Al Qamar Online:
2025-12-09@06:28:08 GMT

پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی پیشکش قبول کرلی

اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT

پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے دی جانے والی پیشکش قبول کر لی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ کی جانب سے دی گئی پیشکش کو پی ٹی آئی نے قبول کر لیا جس میں بانی چیئرمین عمران خان کو جیل میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اکثریتی اراکین نے اس فیصلے کی حمایت کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں پی ٹی آئی کے وکلا، سینیٹرز اور اراکینِ قومی اسمبلی کو شامل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رانا ثناءاللہ نے گزشتہ روز باضابطہ طور پر کمیٹی تشکیل دینے کی پیشکش کی تھی جسے اب پی ٹی آئی کی قیادت نے قبول کرلیا ہے۔

پی ٹی آئی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ کمیٹی کی سربراہی رانا ثناءاللہ ہی کریں گے جبکہ پی ٹی آئی کے نمائندے اور وکلاء کمیٹی کے ہمراہ جیل جا کر سہولیات کا براہِ راست جائزہ لیں گے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ انہیں واضح طور پر دکھایا جائے کہ ان کے بانی چیئرمین کو جیل میں کون کون سی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قبول کر

پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین تحریک انصاف تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین تحریک انصاف تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

ایکسپریس کے مطابق الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کے خط کا جواب دے دیا، خط کے جواب میں الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ آپ نے 13 نومبر کو درخواست کی کہ آزاد سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت تسلیم کی جائے۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز کیس زیر التواء ہے لاہور ہائیکورٹ سے اسٹے آرڈر پی ٹی آئی نے لے رکھا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق آپ کو بطور چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم نہیں کیا جا سکتا اور آپ کو کوئی قانونی حق بھی حاصل نہیں۔

مظفرآباد اور گردونواح میں زلزلہ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کو واضح پیغام دیا گیا، مذاق سمجھا تو نقصان اٹھائیں گے: رانا ثناء
  • بانی پی ٹی آئی بانی ایم کیوایم کے راستے پرتیزی سےگامزن ہیں، وہ جلد اپنے انجام کو پالیں گے، رانا ثنا اللہ
  • پی ٹی آئی انجام کی طرف بڑھ رہی ہے،عمران خان کیخلاف غداری کا مقدمہ چل سکتا ہے،رانا ثنا اللہ
  • عمران خان کو دی جانے والی سہولیات کے جائزے کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے حکومت کی پیشکش قبول کرلی
  • تحریک انصاف نے رانا ثنا اللہ کی پیشکش قبول کرلی
  • جاتی امراء، شریف خاندان کی بیٹھک، تحریک انصاف کے مستقبل پر غور
  • تحریک انصاف کی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ محاذ آرائی جاری، انجام کیا ہوگا؟
  • الیکشن کمیشن کا بیرسٹر گوہر کی بطور چیئرمین پی ٹی آئی تقرری قبول نہ کرنے کا فیصلہ
  • الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین تحریک انصاف تسلیم کرنے سے انکار کر دیا