بھارت نے 11 پاکستانی ماہی گیر گرفتار کر لیے، کشتی بھی تحویل میں لے لی
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
بھارت نے سمندر میں رزق کی تلاش میں جانے والے 11 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ان کی کشتی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔ کوسٹل میڈیا سینٹر کے ترجمان کمال شاہ نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کی جیلوں سے رہائی پانے والے 54 پاکستانی ماہی گیر وطن واپس پہنچ گئے
ترجمان کے مطابق تمام گرفتار ماہی گیر کراچی کے ساحلی علاقے ابراہیم حیدری سے تعلق رکھتے ہیں۔ کمال شاہ نے بتایا کہ یہ تمام افراد ایک ہی خاندان کے ہیں جو روزگار کی تلاش میں گئے تھے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستانی ماہی گیروں کی گرفتاری کا یہ سلسلہ تشویشناک ہے اور متعلقہ حکام کو اس معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھانا چاہیے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہوسکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ابراہیم حیدری بھارت پاکستان کمال شاہ کوسٹل میڈیا سینٹر ماہی گیر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ابراہیم حیدری بھارت پاکستان کمال شاہ ماہی گیر پاکستانی ماہی گیر
پڑھیں:
موسیٰ خیل، آگ پر چلنے کا حکم دینے والے جرگے کے اراکین گرفتار
ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی فیصلے کرنیوالے جرگے کے چھ اراکین کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں آٹھ افراد کو انگاروں پر چلنے پر مجبور کرنے والے جرگے کے چھ اراکین کو گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک نے بتایا کہ موسیٰ خیل کے علاقے کوٹ خان محمد میں ایک دکان میں چوری کا واقعہ ہوا۔ دوکاندار نے واقعہ کے حوالے سے جرگہ بلایا۔ جس میں جرگے کے ممبران نے چوری کے شبے پر آٹھ افراد کو دہکتے انگاروں پر چلایا۔ آگ پر چلانے کے باوجود آٹھ افراد میں سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔ ڈی سی موسیٰ خیل نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی جرگے کا انعقاد کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے جرگہ میں موجود سات افراد کو نامزد کیا ہے۔ ان میں سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ باقی افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ان کو صبح تک گرفتار کر لیا جائے گا۔