ناقابل تسخیر تصورِ پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
چیف آف آرمی اسٹاف اینڈ چیف آف ڈیفنس فورسرز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت اور افغانستان کی طالبان رجیم کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے طالبان پر واضح کیا کہ ان کے پاس خوارج یا پاکستان میں سے کسی ایک کے انتخاب کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے، انھوں نے یہ بھی واضع کیا ہے کہ بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار پاکستان کا جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہوگا، تمام یہ جان لیں پاکستان ناقابل تسخیر ہے، ملکی خود مختاری، علاقائی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔
پاکستان کے عسکری ڈھانچے میں ایک تاریخی اور ہمہ گیر تبدیلی کا جو عمل حالیہ دنوں میں سامنے آیا ہے، وہ نہ صرف قومی سلامتی کے نئے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے بلکہ یہ ایک اہم اور دور رس اصلاح بھی ہے جس سے مستقبل میں ریاستی دفاع کا مجموعی نظام زیادہ مربوط، ُپختہ اور فیصلہ کن انداز میں کارفرما ہوسکے گا۔
جنرل ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تقریب کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نہایت دو ٹوک انداز میں داخلی و خارجی سلامتی کے حوالے سے جو پیغام دیا ہے، وہ بیک وقت ریاست کی عزم و استقامت کا اظہار بھی ہے اور خطے میں پایا جانے والا وہ ابہام بھی دورکرتا ہے جو اکثر اوقات پاکستان کی سیاسی و دفاعی پالیسیوں کے بارے میں مصنوعی طور پر پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
فیلڈ مارشل نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے جو صاف گوئی اختیار کی، وہ سفارتی تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے ایک واضح، سنجیدہ اور مدلل انتباہ ہے۔ بھارت کی جانب سے برسوں سے جاری پراکسی سرگرمیوں، سرحدی اشتعال انگیزیوں اور پاکستان کو دباؤ میں لانے کے بے نتیجہ حربوں نے خطے کو مستقل کشیدگی کی حالت میں رکھا ہوا ہے۔ ایسے میں پاکستان کے سپہ سالار کا یہ کہنا کہ بھارت کسی خود فریبی یا گمان میں نہ رہے اور اگر اس نے دوبارہ مہم جوئی کی کوشش کی تو پاکستان کا جواب اس سے بھی زیادہ برق رفتار اور مؤثر ہوگا، ایک حقیقت پسندانہ اور ضروری اعلان تھا۔
امن کی خواہش کا اظہارکمزوری نہیں اور طاقت کا استعمال جارحیت نہیں بلکہ ریاستی دفاع کا بنیادی حق ہے۔ پاکستان کی عسکری قیادت کا یہ دوٹوک موقف بھارت سمیت دنیا کو یہ باورکرانے کے لیے کافی ہے کہ پاکستانی قوم اور اس کی مسلح افواج ملکی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں کسی سمجھوتے کے لیے تیار نہیں۔ پاکستان نہ تو جنگ کا خواہش مند ہے اور نہ ہی کسی بیرونی مہم جوئی کا محرک، البتہ یہ بھی حقیقت ہے کہ تاریخ کا ہر باب اس گواہی پر مہر تصدیق ثبت کرتا ہے کہ پاکستانی قوم نے اپنے وطن کے دفاع کے لیے ہمیشہ یکجا ہوکر ناقابل تسخیر قوت ثابت کی ہے۔اسی طرح افغانستان میں موجود طالبان انتظامیہ کو جو واضح پیغام دیا گیا، وہ بھی علاقائی سیکیورٹی کی ضروریات اور زمینی حقائق کی روشنی میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
پاکستان نے بارہا واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف اس کی جنگ نہ تو کسی مخصوص گروہ کے خلاف ہے اور نہ ہی اسے کسی دوسرے ملک کی داخلی سیاست میں مداخلت کا شوق ہے، لیکن جب سرحد پار سے منظم دہشت گردانہ حملے ہوں، پاکستان دشمن گروہوں کو پناہ گاہیں فراہم کی جائیں اور خوارج جیسی تنظیمیں افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کریں، تو پھر خاموشی نہ تو ممکن ہوتی ہے اور نہ ہی مناسب۔ فیلڈ مارشل نے یہ کہہ کر حقیقت کو اس کے اصل تناظر میں پیش کیا کہ طالبان کے پاس دو ہی راستے ہیں یا وہ خوارج کا ساتھ چھوڑ کر علاقائی امن اور ہمسائیگی کے تقاضوں کا احترام کریں یا پھر ایسے عناصر کے ساتھ کھڑے رہیں جنھوں نے مسلم ممالک کی جڑیں کھوکھلی کرنے اور خطے میں بدامنی پھیلانے کو اپنا ایجنڈا بنایا ہوا ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ اس توقع کا اظہارکیا ہے کہ افغان قیادت خطے کی اجتماعی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے گروہوں سے لاتعلقی اختیار کرے گی، جو امن کے دشمن اور ریاستوں کے لیے ایک مستقل خطرہ ہیں۔
بدلتے ہوئے عالمی اور علاقائی سیکیورٹی ماحول نے جدید جنگی حکمتِ عملی کو ملٹی ڈومین آپریشنز کے تصور سے جوڑ دیا ہے، جہاں بری، بحری اور فضائی افواج محض اپنی اپنی سطح پر نہیں بلکہ ایک ہم آہنگ، مربوط اور مشترکہ آپریشنل فریم ورک میں کام کرتی ہیں۔ ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کا قیام اسی اہم تناظر میں کیا گیا ہے۔ دنیا کی جدید افواج پہلے ہی اس ماڈل کی طرف گامزن ہیں، جہاں ادارہ جاتی ہم آہنگی کو طاقت کا بنیادی محرک سمجھا جاتا ہے۔ پاکستان نے بھی اس جدید ماڈل کو اپناتے ہوئے یہ واضح کردیا ہے کہ وہ دفاعی امور میں جدیدیت اور پیشہ ورانہ مہارت کے تقاضوں سے پوری طرح آگاہ ہے۔
فیلڈ مارشل کا یہ کہنا نہایت اہم تھا کہ نئی تنظیم کے باوجود تینوں افواج اپنی اندرونی خود مختاری اور تنظیمی ڈھانچہ برقرار رکھیں گی۔ اس کا مقصد واضح ہے کہ ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز ایک بالائی مربوط پلیٹ فارم فراہم کرے گا، مگر یہ کسی بھی افواج کے اندرونی نظام میں دخل اندازی نہیں کرے گا۔ یوں ایک طرف مشترکہ کمانڈ کا مؤثر نظام قائم ہوگا، جب کہ دوسری طرف ہر سروس اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور مخصوص آپریشنل ذمے داریوں کے تحت اپنی شناخت اور فعالیت برقرار رکھے گی۔
یہ ماڈل اس لیے بھی ناگزیر تھا کہ نئی نسل کی جنگیں محض روایتی جنگی محاذوں تک محدود نہیں رہ گئیں۔ سائبر حملے، ہائبرڈ وار، معاشی دباؤ، معلوماتی محاذ آرائی اور پراکسی جنگ جیسے نئے خطرات اب عسکری حکمتِ عملی کا بنیادی حصہ ہیں۔ ایسے حالات میںمربوط، جامع اور ہم آہنگ حکمتِ عملی ہی دفاعی کامیابی کی ضمانت بنتی ہے۔
پاکستان کی مسلح افواج نے اندرونی محاذ پر بھی گہرے چیلنجز کا سامنا کیا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف دو دہائیوں پر محیط جنگ، بے شمار قربانیاں، لاکھوں شہریوں اور ہزاروں جوانوں کی لازوال جدوجہد اس بات کی گواہ ہے کہ پاکستان نے دنیا میں سب سے طویل اور مشکل ترین دہشت گردی کے چیلنج کا مقابلہ اپنے وسائل، اپنے عزم اور اپنے خون سے کیا۔ فیلڈ مارشل نے درست کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، مگر یہ امن کمزوری یا پسپائی سے نہیں بلکہ طاقت، قربانی اور ثابت قدمی سے حاصل کیا گیا ہے۔
اب بھی اگر دہشت گرد عناصر دوبارہ سر اٹھانے کی کوشش کریں یا بیرونی طاقتیں انھیں سہارا دینے لگیں، تو پاکستان ایسی کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔یہ لمحہ بھی قومی تاریخ میں اہمیت رکھتا ہے کہ ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کے قیام کے موقع پر تینوں مسلح افواج نے جس اتحاد، نظم اور پیشہ ورانہ عزم کا اظہارکیا، وہ اس حقیقت کا مظہر ہے کہ پاکستان کی دفاعی سوچ میں نہ صرف تسلسل ہے بلکہ مستقبل کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے ایک متحرک اور جدید نقطہ نظر بھی شامل کیا جارہا ہے۔ دنیا میں وہی ممالک محفوظ رہتے ہیں جو اپنی اندرونی صف بندی مضبوط رکھتے ہیں اور اپنی حدود کی حفاظت کے لیے واضح حکمتِ عملی اختیار کرتے ہیں۔
اس حقیقت کا اعتراف بھی ضروری ہے کہ پاکستان کی معاشرتی اور سیاسی استحکام کا دار و مدار بھی اس بات پر ہے کہ ریاست کے ادارے ہم آہنگی، نظم اور یکسوئی کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں۔ قوم اس امر سے بخوبی آگاہ ہے کہ دفاعی محاذ پر مضبوطی، داخلی استحکام سے براہ راست جڑی ہوتی ہے۔ مسلح افواج نے اپنی پیشہ ورانہ ذمے داریوں میں ہمیشہ سیاست سے بالاتر رہ کر ملک کی سلامتی اور تحفظ کو اولیت دی ہے اور آج بھی ملک کے دفاع کا مرکزی ستون وہی ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی سیاسی قیادت، سماجی اداروں اور معاشی ڈھانچے کو بھی اپنے اپنے دائرے میں ذمے داری نبھانا ہوگی، تاکہ پاکستان ایک ہمہ جہت مضبوط ریاست کے طور پر ابھر سکے۔
ریاستی سلامتی کے اس وسیع اور پیچیدہ منظرنامے میں پاکستان کی عسکری قیادت کے مضبوط موقف نے اس امرکو یقینی بنایا ہے کہ کوئی بھی قوت پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو چیلنج کرنے کی غلطی نہ کرے۔ پاکستان ایک امن پسند ملک ضرور ہے، مگر یہ امن دباؤ، خوف یا مصلحت کی بنیاد پر نہیں بلکہ اصول، انصاف اور خود اعتمادی کی بنیاد پر قائم ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تقریر اسی پالیسی کا ایک واضح اور غیر مبہم اظہار تھی۔پاکستان کے دفاعی ارتقا کا یہ نیا مرحلہ جہاں ایک جانب ہمارے ادارہ جاتی استحکام کو مضبوط کرتا ہے، وہیں مستقبل کی دفاعی حکمتِ عملی کو بھی ایک نئے راستے پر ڈال رہا ہے۔ یہ راستہ یکجہتی، جدیدیت، پیشہ ورانہ تربیت، داخلی ہم آہنگی اور خطے میں ذمے دارانہ کردار کا راستہ ہے۔ اسی راستے پر چل کر پاکستان نہ صرف اپنی سرحدوں کا دفاع مضبوط کرے گا بلکہ دنیا میں ایک امن پسند، باوقار اور ذمے دار ریاست کے طور پر اپنی شناخت مزید مستحکم کرے گا۔
یہ حقیقت اپنی جگہ مسلم ہے کہ پاکستان کو موجودہ دور میں جتنے پیچیدہ، متنوع اور کثیر جہتی خطرات کا سامنا ہے، شاید ہی کبھی پہلے رہا ہو۔ لیکن اس حقیقت سے بھی انکار ممکن نہیں کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ اپنے چیلنجز کو مواقع میں بدل کر دکھایا ہے۔ یہی جذبہ، یہی عزم اور یہی وحدت پاکستان کو ناقابل تسخیر بناتی ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ بیانات اسی ناقابل تسخیر تصورِ پاکستان کی توثیق کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہے کہ پاکستان ڈیفنس فورسز پیشہ ورانہ پاکستان کے پاکستان کی خود مختاری مسلح افواج پاکستان نے نہیں بلکہ کے خلاف چیف ا ف کیا ہے کرے گا ہے اور کے لیے
پڑھیں:
پی ٹی آئی نے اپنی اصلاح کا فیصلہ کرلیا، عمران خان سے ملاقاتیں روکنا مسئلے کا حل نہیں، بیرسٹر گوہر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی خود بہت سی چیزوں میں اپنی اصلاح کرنا چاہتی ہے، عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈالنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔
اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملاقات کرنا ہمارا قانونی حق ہے اور کئی عدالتی احکامات بھی اس کی تصدیق کرتے ہیں، مگر آج بھی ہمیں جیل جانے سے روکا گیا۔
مزید پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کا وقت ختم، کسی کو اجازت نہ ملی، بہنوں کا جیل کے قریب دھرنا جاری
انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ کشیدہ حالات ملک کے لیے خطرناک ہیں اور ملک مزید کسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ سیاست میں اختلافات ہو سکتے ہیں، مگر یہ دشمنی میں تبدیل نہیں ہونے چاہییں۔ ایک دوسرے کو نامناسب الفاظ سے نہیں پکارنا چاہیے۔ ہم خود بھی کئی معاملات میں اپنی اصلاح کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈالنا کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ہمیشہ مثبت کردار ادا کرتے رہے ہیں، اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بات چیت کے عمل کے لیے محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس کو مکمل اختیار دیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ کچھ دن پہلے ایک موقع آیا تھا کہ ممکنہ طور پر ڈائیلاگ ہوسکتا تھا۔ سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے نکالا جانا چاہیے اور حالات کو کشیدگی کی طرف نہیں جانا چاہیے۔
مزید پڑھیں: پنجاب اسمبلی: بانی پی ٹی آئی عمران خان پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور
انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ اور دیگر اداروں کو اپنے اپنے طریقے سے کام کرنا چاہیے۔ ہم نے سسٹم کے اندر رہ کر تبدیلی کی کوشش کی ہے، کیونکہ جذبات کی وجہ سے لوگ مایوسی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، اور ہم نے فوج کی کوششوں کو سراہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اصلاح بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ملاقاتیں وی نیوز