ٹریفک پولیس نے 24 گھنٹے کے دوران 2 کروڑ15 لاکھ روپے سے زائد کے ای چالان جاری کردیے
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
ٹریفک پولیس کی جانب سے ای چالان نظام کےنفاذ کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پرکارروائیاں جاری ہیں،ٹریفک پولیس نےچوبیس گھنٹوں کے دوران 2 کروڑ15 لاکھ روپے سے زائد کے 4301 الیکٹرانک چالان جاری کردیئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق شہرِقائد میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ای چالان نظام کےنفاذ کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پرکارروائیاں جاری ہیں،ٹریفک پولیس کی جانب سے ای چالان نظام کے تحت مجموعی طور پر 4301 الیکٹرانک چالان جاری کردیئے گئے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سیٹ بیلٹس کی خلاف ورزی پر 2290، اووراسپیڈنگ پر 845،بغیر ہیلمیٹ پر 655 چالان کئے گئے، ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ے کہ ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر 306، موبائل فون کے استعمال پر162،رانگ وے پر33 چالان کئے گئے۔
ترجمان ٹریفک کے مطابق لین لائن کے غلط استعمال پر 21،غیر قانونی پارکنگ پر 15، اوورلوڈنگ 4،رانگ وے پر ون وے اسٹریٹ پر16، کالے شیشوں پر 3، اسٹاپ لین کی خلاف ورزی پر 6 غلط پارکنگ پر 15 چالان کیے گئے ہیں۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق فیس لیس ای ٹکٹنگ نظام کے افتتاح کے بعد ابتدائی 6 گھنٹوں میں 2662 اورمنگل کے روز رات 12 بجے تک مجموعی طور پر 4301 ای ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق یہ نظام شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اورمؤثرنگرانی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اور عوامی تعاون سے یہ نظام مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
شہریوں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ شہرمیں ٹریفک کا نظام بہتر ہواورحادثات میں کمی لائی جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹریفک قوانین کی ترجمان ٹریفک ٹریفک پولیس کے مطابق کی خلاف نظام کے
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔