’اسرائیل طے کرے گا کن غیرملکی افواج کے ساتھ کام کرنا ہے‘
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس بات کا تعین کرے گا کہ کون سی غیرملکی طاقتیں ‘ناقابل قبول’ ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ایک خودمختار ریاست کے طور پر اسرائیل اپنی سیکیورٹی پالیسی کا تعین کرے گا اور فیصلہ کرے گا کہ کن غیرملکی افواج کے ساتھ کام کرنا ہے۔
نیتن یاہو نے کابینہ کے اجلاس سے پہلے کہا کہ “ہم اپنی سیکیورٹی خود کنٹرول کرتے ہیں، اور ہم نے بین الاقوامی افواج پر واضح کر دیا ہے کہ اسرائیل فیصلہ کرے گا کہ کون سی قوتیں ہمارے لیے ناقابل قبول ہیں اور ہم اسی طرح کام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔”
ان کا کہنا تھا کہ یقیناً، یہ امریکا نے قبول کیا ہے، جیسا کہ اس کے سینئر ترین نمائندوں نے حالیہ دنوں میں اظہار کیا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل اپنی سلامتی کا خود تعین کرتا ہے اور وہ امریکہ پر منحصر نہیں ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے اندر یہ تشویش پائی جاتی ہے کہ نیتن یاہو غزہ معاہدے سے دستبرداری پر غور کر سکتے ہیں جس سے ایک اور مکمل جنگ کا آغاز ہوسکتا ہے۔
ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور امریکی نائب صدرجے ڈی وینس جنگ بندی کو مضبوط بنانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر اسرائیل پہنچے ہیں۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ پارلیمان کا مقبوضہ مغربی کنارے کے اسرائیل میں انضمام کے حوالے سے اقدام اور آباد کاروں کے تشدد سے غزہ امن معاہدے کو خطرہ ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیتن یاہو کا کہنا کرے گا
پڑھیں:
مشرقی بیت المقدس میں اقوامِ متحدہ کے ایجنسی دفتر پر اسرائیلی چھاپہ، اقوامِ متحدہ کا شدید احتجاج
مشرقی بیت المقدس میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کے دفتر پر اسرائیلی پولیس کے چھاپے اور عمارت پر اسرائیلی پرچم لہرائے جانے پر اقوام متحدہ نے سخت مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی پولیس اور ٹیکس حکام نے پیر کے روز UNRWA کے ہیڈکوارٹرز پر یہ کارروائی کی، جو ان کے بقول بلدیاتی پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر اثاثے ضبط کرنے کی کارروائی تھی۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اہلکاروں نے دفتر سے فرنیچر، آئی ٹی آلات اور دیگر سامان ضبط کیا۔ چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں نے عمارت پر لہراتا ہوا اقوامِ متحدہ کا پرچم اتار کر اس کی جگہ اسرائیلی پرچم لگا دیا۔
یہ بھی پڑھیے اسرائیل اقوام متحدہ کے عملے کا دہشت گرد گروپوں سے تعلق ثابت کرنے میں ناکام
UNRWA کے سربراہ فلیپ لزارینی نے واقعے کو خطرناک precedent قرار دیتے ہوئے کہا کہ
گزشتہ روز اسرائیلی پولیس کا UNRWA کے مشرقی بیت المقدس کمپاؤنڈ میں گھس کر کنٹرول سنبھالنا اور UN کے پرچم کی جگہ اسرائیلی پرچم لگانا انتہائی تشویشناک ہے۔ یہ لمحۂ فکریہ ہے۔ جو آج UNRWA کے ساتھ ہوا، وہ کل کسی بھی بین الاقوامی تنظیم یا سفارتی مشن کے ساتھ دنیا کے کسی بھی حصے میں ہو سکتا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے دفاتر ناقابلِ دست اندازی ہیں اور کسی بھی قسم کی مداخلت سے محفوظ رہنے چاہئیں۔
اسرائیل کی طرف سے پابندی اور الزاماتاسرائیل نے اکتوبر 2024 میں UNRWA کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی تھی، الزام لگاتے ہوئے کہ یہ ایجنسی خفیہ طور پر حماس کی مدد اور انہیں کور فراہم کرتی ہے۔ اقوام متحدہ نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔
بیت المقدس کے ڈپٹی میئر آریہ کِنگ نے چھاپے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ UNRWA کو مشرقی بیت المقدس میں کام کرنے کی اجازت ہی نہیں، کیونکہ یہ علاقہ اقوام متحدہ کے نزدیک مقبوضہ فلسطینی سرزمین ہے۔ ان کے مطابق ’قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جا سکتی‘۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ UNRWA کا تعلق ’7 اکتوبر 2023 کے حملے اور ہلاکتوں‘ سے تھا، جنہیں اسرائیل نے غزہ جنگ کا محرک قرار دیا تھا۔ تاہم اقوام متحدہ کی اپنی تحقیقات کے مطابق صرف 9 UNRWA ملازمین کے ممکنہ طور پر حملے میں ملوث ہونے کے شواہد ملے تھے، جبکہ ادارے کی مجموعی سطح پر حماس سے تعلق کے الزام کو ثابت نہیں کیا جا سکا۔
یہ بھی پڑھیے اسرائیل غزہ امن معاہدے کے تحت امداد پہنچانے نہیں دے رہا، اقوام متحدہ
واضح رہے کہ UNRWA فلسطینی مہاجرین کی تعلیم، صحت، رہائش اور امدادی ضروریات پوری کرنے والی سب سے بڑی بین الاقوامی ایجنسی ہے۔ اسرائیل اور اقوام متحدہ کے درمیان گزشتہ 2 برسوں سے اس کے کردار، اختیارات اور عملے پر شدید اختلافات برقرار ہیں۔
مشرقی بیت المقدس عالمی سطح پر مقبوضہ علاقہ تسلیم کیا جاتا ہے، اسی لیے UNRWA کا دفتر وہاں بین الاقوامی قوانین کے تحت قائم کیا گیا تھا۔
اقوام متحدہ نے اسرائیلی حکام سے فوری طور پر اقوام متحدہ کے چارٹر کا احترام کرنے، ضبط شدہ سامان واپس کرنے اور ادارے کے دفاتر میں مداخلت نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی مشرقی بیت المقدس