تونسہ میں پنجاب خیبرپختونخوا سرحدی پٹی پر دہشتگردوں سے سرکاری سکول کا قبضہ واپس لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق سکول کھول کر تدریسی عمل دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔چند روز قبل دہشت گردوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول کے گیٹ پر رقص کیا تھا اور علاقے میں راستے پر بارودی سرنگ بچھائی تھی۔بعدازاں ڈسٹرکٹ پولیس کی سربراہی میں سرحدی پٹی پر آپریشن کیا گیا، اس دوران بارودی سرنگوں کی صفائی کی گئی اور سکول کا قبضہ واپس لے کر تدریسی عمل کا دوبارہ آغاز کروا دیا گیا۔ڈی پی او نے سکول کے بچوں میں تحائف تقسیم کیے اور انہیں تسلی بھی دی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے حوالے سے اہم اعلان

 سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہیں اور پنشن معمول سے پہلے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر کی تنخواہیں اور پنشن جمعہ 31 اکتوبر 2025 کو جاری کی جائیں گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یکم اور 2 نومبر کو ہفتہ اور اتوار کو سرکاری تعطیلات ہیں، اس لیے یہ فیصلہ بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا۔ سیکشن آفیسر (ایف آر) محمد یونس کے دستخط والے خط میں اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو 31 اکتوبر تک تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سرکلر تمام انتظامی سیکرٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ماتحت محکموں کے سربراہان کو بھی بھیج دیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور گورنر اور وزیراعلیٰ کے دفاتر کو بھی فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی عوام نے بھارت سے بہہ کر آئے 300 جانور امانت قرار دے کر واپس کردیے
  • پاکستانیوں نے سیلاب میں بہہ کر آنیوالے جانوروں کو سرحد پار واپس بھیج دیا
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا اڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر مختصر دھرنا، پھر واپس روانہ
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اڈیالہ کے باہر احتجاج کے بعد عمران خان سے ملاقات کیے بغیر واپس روانہ
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے حوالے سے اہم اعلان
  • علی امین گنڈاپور کی سابق کابینہ کو دی گئی سرکاری مراعات اب تک واپس نہ لی جا سکیں
  • محسن نقوی کا پختونخوا حکومت سے واپس گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان
  • وفاقی وزیر داخلہ کا خیبرپختونخوا کی واپس کردہ بلٹ پروف گاڑیاں فوری طور پر بلوچستان بھیجنے کا اعلان
  • بلٹ پروف گاڑیاں: خیبرپختونخوا نے واپس کیں بلوچستان نے مانگ لیں دہشتگردی کے محاذ پر سیاسی گرما گرمی