شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈاپور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن بھی عدالت پیش نہ ہوئے۔عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی۔
اصول بنالیا ہے کسی کی پگڑی نہیں اچھالیں گے: چیئرمین نیب
یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: علی امین
پڑھیں:
سندھ میں سرداری نظام ناسور بن چکا: ام رباب چانڈیو
ام رباب چانڈیو—ضلع دادو سے تعلق رکھنے والی ام رباب چانڈیو نے کہا ہے کہ سندھ میں سرداری نظام ناسور بن چکا، جس سے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
دوران سماعت ایم پی اے سردار احمد چانڈیو، ایم پی اے برہان چانڈیو اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، ملزمان کے وکیل کے حتمی دلائل مکمل نہ ہونے پر سماعت 9 گھنٹے بعد ملتوی کر دی گئی۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ام رباب چانڈیو نے کہا کہ تہرے قتل کا کیس صرف میرے گھر کا مسئلہ نہیں، میری جدوجہد ہر مظلوم کے انصاف کی جنگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں سرداری نظام ناسور بن چکا، ہزاروں لوگ متاثر ہیں، عدالتی تاخیر کی وجہ سے لوگ کیسز نہیں لڑتے، ظلم کے خلاف سر پر کفن باندھ کر کھڑی ہوں عدالت انصاف کرے گی۔