پنجاب: غیر قانونی اسلحے کی نشاندہی، ضبطگی، تادیبی ایکشن کی رپورٹ طلب
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
محکمۂ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر سے غیر قانونی اسلحے کی نشاندہی، ضبطگی، تادیبی ایکشن کی رپورٹ طلب کر لی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے اس ضمن میں صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز، سی سی پی او لاہور، ڈی پی اوز، سی پی اوز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں 3 دن میں ضبط شدہ اسلحے کی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلے میں اسلحہ، ماڈل، سیریل نمبر، ایف آئی آر، ملزمان، کسٹڈی کی تفصیلات دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ تمام ڈیٹا محکمۂ داخلہ اور کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کو بھجوایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں گرفتار دو ملزمان کی ضمانت منظورمحکمۂ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق محکمۂ داخلہ غیر قانونی اسلحے کے خاتمے کے لیے مؤثر اور ڈیٹا بیسڈ حکمتِ عملی پر کام کر رہا ہے، صوبے بھر میں انفرادی و ادارہ جاتی اسلحہ لائسنسز اور ڈیلر شپ کی مکمل اسکروٹنی کی گئی ہے۔
ترجمان محکمۂ داخلہ پنجاب کا یہ بھی کہناہے کہ اسلحہ لائسنس کے حوالے سے تمام مراحل کو نادرا کی مدد سے کمپیوٹرائزڈ کیا جا چکا ہے، حکومتِ پنجاب ناجائز اسلحے کے حوالے سے زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: داخلہ پنجاب
پڑھیں:
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور سہولت کار بھی پکڑے گئے
---فائل فوٹوبلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
سیکیورٹی کے ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور ان کے زیرِ استعمال موٹرسائیکلیں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں تنظیم کے متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ مزید ممکنہ خطرات کا خاتمہ کیا جا سکے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سراہا ہے۔