مریم نواز راشن کارڈ کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری ,13 لاکھ سے زائد محنت کش مستفید
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
کلیم اختر: پنجاب میں مریم نواز راشن کارڈ کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
صوبائی وزیر لیبر منشاءاللہ بٹ کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں کارڈز کی تقسیم منظم انداز میں کی جا رہی ہےاور اس عمل کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جو شکایات کا فوری ازالہ بھی کر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک 13 لاکھ 76 ہزار محنت کشوں میں راشن کارڈز تقسیم کیے جا رہے ہیں جبکہ جلد ہی یہ عمل مکمل کر لیا جائے گا۔
لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لیے ورکرز ویلفیئر اسکولوں میں جدید آئی ٹی لیبز بھی قائم کی جا رہی ہیں تاکہ مزدوروں کے بچوں کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
عظمیٰ بخاری کی رہائشگاہ پر وزیراعلیٰ پنجاب کی سالگرہ تقریب‘ کیک کاٹا گیا
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی رہائشگاہ پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری شازیہ رضوان اور بیٹ رپورٹرز بھی موجود تھے۔ عظمٰی بخاری نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی دراز عمر، صحت اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے مشکل ترین حالات میں اپنے والد میاں نواز شریف کا حوصلہ بن کر پاکستانی بیٹیوں کے لیے ایک مثالی کردار ادا کیا۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مریم نواز کی سیاسی جد و جہد، قیادت اور طرزِ حکمرانی، نواز شریف کی تربیت کا عملی عکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی، خوشحالی اور جدیدیت کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔