اسلام آباد:

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل دے دی۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنانے کے لیے وزیراعظم سے تعاون مانگا۔

وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کی حمایت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق وفاقی وزیر احسن اقبال کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی۔ مسلم لیگ ن کی کمیٹی پیپلز پارٹی کی کمیٹی سے مذاکرات کرے گی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی پہلے ہی اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کر چکی ہے۔

پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کی حمایت سے آزاد کشمیر میں اپنا وزیر اعظم لانا چاہتی ہے لیکن ن لیگ نہ مانی تو پیپلز پارٹی 20 فارورڈ بلاک کے اراکین سے رابط کرے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی

پڑھیں:

حکومت سازی ہمیشہ نمبرز کی بنیاد پر ہوتی ہے، اور اسی اصول پر پیپلز پارٹی اپنا فیصلہ کرے گی،قمرزمان کائرہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ختم ہو گیا۔ اجلاس کے بعد رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی صدرِ مملکت سے مشاورت کرے گی، اور فائنل میٹنگ کے بعد میڈیا کو تمام تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر میں اپوزیشن میں بیٹھنے کے فیصلے سے پیپلز پارٹی کو تاحال آفیشلی طور پر آگاہ نہیں کیا۔ “سنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے فیصلہ کر لیا ہے، تاہم ہمارے پاس اس بارے میں کوئی باضابطہ اطلاع نہیں آئی،” کائرہ نے کہا۔

پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت سازی ہمیشہ نمبرز کی بنیاد پر ہوتی ہے، اور اسی اصول پر پیپلز پارٹی اپنا فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی اور سیاسی معاملات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
  • آزاد کشمیر میں نئی حکومت: ن لیگ کسی حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی، راجہ فاروق حیدر
  • آزاد کشمیر میں حکومت سازی: وزیراعظم نے احسن اقبال کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی
  • آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے پیپلزپارٹی متحرک، صدر زرداری کا وزیراعظم سے رابطہ
  • آزاد کشمیر میں حکومت سازی: پیپلز پارٹی متحرک، صدر زرداری کا وزیراعظم سے رابطہ
  • آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی کوششیں، آئین ساز اسمبلی میں پارٹی پوزیشن کیا ہے؟
  • صدر زرداری کا کشمیر میں حکومت سازی کیلئے شہباز شریف سے فون پر رابطہ   
  • صدر زرداری کا کشمیر میں حکومت سازی کیلئے شہباز شریف سے فون پر رابطہ
  • حکومت سازی ہمیشہ نمبرز کی بنیاد پر ہوتی ہے، اور اسی اصول پر پیپلز پارٹی اپنا فیصلہ کرے گی،قمرزمان کائرہ