’انشیئیٹ آئیڈینٹیٹی‘‘ ورکشاپ لیاری کے طلباو طالبات نے کامیابی سے مکمل کرلی
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیاری کے نجی سرکاری اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں خود شناسی پیدا کرنا اور انہیں مستقبل کے مشکل سفر کو آسان بنانے کے بارے میں سیکھنے کی صلاحیتوں کا اجاگر کرنا اور موثر کیریئر کے راستے تلاش کرنے میں مدد دینا یہ قابل ستائش اقدام ہے۔ ان خیالات کا اظہارآئیڈینٹیٹی پاکستان کی بانی سلوماز ریگی نے کرن فائونڈیشن کے اشتراک سے لیاری کے نجی سرکاری اسکول میں منعقدہ ’’انشیئیٹ آئیڈینٹیٹی‘‘ کیریئر کاو ¿نسلنگ پر مبنی ورکشاپ میں کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ آئیڈینٹیٹی پاکستان کی ایک کوشش نوجوانوں میںتعلیمی سرگرمیاں اجاگر کرنا ہے جس کا مقصد طلباء و طالبات اپنی قوت، ماحول اور روایتی راستوں سے آگے بڑھ کر مستقبل میں بہترین مواقع تلاش کرنے میں آسانی ہوسکے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جمعیت طالبات کے زیراہتمام شہر بھر میں “ینگ فرنٹیئرز کیمپ”
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-02-3
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طالبات پاکستان ، کراچی مقام کے شعبہ بزم گل کی جانب سے شہر بھر میں “ینگ فرنٹیئرز کیمپ” کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کیمپس 69 مقامات پر منعقد ہوئے جن میں ایک ہزار سے زائد بچیوں نے شرکت کی۔ کیمپ کے دوران بچیوں کی فکری، اخلاقی اور جسمانی نشوونما کے لیے متنوع سرگرمیاں کروائی گئیں جن میں اسماء الحسنیٰ سیشنز، مباحثے، تحریری مقابلے، سیرت النبی ﷺ کے واقعات، مسلم قائدین پر لیکچرز، پوسٹر و ماڈل میکنگ اور مختلف کھیل شامل تھے۔کیمپ کا مقصد بچیوں کو ایک مثبت ماحول فراہم کرنا تھا تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں، فکری و اخلاقی طور پر تربیت پائیں اور بزمِ گل کے تحت منظم ہوکر “نیک بنو، نیکی پھیلاؤ” کے پیغام کو عام کریں۔