Jang News:
2025-10-31@21:51:06 GMT

پاکستان میں صحافیوں پر حملوں میں 60فیصد اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT

پاکستان میں صحافیوں پر حملوں میں 60فیصد اضافہ

— فائل فوٹو 

فریڈم نیٹ ورک نے پاکستان میں صحافیوں پر حملوں سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کر دی۔

فریڈم نیٹ ورک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں صحافیوں پر حملوں میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے اظہارِ رائے کی آزادی کو خطرہ لاحق ہے۔

فریڈم نیٹ ورک کی سالانہ رپورٹ کے مطابق نومبر 2024ء سے ستمبر 2025ء کے دوران صحافیوں پر حملوں کے 142 واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں سے زیادہ تر کیسز پنجاب اور اسلام آباد سے رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے پہلے سال کے دوران 36 مقدمات درج کیے گئے جن میں سے 22 پیکا اور 14 پاکستان پینل کوڈ کے تحت تھے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: صحافیوں پر حملوں

پڑھیں:

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئیں، نادرا اور اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جمع کروادی

انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے میں عدم پیشی پر اِن کے ضامن کی جائیداد بھی ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

انسدادِ دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت میں علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے پر سماعت ہوئی۔

علیمہ خان 5 مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود آج بھی سماعت پر کارروائی کے لیے عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔

عدالت نے علیمہ خان کے ضامن کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیے، علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے عدالت نے پہلے ہی ضبط کیے ہوئے ہیں۔

دورانِ سماعت نادرا اور اسٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹس عدالت جمع کروائیں۔

عدالت میں نادرا کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق نادرا اور پاسپورٹ امیگریشن نے علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر رکھا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے بینکوں کو سرکلر جاری کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق میں 26 نومبر کے احتجاج پر مقدمہ درج ہے، مقدمے میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان نامزد ہیں۔

مقدمے میں علیمہ خان پر کارکنان کو پُرتشدد احتجاج پر اُکسانے اور کارِ سرکار میں مداخلت کرنے کا الزام ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں 10 ہزار ارب کا اضافہ
  • ایک سال میں حکومتی قرضوں میں 10 ہزار ارب روپے کا اضافہ، مجموعی قرض 84 ہزار ارب سے تجاوز کر گیا
  • پاکستان میں صحافیوں پر حملوں میں 60 فیصد اضافہ
  • پاکستان میں صحافیوں پر حملوں اور جرائم میں 60 فیصد اضافہ
  • سڑکوں پر قائم جائے کے ہوٹلوں کیخلاف مہم جاری ، کمشنر کو رپورٹ پیش
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ
  • برازیل: ڈرگ مافیا کےخلاف بڑا کریک ڈداﺅن‘ ہلاکتوں میں اضافہ
  • 26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئیں، نادرا اور اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جمع کروادی
  • افغانستان کے کابل دریا پر ڈیم منصوبے پاکستان کا آبی بحران گہرا ہونیکا خدشہ