سڈنی فائرنگ واقعہ: بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر پاکستانی نوجوان کی وضاحت
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے جس پاکستانی نوجوان کو حملہ آور قرار دیا جا رہا تھا وہ خود سامنے آگیا۔
ایک ویڈیو بیان میں نوید اکرم نے کہا کہ میں 2018 سے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں رہ رہا ہوں، اور میں نے یہیں سے ماسٹرز کیا، اور اب ایک کمپنی چلا رہا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ آج سڈنی میں ہونے والا فائرنگ کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، کہیں پر بھی ایسا نہیں ہونا چاہیے، لیکن بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اس حملے کی ذمہ داری مجھ پر عائد کررہے ہیں جو من گھڑت ہے۔
نوید اکرم نے کہاکہ میری فیس بک سے تصویر اٹھا کر سوشل میڈیا پر پھیلایا جارہا ہے کہ پاکستانی نوجوان سڈنی حملے میں ملوث ہے۔
انہوں نے کہاکہ جو بھی میرے چاہنے والے دیکھ رہے ہیں وہ ایسی پوسٹس کو رپورٹ کریں، اور میرا ساتھ دیں کیوں کہ یہ بہت سنگین معاملہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
بھارت: شادی کے دباؤ پر نوجوان نے محبوبہ کو قتل کر دیا
بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع لدھیانہ میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے شادی کے لیے دباؤ ڈالنے پر اپنی محبوبہ کو قتل کر دیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ لدھیانہ کے ایک ہوٹل میں پیش آیا۔ دورانِ قیام، خاتون اور اس کے ساتھی امیت نشاد کے درمیان شادی کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی، جس کے دوران خاتون نے مبینہ طور پر تیز دھار آلے سے نشاد کو زخمی کر دیا۔ شدید زخمی ہونے پر برہم ہو کر نشاد نے خاتون کو گلا گھونٹ کر مار ڈالا اور موقع سے فرار ہو گیا، تاہم پولیس نے بعد ازاں اسے گرفتار کر لیا اور زخمی ہونے کے باعث علاج کے لیے چندی گڑھ کے اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی اور اس کا اپنے شوہر کے ساتھ طلاق کے مقدمے کی وجہ سے قانونی معاملات چل رہے تھے۔ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحویل میں لے لی گئی ہے۔