سڑکوں پر قائم جائے کے ہوٹلوں کیخلاف مہم جاری ، کمشنر کو رپورٹ پیش
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) روڈ سائیڈ چائے خانوں اور ہوٹلوں کے خلاف مہم جاری۔ہے جمعرات کو مہم چائے خانوں روڈ سائڈ ہوٹلوں کے علاوہ غیر قانونی پارکنگ غیر قانونی بس اسٹینڈ اور اسپتالوں کے سامنے قائم تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا گیا ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر کراچی کو اپنے اپنے ضلع میں اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں پولیس اور بلدیاتی اداروں کے تعاون سے جاری مہم کیں کاررائیوں کی رپورٹ پیش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی شرقی اور وسطی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی اوپن اسپیز پر قائم چاے خانو ں ہوٹلز سمیت مجموعی طور پر41 تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی۔ رپوٹ کے مطابق دو روز میں 79 روڈ سائد ہوٹلوں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا آپریشن میں کرسیاں میزیں اور کاونڑز اور دیگر تجاوزات کاا سامان ضبط کر لیا گیا یا توڑ پھوڑ دیا گیا رپورٹ کے مطابق ضلع جنوبی میں چار ضلع شرقی میں تین، ضلع وسطی میں سات اور، ضلع کورنگی میں 27 غیر قانونی سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم چاہے خانے اور ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کرکے انھیں ہٹا دیا گیا اور سامان ضبط کر لیا گیا۔ کارروائی میں 6 غیر قانونی پارکنگ کا بھی خاتمہ کیا گیا۔تین ملیر تین کورنگی جبکہ دوبارہ قائم ہونے والے 10 غیرقانونی بس اسٹینڈ کا بھی خاتمہ کیا گیا۔مختلف اسسٹنٹ کمشنر نے مقدمات درج کئے۔ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو کے مطابق ضلع جنوبی میں کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کے ساتھ مل کر رفیقی شہید اسپتال روڈ اور جناح اسپتال اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آ ف چائلڈ ہیلتھ کے سامنے اور اطراف قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔ کراچی کنٹونمنٹ بورڈ نے تجاوزات کا سامان ضنبط کر لیاگیا۔ علاوہ ازیں ضلع جنوبی میں موسی لین لیاری میں چائے خانے ختم کئے گئے۔ آرام باغ میں پاکستان چوک س نشتر روڈ سے تجاوزات ہٹائی گئیں اور دکانوں کے سامنے کرسیاں اور،میزیں ضبط کی گئیں عبد اللہ شاہ غازی کلفٹن بلاک نمبر چار سے تجاوزات کاخاتمہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شرقی ابرار جعفر کے مطابق شہید ملت روڈ پر روڈ سائڈ پر قائم پراٹھا سینٹر ہٹایا گیا سامان ضبط کر لیا گیا۔ علاوہ ازیں شرقی ضلع میں ایم سی بی بنک حسن اسکوائر سے عصر شیریں تک روڈ سائڈ پر قائم دیرینہ فوڈ اسٹریٹ جس پر مہران سجی، کوئٹی سجی اور بولان سجی کو سیل کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو کے مطابق ماڈل کالونی میں خورشید بیگم مین کالا بورڈ لانڈھی مین چار غیرقانونی ہوٹلز سیل کر دئے گئے جبکہ لانڈھی میں غازی ریسٹورنٹ غازی ریسٹورنٹ نمنر 2، کیفے شکی ٹی پوائنٹ، نورانی فوڈس، الہانی ٹی پوائنٹ بھولو ریسٹورنٹ زم زم ٹی پوائنٹ کو سیل کر دیا گی کورنگی ڈپٹی کمشنر کے مطابق شان چورنگی پر ایک آیسکریم پارلر کو سیل کیا گیا جبکہ ایک ہوٹل کا فرنٹ اسٹرکچر کومنہدم کر دیا گیا اسی ہوٹل سے چالیس کرسدیا ضبط کر لی گئیں علاوہ ازیں کورنگی ہی میں ماشااللہ ہوٹل نیو کوئیٹہ اسلامیہ ہوٹل اور نیو کوئٹہ المبارک ہوٹل اور نیو کوئٹہ مرحبہ ہوٹل سمیت چار روڈ سائڈ ہوٹل سیل کردئے گئے.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے خلاف کارروائی خاتمہ کیا گیا ڈپٹی کمشنر تجاوزات کا کے مطابق روڈ سائڈ دیا گیا سیل کر
پڑھیں:
گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمنز ٹیم کا سری لنکا ٹور: ٹی20 سیریز نئے مقام پر منتقل، کس کا پلڑا بھاری؟
آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ 2025-29 کے تحت کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پاکستانی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے باعث مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز ہی بنا سکی۔
سری لنکا کی جانب سے اوپنرز وشمی گوناتنے اور کپتان چماری اتھاپتھو نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور ابتدائی 5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 31 رنز بنائے۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے نصف سینچری شراکت بھی قائم کی جو سری لنکا کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں کسی بھی اوپننگ جوڑی کی 5ویں ففٹی پارٹنرشپ تھی۔
پاکستانی اسپنرز کے اٹیک پر آنے کے بعد سری لنکن بیٹنگ کی رفتار سست پڑ گئی۔ نشرہ سندھو نے پہلے وشمی گوناتنے کو آؤٹ کیا جبکہ بعد ازاں کپتان چماری اتھاپتھو کو بھی بولڈ کر دیا۔
اتھاپتھو اور حسینی پریرا نے دوسری وکٹ کے لیے 53 رنز جوڑے تاہم اس کے بعد پاکستانی بولرز نے میچ پر گرفت مضبوط کر لی۔ نیلکشیکا سلوا اور کویشا دلہاری کے درمیان 5ویں وکٹ کے لیے 42 رنز کی شراکت کے علاوہ کوئی بڑی پارٹنرشپ نہ بن سکی جبکہ آخری 7 اوورز میں سری لنکا نے 32 رنز کے عوض 5 وکٹیں گنوا دیں۔
مزید پڑھیے: فاطمہ ثنا نے تاریخ رقم کر دی، ویمنز دی ہنڈرڈ کھیلنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر بن گئیں
پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 42 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
گل فیروزہ کی مسلسل چوتھی نصف سینچری211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے پراعتماد آغاز کیا۔ اوپنر گل فیروزہ نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل چوتھی ون ڈے نصف سینچری اسکور کی۔
انہوں نے ابتدائی پاور پلے میں جارحانہ انداز اپنایا اور صدف شمس کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 58 رنز کی شراکت قائم کی۔
Pakistan women beat Sri Lanka women by 5 wickets in the first One-Day International of the three-match series in Hambantota today.@TheRealPCBMedia @TheRealPCB #News #RadioPakistan https://t.co/5cesGghrAK
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) July 23, 2026
بعد ازاں گل فیروزہ اور سدرہ امین نے دوسری وکٹ کے لیے 90 رنز کا اہم اضافہ کیا جس نے پاکستان کی فتح کی بنیاد رکھ دی۔
مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈکپ فوٹو شوٹ میں فاطمہ ثنا اور جے شاہ کا مصافحہ توجہ کا مرکز بن گیا
گل فیروزہ نے 77 گیندوں پر 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ صدف امین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 94 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔
پاکستان نے مطلوبہ ہدف 45 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور یوں سیریز کا آغاز کامیابی سے کیا۔
آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشنیہ پاکستان ویمنز ٹیم کی مسلسل 5ویں ون ڈے فتح ہے جس کے بعد قومی ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیے: فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ 25 جولائی کو ہمبنٹوٹا میں ہی کھیلا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ویمنز بمقابلہ سری لنکا پاکستان ویمنز ٹیم کی فتح سدرہ امین صدف شمس فاطمہ ثنا گل فیروزہ