سکھ برادری کا مذہبی تہوار، 2100 سکھ بھارتیوں کو پاکستانی ویزے جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی ۔ فوٹو فائل
پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کے سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جاری شدہ ویزوں کی کل تعداد 2100 سے زائد ہے۔
ترجمان کے مطابق ویزے باباگرونانک دیوجی کی سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کےلیے جاری کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ تقریبات 4 تا 13 نومبر 2025ء تک پاکستان میں منعقد ہوں گی، جس میں سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد میں آمد متوقع ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔