بھارت سے شکست پر شائقین کرکٹ بابر اعظم اور رضوان کو یاد کرنے لگے
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد شائقین کرکٹ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں، کوچ اور مینجمنٹ پر بری طرح سے برس پڑے۔
فائنل فور مرحلے کے پہلے میچ میں بھارت سے ایک مرتبہ پھر قومی کرکٹ ٹیم کی ناکامی پر کرکٹ کے مداحوں کا پیمانہ چھلک پڑا۔
شائقین کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ میچز کے مقابلے میں اس مرتبہ قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن ناقص فیصلے پاکستان کو لے ڈوبے۔
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں از سر نو تبدیلیوں کی ضرورت ہے، نئے کھلاڑیوں پر بھروسہ اچھا عمل ہے لیکن محمد رضوان اور بابر اعظم جیسے مستند سینیربیٹرز کی پاکستان ٹیم میں واپسی ناگزیر ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت کو 172 رنز کا ہدف دیا، جس کو انڈین ٹیم نے باآسانی حاصل کرلیا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایشیا کپ سپر فو مرحلہ: بھارت نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دیدی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ہائی وولٹیج مقابلے بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔
پاکستان کی جانب سے دیا گیا 172 رنز کا ہدف بھارت نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما نے 39 گیندوں پر 74 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 5 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
بھارت کے نائب کپتان شبمن گل نے 28 گیندوں پر8 چوکوں کی مدد سے 47 رنز سکور کیے جبکہ کپتان سوریا کمار یادو بغیر کھاتہ کھولے ہی حارث رؤف کی گیند پر ابرار احمد ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
بھارتی وکٹ کیپر بلے باز سنجو سمسن بھی حارث رؤف کا شکار بنے اور 17 گیندوں پر 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ تلک ورما نے 30 اور ہاردک پانڈیا نے 7 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2 جبکہ فہیم اشرف اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ایونٹ کے سپر فور کے بڑے مقابلے میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس جیت کر پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان 58 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا تاہم پاکستان کی پہلی وکٹ 21 رنز پر گئی، فخر زمان 9 گیندوں پر 15 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔
پاکستان کا دوسرا نقصان صائم ایوب کی صورت میں ہوا جب وہ 93 رنز کے مجموعی سکور پر 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئےجبکہ نئے آنے والے بلے بازحسین طلعت بھی زیادہ دیر صاحبزاہ فرحان کا کریز پر ساتھ نہ نبھا سکے اور 10 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
قومی ٹیم کو 115 رنز کے مجموعی سکور پر بڑا نقصان برداشت کرنا پڑا جب صاحبزادہ فرحان 58 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کیچ تھما بیٹھےجبکہ محمد نواز 19 گیندوں پر 21 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے شیوم دوبے نے 2 جبکہ کلدیپ یادو اور ہاردک پانڈیا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہےکہ گروپ میچ میں پاکستان کو بھارت نے 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔