خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی لکس سٹائل ایوارڈ کے دوران ساتھی اداکاروں سے گلنے ملنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس پر صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔پاکستانی سپر اسٹار اداکارہ ہانیہ عامر نہ صرف ملک بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی اداکاری اور شخصیت کے باعث مقبول ہیں، وہ مختلف کامیاب ڈراموں میں کام کر چکی ہیں جبکہ دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ایک بھارتی پنجابی فلم میں بھی نظر آ چکی ہیں۔حال ہی میں منعقد ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 میں ہانیہ عامر اپنے سپر ہِٹ ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنیں، ایوارڈ تقریب میں ڈرامے کی پوری ٹیم موجود تھی کیونکہ اس ڈرامے کو متعدد کیٹیگریز میں نامزدگیاں حاصل ہوئیں۔ہانیہ عامر نے تقریب کے دوران اپنی لکس اسٹائل ایوارڈ ٹرافی بھی وصول کی، اس موقع پر ان کے ساتھی فنکار فہد مصطفیٰ، توثیق حیدر اور نعیمہ بٹ بھی تقریب میں شریک تھے۔تقریب کے دوران ہانیہ عامر کی ملاقات توثیق حیدر سے ہوئی، جنہوں نے ڈرامے میں ان کے والد کا کردار ادا کیا تھا، دونوں نے ایک دوسرے کی اداکاری کو سراہا اور ہانیہ عامر نے انہیں گلے بھی لگایا، اس کے علاوہ ایک وائرل ویڈیو میں ہانیہ عامر کو ڈرامے میں ان کے شوہر کا کردار ادا کرنے والے اداکار فہد مصطفیٰ سے بھی گلے ملتے دیکھا گیا۔سوشل میڈیا پر یہ مناظر تنقید کی زد میں آ گئے، بعض صارفین کو ہانیہ عامر کا مرد ساتھی اداکاروں سے اس طرح گلے ملنا پسند نہ آیا اور انہوں نے اس پر مختلف تبصرے کیے، ایک صارف نے لکھا " تقریب میں کوئی مرد رہ تو نہیں گیا جسے ہانیہ نے گلے نہ لگایا ہو؟" جبکہ ایک اور صارف نے سوال اٹھایا " یہ کس ثقافت کی نمائندگی ہے؟"سوشل میڈیا پر جاری اس بحث کے باوجود ہانیہ عامر کی پیشہ ورانہ کامیابیاں اور مقبولیت بدستور برقرار ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

اداکارہ کبریٰ خان کی ڈانس ویڈیو وائرل، مداحوں کے دلچسپ تبصرے

اداکارہ کبریٰ خان کی ڈانس کرتے ویڈیو وائرل ہو گئی جس پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کو اپنے دوست کے ساتھ ڈانس کی ریہرسل کرتے دیکھا جاسکتا ہے جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔شاندار اداکاری کی وجہ سے مقبولیت حاصل کرنے والی کبریٰ خان نے حال ہی میں ساتھی اداکار گوہر رشید سے شادی کی جس کی تصاویر بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھیں، ان کے ڈرامہ سیریل" نور جہاں" میں اداکاری کو بھی ناظرین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔مداحوں نے ویڈیو پر مثبت ردعمل دیتے ہوئے تعریفوں کے ڈھیر لگادیے، ایک صارف نے لکھا " بہت زبردست آپ بہت پیاری لگ رہی ہیں" جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ " آپ تو چھوٹی بچی کی طرح لگ رہی ہیں"۔

متعلقہ مضامین

  • ہارون آباد: شادی میں نوٹوں، موبائل فونز اور قیمتی ملبوسات کی برسات، ویڈیو وائرل ہوگئی
  • ہانیہ عامر کی فہد مصطفیٰ اور توثیق حیدر سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل، صارفین بھڑک اٹھے
  • اسکائی ڈائیور ہوا میں معلق، جہاز کے ونگ سے پھنسنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل
  • لکس سٹائل ایوارڈ، ہانیہ عامر سال 2025ء کی بہترین اداکارہ قرار
  • کبریٰ خان کی نئی وائرل ڈانس ویڈیو پر صارفین کے دلچسپ تبصرے
  • دولہا کی شادی میں جان سینا اسٹائل انٹری وائرل
  • لکس اسٹائل ایوارڈ، ہانیہ عامر سال کی بہترین اداکارہ قرار
  • بیٹی کی شادی میں کروڑوں کے جہیز کے بینر، گاڑی، پلاٹ اور حج پیکج کے تحائف کی ویڈیو وائرل
  • اداکارہ کبریٰ خان کی ڈانس ویڈیو وائرل، مداحوں کے دلچسپ تبصرے