ویرات کوہلی کے نئے ریسٹورینٹ کی قیمتوں نے سب کو حیران کردیا، نئی بحث چھڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے ممبئی میں بالی ووڈ کے لیجنڈ کشور کمار کے سابقہ بنگلے کو تبدیل کر کے اپنا پہلا فائن ڈائننگ ریسٹورنٹ ’ون 8 کمیون‘ قائم کر دیا ہے، جس کے مینیو کی قیمتوں نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ: بھارتی نوجوان ریسٹورنٹ میں کھانے کے بعد 200 پاؤنڈ کا بل ادا کیے بغیر فرار
ذرائع کے مطابق، ایک پیالہ اسٹیمڈ چاول کی قیمت 318 روپے (تقریباً 14 درہم) جبکہ ایک تندوری روٹی کی قیمت 118 روپے (تقریباً 5 درہم) ہے۔ کچھ صارفین نے اسے مہنگا قرار دیا، وہیں کچھ نے قیمتوں کو فائن ڈائننگ کے تجربے کا حصہ قرار دے کر اس کا دفاع کیا۔ تاہم ریسٹورنٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اعلیٰ معیار کے اجزاء، خاص طور پر تیار کردہ نسخے اور جُوہو کے مہنگے علاقے کی اہمیت شامل ہے۔
ون 8 کمیون، ویرات کوہلی کے مشہور جرسی نمبر 18 کے نام سے منسوب ہے، بالی وڈ کی یادوں، جدید فن تعمیر اور عالمی کھانوں کو ایک منفرد ماحول میں پیش کرتا ہے۔ گوری کنج کے نام سے معروف یہ پراپرٹی کبھی کشور کمار کے خاندانی گھر کے طور پر مشہور تھی، اب اسے شیشے کی چھت، قدرتی روشنی اور کلاسیکی آرائش کے ساتھ ایک پرتعیش ریسٹورنٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
مینیو میں ویرات کوہلی کی سبزی خور طرز زندگی کے مطابق ڈشز اور سمندری کھانے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایک مخصوص سیکشن ’ویرات کے پسندیدہ‘ کے نام سے ہے، جس میں کرکٹر کی ذاتی پسندیدہ ڈشز شامل ہیں، تاکہ کھانے والے کو ویرات کوہلی کی پسند کا تجربہ مل سکے۔
یہ بھی پڑھیں: ریسٹورنٹ میں چوہا گھومنے کی ویڈیو وائرل، ’یہ چوہے نہیں فوڈ انسپکٹر ہیں جو صفائی چیک کر رہے ہیں‘
کرکٹ اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے امتزاج کے ساتھ، ون 8 کمیون جُوہو کا یہ ریسٹورنٹ جلد ہی شہر کے سب سے زیادہ زیرِ بحث سلیبریٹی ڈائننگ پوائنٹس میں شامل ہو گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کشور کمار ویرات کوہلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ویرات کوہلی ویرات کوہلی
پڑھیں:
میں حیران رہ گئی کہ وہ میرا نام کیسے جانتے تھے، دیویا دتہ کی شاہ رخ خان سے پہلی ملاقات کا دلچسپ قصہ
2 نومبر کو جب شاہ رخ خان اپنی 60 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، تو پوری فلم انڈسٹری صرف ایک سپر اسٹار نہیں بلکہ ایک ایسے انسان کا جشن منا رہی ہے جس کی انکساری، محبت اور دلکشی نے ہر دل میں جگہ بنائی ہے۔
شاہ رخ خان کی سالگرہ پر انہیں شاندار انداز میں یاد کرنے والے لوگوں میں شامل ہیں اداکارہ دیویا دتہ، جنہوں نے شاہ رخ سے اپنی پہلی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے ایک ایسا واقعہ سنایا جو واقعی کسی بولی وڈ فلم کے سین جیسا لگتا ہے۔
’ہم ٹکرا گئے… اور میری فائل اُڑ گئی‘دیویا دتہ نے ایک انٹرویو میں بتایا’ یہ میری ان سے پہلی ملاقات تھی، وینس آفس میں۔ میں اپنے پورٹ فولیو کے ساتھ ایک تنگ سی سیڑھی سے نیچے اتر رہی تھی اور وہ تیزی سے اوپر آ رہے تھے۔ ہم بالکل ایک دوسرے سے ٹکرا گئے اور میری فائل نیچے گر گئی۔‘
یہ بھی پڑھیے شاہ رخ خان نے 59 سال کی عمر میں جوان نظر آنے کا حیران کن راز فاش کردیا
دیویا بتاتی ہیں کہ اس کے بعد جو ہوا، وہ شاہ رخ خان کا جادو تھا۔
’انہوں نے یہ دیکھے بغیر کہ میں کون ہوں، فوراً جھک کر میری تصویریں اٹھانا شروع کر دیں اور بولے ‘I’m sorry’۔ پھر جب نظر اوپر اٹھائی تو کہا، ‘اوہ! ہائے دیویا!’ ‘
’میں حیران رہ گئی… کہ وہ میرا نام جانتے ہیں!‘نئی آنے والی اداکارہ کے لیے یہ لمحہ کسی خواب سے کم نہیں تھا۔
’ذرا میرا چہرہ سوچیں!‘ وہ ہنستے ہوئے کہتی ہیں۔ ’میں کچھ بول ہی نہیں پائی۔ سب سے خاص بات یہ تھی کہ وہ میرا نام جانتے تھے! میں نے پوچھا، ‘آپ کو میرا نام کیسے معلوم؟’ تو وہ مسکرائے اور بولے، ‘میں نے آپ کا نام اداکاروں کی شارٹ لسٹ میں دیکھا تھا۔‘
یہی ہے شاہ رخ خان ۔۔۔ حاضر دماغ، دلکش، اور کمال کے انسان۔
یہ بھی پڑھیں: وینیٹی وینز یا شاہی محلات؟ شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ کی کروڑوں کی وینیٹی وین میں کیا خاص ہے؟
’ ویـر زارا‘ میں دوبارہ ملاقاتکئی سال بعد، دیویا دتہ اور شاہ رخ خان نے یـش چوپڑا کی فلم ’ویـر زارا (2004) میں ایک ‘ساتھ کام کیا۔ دیویا کے مطابق، ’وہی باہمی احترام اور خوبصورتی جو پہلی ملاقات میں تھی، فلم کے پردے پر بھی جھلکی۔‘
’شاید اُس دن میں اُن سے تھوڑا سا پیار کر بیٹھی تھی‘دیویا دتہ مسکراتے ہوئے کہتی ہیں:
’میرا دل اُس دن تھوڑا سا ان پر فدا ہو گیا تھا۔ وہ صرف ایک اسٹار نہیں، ایک ایسا انسان ہیں جو لوگوں کے نام یاد رکھتے ہیں، اُن کی مدد کرتے ہیں اور اُنہیں اہم محسوس کرواتے ہیں۔‘
ایک سپر اسٹار نہیں، ایک انسانجب دنیا بھر کے مداح شاہ رخ خان کے 60 برس مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں، تو دیویا دتہ کی کہانی یاد دلاتی ہے کہ اسٹارڈم کے پیچھے ایک نرم دل، مہربان اور سادہ انسان چھپا ہے جو ہر دل کو چھو لیتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرٹینمنٹ دیویا دتہ شاہ رخ خان