد حسین اسپتال منتقلی کے دوران ہی چل بسا۔ عابد حسین کے گھر کی تعمیر کا مقدمہ سپریم کورٹ میں زیر التوا تھا جبکہ مقدمے کی سماعت آج ملتوی کی گئی تھی۔ جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس شہزاد ملک پر مشتمل دو رکنی بینچ کے سامنے کیس فکس تھا، کیس سیریل نمبر 8 پر محمد رمضان بنام عابد حسین کے نام سے فکس تھا۔ کیس 22 جولائی 2024 کو سپریم کورٹ میں دائر ہوا اور کیس کی پہلی سماعت 11 نومبر 2025 کو ہوئی...
    کراچی:سپر ہائی وے پر تیز رفتار کار کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان ایدھی کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے کی حدود سپرہائی وے ناگوری اسٹاپ کے قریب گاڑی اورٹرک کے تصادم میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، حادثہ سپرہائی وے پر کراچی آتے ہوئے پیش آیا۔ ترجمان نے بتایا کہ تیز رفتار گاڑی سپرہائی وے ناگوری کانٹا کے قریب کھڑے ٹرک سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔
    عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے: سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز پشاور: (آئی پی ایس) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل افریدی نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ناحق قید اور مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔ صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو قید میں سردیوں کا سامان بھی فراہم نہیں کیا جا رہا، عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن چلانا اور بے عزتی کرنا شرمناک اقدام ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت اس ناروا اور غیر انسانی سلوک کی بھرپور مذمت کرتی ہے، این ایف...
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کا نیا خطرہ افغانستان سے اٹھ رہا ہے، عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے زور ڈالے۔ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں عالمی امن فورم سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا 2025 کو بین الاقوامی سال برائے امن قرار دینا خوش آئند ہے۔ان کا کہنا تھا پاکستان عالمی امن کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، تنازعات کا پرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ستون ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ میں امن منصوبہ منظور ہوا، جنگ بندی کے لیے تعاون پر سعودی عرب، قطر، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، اردن اور ایران کے مشکور ہیں، غزہ میں امن کے لیے اپنی...
    ’جیو نیوز‘ گریب وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، عالمی برادری افغان حکومت پر ذمے داریوں کی ادائیگی کے لیے زور ڈالے۔ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں عالمی امن فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنازعات کا پُرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ امن منصوبہ منظور ہوا، جنگ بندی کے لیے تعاون پر قطر، ترکیہ، سعودی عرب، یو اے ای اور ایران کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرار داد 2788 پاکستان کے وژن کی تائید ہے، مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ناحق قید اور مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق قیدی کو سردیوں کا مناسب سامان بھی نہیں مل رہا اور عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن چلانا اور بے عزتی کرنا شرمناک اقدام ہے، جس کی صوبائی حکومت بھرپور مذمت کرتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں مالی بحران شدید، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے اعلانات غیر یقینی کا شکار سہیل آفریدی نے این ایف سی اجلاس میں صوبائی حقوق کے لیے سب کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا، جس کی سربراہی صوبائی مشیر خزانہ کریں گے اور واجبات کے حوالے...
    سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے آنے والے راولپنڈی کے رہائشی 70 سالہ عابد حسین دل کا دورہ پڑنے کے بعد ہسپتال منتقلی کے دوران چل بسے۔ عابد حسین کا مقدمہ، جو ان کے گھر کی تعمیر سے متعلق تھا، سپریم کورٹ میں زیر التوا تھا۔ مقدمہ محمد رمضان بنام عابد حسین کے نام سے کیس سیریل نمبر 8 پر درج تھا اور آج جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس شہزاد ملک پر مشتمل 2 رکنی بینچ کے سامنے سماعت کے لیے فکس تھا۔ سپریم کورٹ میں آج کی سماعت کے دوران عابد حسین کو عدالت سے واپسی پر سپریم کورٹ استقبالیہ پر دل کا دورہ پڑا، اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ راستے میں...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے۔ عالمی برادری افغان حکومت پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے زور ڈالے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں منعقدہ عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے عالمی امن و سلامتی، ترقی یافتہ ٹیکنالوجیز تک منصفانہ رسائی، مالیاتی شمولیت اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز پر زور دیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ترکمان قوم اور قیادت کے ساتھ تعلقات کو بھائی چارے کی مثال قرار دیا اور پاکستان کی بین الاقوامی ذمہ داریوں اور کردار کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے...