بہاولنگر: مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والے شخص کو قید و جرمانے کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
بہاولنگر میں مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والے شخص کو 4 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔
سینئر سول جج محمد ضیاء خان نے مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید 14 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔
ملزم کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کروایا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
غیر قانونی کال سینٹر کیس: ملزم ارمغان کی مقدمے سے نام خارج کرنے کی درخواست
فوٹو: فائلجوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف غیرقانونی کال سینٹر چلانے کے کیس میں ملزم نے مقدمے سے نام خارج کرنے کی درخواست دائر کردی، عدالت نے تفتیشی افسر سے جواب طلب کرلیا۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ملزم ارمغان کا غیر قانونی کال سینٹر سے کوئی تعلق نہیں ہے، اسے بد نیتی کی بناء پر نامزد کیا گیا ہے، ملزم کے خلاف جرم 2018 کا بتایا جارہا ہے جبکہ مقدمہ 2025 میں درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کے والد اور امریکا میں قائم کمپنی کو سلور نوٹس جاری کرنے کی سفارش مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا والد کامران اصغر قریشی گرفتار ارمغان کیس، انسداد منی لانڈرنگ کی IG سے تفصیلات فراہم کرنیکی درخواستدرخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کیس کے تفتیشی افسر نے تاحال کیس کا حتمی چالان جمع نہیں کروایا ہے، پراسیکیوشن کو کیس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم ارمغان کا کیس سے خارج کیا جائے۔
عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر و دیگر سے جواب طلب کرلیا جبکہ کیس کا حتمی چالان جمع نہ کروانے پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 11 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔