باصلاحیت اور ذہین طلبہ میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز آج سے ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت باصلاحیت اور ذہین طلبامیں ایک لاکھ لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز آج (جمعرات)سے ہوگا۔ اس حوالے سے خصوصی تقریب جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہو گی۔وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ اسکیم کیلیے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔ سرکاری اور غیر سرکاری یونیورسٹیوں کی جانب سے میرٹ پر قابل اور ذہین نوجوانوں کی فہرستیں مرتب کی گئیں۔ میرٹ پر ایک لاکھ طلبا کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔اس حوالے سے افتتاحی تقریب جمعرات کو کنونشن سینٹر میں ہوگی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لیپ ٹاپ
پڑھیں:
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم مضبوط اور باصلاحیت ہے: سلمان علی آغا
پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایک نہایت باصلاحیت ٹیم موجود ہے، پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کچھ کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے جبکہ چند نئے چہرے بھی شامل کیے گئے ہیں۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ میں ٹیم کی قیادت کرنے پر پُرجوش ہوں اور شاندار سیریز کھیلنے کی امید رکھتا ہوں، ہم نے بنگلادیش کے خلاف ہوم سیریز میں بہترین کارکردگی دکھائی تھی اور آئندہ سیریز میں بھی اچھے نتائج کی توقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد اپنے پلان پر تسلسل کے ساتھ عملدرآمد کرنا ہے، پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم ہمیشہ سے بہت مضبوط رہی ہے اور کسی بھی حریف کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ اگرچہ چند کھلاڑی دستیاب نہیں ہیں، تاہم جنوبی افریقہ ایک عمدہ ٹیم ہے اور اس کے پاس اب بھی باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں۔